... loading ...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے بحریہ ٹاؤن کراچی عملدرآمد کیس میں ڈائریکٹر جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل نیب سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کرتے ہوئے اسپارکو کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے تفصیلات لینے کا حکم دیدیا۔ پیر کو جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت بحریہ ٹاؤن سے متعلق نیب کی جانب سے عدم تعاون پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔جسٹس شیخ عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ بحریہ ٹاؤن سے متعلق جو رپورٹ جمع کروانی تھی وہ کیوں نہیں کروائی گئی؟ کام نہیں ہوتا تو بتادیں۔
انہوں نے نیب کے خصوصی پراسیکیوٹر سے مکالمہ کیا کہ تین ماہ کا وقت دیا گیا تھا تاہم دھیلے کا کام نہیں کیا، اس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ایسی بات نہیں ہے۔اس پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جارہا، آپ ریاست پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، مگر آپ نے ابھی تک کچھ نہیں کیا۔سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے جعلی بینک اکاؤنٹس کی جے آئی ٹی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والے بحریہ ٹاؤن کا ایک اور جگہ حوالہ دیا گیا، جے آئی ٹی اس پر اپنی تحقیقات مکمل کر لیں آپ کیا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسری عدالت میں رپورٹ پیش کردی گئی، یہاں کیوں نہیں کی جارہی؟ اس معاملے پر کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ اسپارکو نے بھی اپنی رپورٹ پیش نہیں کی، اس معاملے پر اسپارکو کو توہین عدالت کا نوٹس کیوں نہ جاری کریں۔دوران سماعت جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ ہم نے فیصلہ تو کرنا ہے، تنخواہ کون دیگا؟ ریاست کے ادارے ریاست کے ماتحت نہیں، اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ بتانے کیلئے تیار نہیں۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ بحریہ ٹاؤن اپنا کیس ہار چکا، نظر ثانی بھی خارج ہوئی، اپنے موکل کو سمجھائیں کہ عدالت کے ساتھ تعاون کریں۔اس پر ملک ریاض کے وکیل علی ظفر نے بتایا کہ بحریہ ٹاؤن نے تمام تفصیلات جمع کروادی ہیں جس پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ اگر الاٹیز کے حقوق متاثر ہوئے تو ذمہ دار ملک ریاض ہونگے۔انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے پیش رفت نہیں ہو رہی، جس پر ہمیں مایوسی ہے۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ ہمارا صبر ختم ہورہا ہے، مجھے معلوم ہے کہ اسپارکو کے ڈی جی میجر جنرل ہیں۔
انہوں نے ریمارکس دیے کہ تھرڈ پارٹی کے تحفظ کا آپشن اختیاری ہے، مجبور نہ کریں کہ ہم سختی کریں۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ آپ کہہ دیں کہ عمل نہیں ہوسکتا تو ہم ابھی دے دیتے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی اسپارکو کو طلب کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کراچی عملدرآمد کیس میں ڈائریکٹر جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل نیب سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے اسپارکو کو بھی ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے تفصیلات لینے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ نیب اپنے ایکشن سے پیش رفت بتائے، جس کے بعد مذکورہ کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کردی گئی۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...