... loading ...
عرب ملک تیونس میں حال ہی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ملک کی مذہبی سیاسی جماعت النہضہ نے ایوان میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی تھیں۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد النہضہ اب حکومت کی تشکیل پربھی مْصر ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق النہضہ کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین عبدالکریم الھارونی نے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد جماعت حکومت کی تشکیل کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں تیونس میں بننے والی حکومت کی سربراہی تحریک النہضہ ہی کرے گی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ النہضہ سیاسی شراکت اقتدار پر یقین رکھتی ہے اور حکومت کی تشکیل کے لیے دوسری جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ تحریک النہضہ کے چیئرمین راشد الغنوشی نے حکومت سازی کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی، پیپلز موومنٹ، تحیا یونس، الکرامہ اتحاد،تیونس جنرل الائنس برائے لیبر، الائنس برائے صنعت وتجارت اور دیگر یونینز کی قیادت کے ساتھ بات چیت شروع کی ہے۔الھارونی کا کہنا تھا کہ جماعت جلدہی باضابطہ طورپر حکومت کی شتکیل کے لیے دیگر جماعتوں سے صلاح مشورہ شروع کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک النہضہ حکومت سازی کے لیے تیار ہے اور ہم شراکت اقتدار کیاصول کے تحت کام کرنے کوتیار ہیں۔تیونس کی کاروباری شخصیت نبیل القروی کی جماعت ‘قلب تیونس’ کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت اپنے سیاسی ویڑن اور پروگرام کے مطابق کام جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ قلب تیونس کے ارکان نے پارلیمنٹ سے استعفے دے دیے ہیں۔قلب تیونس کاکہنا ہے کہ ہم ایسے کسی گروپ کی سیاسی حمایت نہیں کریں گے جو تیونس میں اقتدار کواپنے سیاسی مقاصد کے لیے غنیمت خیال کرتا ہو۔خیال رہے کہ چھ اکتوبر 2019ء کو تیونس میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں تحریک النہضہ نے 217 کے ایوان میں 52 نشستوں پرکامیابی حاصل کی تھی۔تیونس کے نو منتخب صدر قیس سعید کی حلف برداری کے بعد وہ ایک ہفتے کے اندر اندر النہضہ کو حکومت سازی کی دعوت دے سکتے ہیں۔ صدر سعید 23 اکتوبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ 61 سالہ قیس سعید تیونس کے سیاسی کھلاڑی نہیں بلکہ وہ اس میدان میں نو وارد ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں 72 فیصد ووٹ لے کر انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسرے نمبر پر متنازع کاروباری شخصیت القروی تھے۔
گورنر راج لگانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، مجھے عدالتوں سے نااہل کرایا جائے گا،تمام قبائلی اضلاع میں جاکر اسلام آباد میں دھرنے پر رائے لوں گا،سوال یہ ہے دہشتگرد ہمارے گھروں تک پہنچے کیسے؟ میں نے 4 ارب مختص کیے تو وفاق مجھ پر کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے، 4 ارب نہیں متاثرین کیلئے 100 ...
کراچی سمیت سندھ میں رہنماؤں ، سینئر صوبائی قیادت ،منتخب نمائندوں اور کارکنان کے گھروں پرتابڑ توڑ چھاپے،متعدد کارکنان نامعلوم مقامات پر منتقل،8 فروری میں 7 دن باقی،حکمران خوفزدہ کریک ڈاؤن کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں بلکہ منصوبہ بند ی کے تحت کارروائی ہے، گرفتاریوں، دھمکیوں اور حکومت...
بچے اور خواتین شامل،رہائشی عمارتوں، خیموں، پناہ گاہوں ، پولیس اسٹیشن نشانہ بن گیا خواتین پولیس اہلکار بھی شامل،اسرائیل اور حماس میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ،ذرائع اسرائیلی فضائی حملوں میں ہفتے کے روز غزہ میں کم از کم 32 فلسطینی جاں بحق ہو گئے، جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین ک...
دہشتگردوں نے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، بروقت اور مؤثر کاروائی کے نتیجے میں تمام حملے ناکام ، حملہ آوروں کا تعاقب اور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ تا حال جاری ،سکیورٹی ذرائع گوادر میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی، 11 معصوم بلوچ مزدور بے دردی سے شہید،5 مرد،...
31 کروڑ تنازع پر اغوائ، دانش متین کیس میں ڈی آئی جی ٹریفک ،پولیس، بااثر شخصیات زیرِ تفتیش پولیس افسران سے رابطوں کے بعد دانش متین کو واپس کراچی لا کر دفتر کے قریب چھوڑ دیا گیا، ذرائع ( رپورٹ: افتخار چوہدری) ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا بلڈر کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف۔...
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی مختلف علاقوں میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد بوکھلاہٹ ...
حکومت سندھ نے موٹر گاڑیوں کے پورے نظام کو کمپیوٹرائز کردیا گیا ہے،سینئر وزیر کچھ بسیں پورٹ پر موجود ہیں،مزید 500 بسوں کی اجازت دے دی ہے،بیان سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بغیر کمپیوٹرائز فٹنس اب کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکتی۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ...
سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنا کر متاثرین کے نام پر پیسے بٹورے جارہے ہیں ہم کسی سے مدد نہیں مانگ رہے ہیں،حکومت قانونی کارروائی کرے،انتظامیہ سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے نام پر سوشل میڈیا پر فراڈیے سرگرم ہوگئے، متاثرین کے نام پر پیسے بٹورے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گُل پلازہ کے مت...
تیس منٹ تک جاری ملاقات میںپی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کیاگیا،سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤںعدالت کے باہر پہنچ گئے، کارکنوں کی نعرے بازی، اندر اور باہر سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے عمران خان کو ایسے اسپتال لایا گیا جہاں اس مرض کا ڈاکٹر ہی نہیں ہے،پانچ دن جھوٹ کے بعد ای...
انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن جاری ہے،بڑے آپریشن سے متعلق پھیلایا جانے والا تاثر جھوٹا اور بے بنیاد ہے، نہ تو علاقے میں فوج کی تعداد میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے ،موجودہ موسم بڑے آپریشن کیلئے موزوں نہیں گزشتہ تین برسوں سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف انٹیلی جنس معلومات پرآپر...
شہر قائد میں میگا پروجیکٹس چل رہے ہیں، وزیراعلی نے حال ہی میں 90ارب روپے مختص کیے ہیں 15ہزار خواتین نے پنک اسکوٹی کیلئے درخواستیں دی ہیں، سینئر وزیر کاسندھ اسمبلی میں اظہار خیال سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام جاری ہیں، سڑکیں بن رہی ہیں،ش...
حکومتی کاوشوں سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، معیشت مستحکم ہو چکی ہے، وزیراعظم میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 روپے کم کر دوں، میرے ہاتھ بندھے ہیں،خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان کر دیا، اور کہا کہ میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 رو...