... loading ...
شام میں کردوں کا کہنا ہے کہ شامی حکومت نے ترکی کی جانب سے ان کے خلاف جاری کارروائی کو روکنے کے لیے اپنی فوج کو شمالی سرحد پر بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ فیصلہ امریکہ کی جانب سے شام کی غیر مستحکم صورتحال اور وہاں سے اپنی باقی تمام فوج کو نکالنے کے بعد سامنے آیا ہے۔اس سے قبل شام کے سرکاری میڈیا نے بتایا تھا کہ فوج کو شمال میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ترکی کی جانب سے کردوں کے خلاف کی جانے والی اس کارروائی کا مقصد کرد افواج کو اس سرحدی علاقے سے نکالنا ہے۔ برطانیہ میں قائم سیرین آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس (ایس او ایچ آر) کے مطابق کم از کم 50 شہری اور 100 سے زیادہ کرد جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ ایس ڈی ایف اس علاقے میں امریکہ کی حریف رہی ہیں۔ترکی نے کردوں کی زیرِ قیادت شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے زیر کنٹرول علاقوں پر گذشتہ پانچ دنوں کے دوران شدید بمباری کی ہے جس میں دونوں جانب سے درجنوں عام شہری اور جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ادھر اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کردوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں 130,000 سے زیادہ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ ادارے نے متنبہ کیا ہے کہ یہ تعداد جلد ہی تین گنا ہو سکتی ہے۔دوسری جانب کرد حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو ترکی کی جانب سے کیے گئے حملے کے دوران شام کے شمالی علاقے میں واقع عین عیسیٰ نامی کیمپ سے دولتِ اسلامیہ سے وابستہ سینکڑوں غیر ملکی قیدی فرار ہو گئے۔کرد حکام نے مطابق دولت اسلامیہ سے وابستہ جنگجوؤں کے 800 کے قریب رشتہ دار اس کیمپ سے فرار ہوئے۔عین عیسیٰ کیمپ میں تقریباً 12,000 افراد موجود تھے جن میں 1,000 کے قریب خواتین اور بچے وہ تھے جن کے جہادی گروہوں سے تعلقات تھے۔ایس ڈی ایف نے گذشتہ ہفتے متنبہ کیا تھا کہ اگر ترکی کی جانب سے ان کے خلاف حملے جاری رہے تو وہ دولتِ اسلامیہ کے قیدیوں کی نگرانی کو ترجیح نہیں دیں گے۔ترکی کی جانب سے بدھ کو شروع کی جانے والی ان کارروائیوں اور امریکی فوج کے انخلا کی بین الاقوامی سطح پر تنقید کی جا رہی ہے کیونکہ ایس ڈی ایف شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں مغرب کی اہم اتحادی رہی ہیں۔لیکن ترکی کرد گروہوں کو’دہشت گرد قرار دیتا ہے اور وہ اس علاقے میں ایک ‘محفوظ زون’ بنانا چاہتا ہے جہاں کردوں کا وجود نہ ہو اور جہاں ترکی آنے والے 30 لاکھ سے زیادہ شامی پناہ گزینوں کو رکھا جائے۔شمالی شام میں کردوں کی زیر قیادت انتظامیہ نے کہا ہے کہ معاہدے کے مطابق شامی فوج کو پوری سرحد پر تعینات کیا جائے گا۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تعیناتی ایس ڈی ایف کو ’اس جارحیت کا مقابلہ کرنے اور ان علاقوں کو آزاد کروانے میں مدد فراہم کرے گی جن میں ترک فوج اور کرائے کے سپاہی داخل ہوئے تھے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اس اقدام سے ترک فوج کے زیر قبضہ شام کے باقی شہروں کو بھی آزاد کرانے کی راہ ہموار ہو گی۔اس علاقے میں اپنے طویل مدتی امریکی شراکت داروں کے فوجی تحفظ کو کھونے کے بعد یہ معاہدہ کردوں کے لیے اتحاد میں ایک اہم تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے۔واضح رہے کہ شامی حکومت اور کردوں کے درمیان یہ معاہدہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اس خطے سے امریکی فوجیوں کو نکالنے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے جس نے ترکی کو کردوں کے خلاف کارروائی کا راستا فراہم کیا تھا۔
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...