... loading ...
ایک تحقیق میں کہاگیا ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد میں ڈپریشن اور دماغی بیماری (شیزوفرینیا) کے خطرات میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔برسٹل یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق تمباکو نوشی کرنے والے افراد میں ذہنی امراض کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔تحقیق میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد شامل تھے، ماہرین نے بتایا کہ ا بھی یہ بات ثابت نہیں ہوئی کہ تمباکو نوشی ڈپریشن کا باعث بنتی ہے تاہم انہوں نے خبردار کیا ہے کہ تمباکو نوشی کے ڈپریشن کے ساتھ تعلق کے حوالے سے انہیں کافی ثبوت ملے ہیں۔تحقیق کا نتیجہ جنرل سائیکولوجیکل میڈیسن میں شائع کیا گیا ہے جس میں ایسے لوگوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جو تمباکو نوشی کرتے ہیں اور ان میں ڈپریشن کے زیادہ امکانات موجود ہیں۔ماہرین کے مطابق تحقیق سے حاصل کیے جانے والے ثبوتوں سے یہ بات تو ثابت ہے کہ تمباکو نوشی کی وجہ سے دماغی صحت شدید متاثر ہوتی ہے۔تحقیق کے مصنف ڈاکٹر رابن ووٹن اور ان کی ٹیم کا خیال ہے کہ سگریٹ میں موجود نیکوٹین دماغ میں ڈوپامائن اور سیروٹونن رسیپٹرز کو روکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈوپامین ایک قدرتی طور پر پائے جانے والا کیمیکل ہے جو کہ انسان کے جذبات کنٹرول کرتا ہے، اسی کی طرح سیروٹونن کیمیکل ہوتا ہے جسے خوشگوار کیمیکل بھی کہا جاتا ہے اور یہ انسان کو خوش کرنے کا باعث بنتا ہے۔ماہرین نے مزید سائنسدانوں سے مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والوں میں ذہنی امراض کے حوالے سے مزید کام کیا جائے۔ڈاکٹر ووٹن کے مطابق تمباکو نوشی پھیپھڑوں کے کینسر، دل کی بیماری اور ٹائپ دو ذیابیطس کا باعث بھی بنتی ہے اور اس بات سے تمام لوگ باخبر ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال امریکا میں سگریٹ پینے کی عادت سے 4 لاکھ 80 ہزار اور انگلینڈ میں 78 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی اور کوئی بات چیت کسی سے چھپ کر نہیں ہوگی،بانی پی ٹی آئی نے نہ کبھی ڈیل کی ہے اور نہ ڈیل کے حق میں ہیں، یہ نہ سوچیں کہ وہ کرسی کیلئے ڈیل کریں گے ۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گن...
فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ دنیا بھر کی جامعات میں پھیلنے لگا۔امریکا، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا کی جامعات کے بعد یونان اور لبنان کی جامعات میں بھی طلبہ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔امریکی جامعات میں احتجاج کا سلسلہ تیرہویں روز بھی...
غزہ میں مظالم کے خلاف اسرائیل کی مبینہ حمایت کرنے والی کمپنیوں کے بائیکاٹ کی مہم میں شدت آتی جا رہی ہے ۔ معروف امریکی فوڈ چین کے ایف سی نے ملائیشیا میں اپنے 100 سے زائد ریستوران عارضی طور پر بند کرنیکا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں امریکی فوڈ چین کی فرنچائز کم...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو طنز کا نشانہ بنایا ہے ۔لاہور میں فلسطین کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ یہاں بلاوجہ شہباز شریف کی شکایت کی گئی اس بیچارے کی حکومت ہی...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کا ملک سے خاتمہ ہونے والا ہے ، ہم سب مل کر پاکستان کو انشااللہ اس کا جائز مقام دلوائیں گے اور جلد پاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کر لے گا۔لاہور میں عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنی ذاتی رہائش گاہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ ا...
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کے رہنما راجوری اور پونچھ میں مسلمانوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ یا تو سنگھ پریوار کے حمایت یافتہ امیدوار کو ووٹ دیں یا1947 جیسی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 1947میں جموں خطے میں ہن...
پی ٹی آئی نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے ، جے یو آئی ف کے سربراہ کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کے لیے باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مذاکراتی ک...
حکومت نے رات گئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 288روپے 49پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپ...
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو وزیراعظم شہباز شریف کا مشیر برائے سیاسی و عوامی امور تعینات کر دیا گیا۔ن لیگی قیادت نے الیکشن 2024ء میں اپنی نشست پر کامیاب نہ ہونے والے رانا ثناء کو شہباز شریف کی ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزی...
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل مروت کا نام فائنل کر لیا گیا ہے ۔ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت کا نام فائنل ہونے پر تمام تنازعات ختم ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کے نام پر تحریک انصاف...
گزشتہ سال نومبر میں تیزاب پھینکنے کے الزام کے حوالے سے سابق وفاقی حکومت کے مشیر شہزاد اکبر نے حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری کر لی۔شہزاد اکبر نے قانونی کارروائی کی کاپی لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کو بھجوا دی۔شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا کہ تیزاب حملے کے پیچھے حکومت پا...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملین مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں روکنے کی کوشش کرنے والا خود مصیبت کو دعوت دے گا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کے زیر صدارت شروع ہوا جس میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر ا...