... loading ...
یوں تو سابق امریکی صدر باراک اوباما اپنے فلاحی کاموں اور اہلیہ مشعل اوباما سے محبت کے اظہار کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔تاہم ان دنوں ان پر ان کی 20 سالہ بیٹی مالیہ اوباما کی اپنی سہیلیوں کے ساتھ ریاست فلوریڈا کے معروف ’میامی بیچ‘ پر موج مستی کرنے پر تنقید کی جا رہی ہے۔ساتھ ہی یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ یونیورسٹی کی طالبات کے پاس اتنی رقم کہاں سے آئی کہ وہ اس مقام پر چھٹیاں گزارنے پہنچیں جہاں ماہانہ کروڑوں ڈالرز کمانے والی اداکارائیں وقت گزارتی ہیں
۔برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کی 20 سالہ بیٹی مالیہ اوباما کو چند دن قبل فلوریڈا کے میامی بیچ پر اپنی کلاس فیلوز کے ساتھ دیکھا گیا۔اخبار نے اپنی رپورٹ میں ایک اور برطانوی اخبار کی رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں مالیہ اوباما کی متعدد تصاویر بھی شائع کی گئیں۔ان تصاویر میں مالیہ اوباما کو اپنی سہیلیوں کے ساتھ ساحل پر مختصر لباس میں چھٹیاں مناتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔تصاویر میں سابق امریکی صدر کی بیٹی کو سہیلیوں کے ساتھ نہ صرف مختصر لباس میں دیکھا گیا بلکہ ان کے ہاتھ میں شراب کی بوتل بھی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اگرچہ مالیہ اوباما 20 برس کی ہوچکی ہیں، تاہم امریکی قانون کے مطابق ابھی ان کی عمر شراب نوشی کی نہیں ہوئی۔ساتھ ہی سوال اٹھایا گیا تھا کہ مالیہ اوباما جس جگہ چھٹیاں منانے گئیں وہاں ایک رات کا کرایہ کم سے کم ایک ہزار امریکی ڈالر ہے اور اس جگہ کارڈیشن فیملی اور برٹنی اسپیئر جیسی امیر اداکارائیں ٹھہرتی ہیں۔
مالیہ اوباما کی تصاویر سامنے آنے کے بعد امریکی سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانا بنایا۔خیال رہے کہ صدارت کا وقت ختم ہونے کے بعد باراک اوباما اپنے خاندان سمیت بیٹیوں کی تعلیم کے لیے سستے گھر میں منتقل ہوگئے تھے۔ان کی بیٹی مالیہ اوباما ہارورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں، ان کی چھوٹی بیٹی 18 سالہ ساشا اوباما بھی ہائی اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...
ترقی کیلئے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، ہمارا مستقبل روشن ہے،معرکہ حق اور اس میں ہونے والی شکست کو کبھی بھول نہیں سکے گا، پاکستان ن...
مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، بیٹھ کر بات کریں، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیںشہباز شریف انشااللہ‘ بیرسٹر گوہر کا وزیر اعظم کو جواب شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے قبل ہوا، قومی اسمبلی میں وزیراعظم اٹھ کر بیرسٹر گوہر سے مصافحہ...
سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں مایوس ہوئی،اُمید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی 39 امیدواروں کے نوٹیفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمی...
شہباز شریف کا سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر مستقل ثالثی عدالت کی طرف سے دیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیہ کو تقویت ملی ، آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ اور منصور اعوان کی کاوشوں کی تعریف وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے کی...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم بھارتی فیصلے کی بین الاقومی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے، سندھو پر حملہ نامنظور،ایکس پر بیان چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصل...
ہلاکتیں ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے، دیوار گرنے اور ندی میں ڈوبنے کے باعث ہوئیں سپرہائی وے ،لانڈھی ،جناح کارڈیو ،سائٹ ایریا ،سرجانی، لیاری میں حادثات پیش آئے شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش جہاں موسم کی خوشگواری کا پیغام لائی، وہیں مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد زندگی کی با...
بھارت ہم سے7گنا بڑا ملک اوروسائل میں بھی زیادہ ہے، تاریخی شکست ہوئی اسلام آباد پریس کلب دعوت پرشکرگزارہوں، میٹ دی پریس میں میڈیا سے گفتگو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم جنگ جیتنے کے باوجود امن کی بات کرتے ہیں۔اسلام آباد پریس کلب میں ’میٹ دی پریس...
(کوہستان میگاکرپشن اسکینڈل) اسیکنڈل کس وقت کا ہے،کرپشن کے اصل ذمے دار کون ہیں؟،عوام کے سامنے اصل حقائق لائے جائیں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ایک روز قبل بیرسٹر سیف کی ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی کوہستان میگاکرپشن سکینڈل میں ہماری حکومت کا تاثر غلط جا...