... loading ...
باسط علی
پاکستان کی قومی سیاست پران دنوں شریف خاندان اور آصف علی زرداری کے مستقبل کا سوال چھایا ہوا ہے۔ ملک بھر کے تجزیہ کار اگلے ہفتے کو بڑی گرفتاریوں کا ہفتہ قرار دے رہے ہیں۔گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نوازشریف نے اپنی غائب مسکراہٹ کے اُسی چہرے کے ساتھ جو وہ گزشتہ چند مہینوں سے سپاٹ رکھ کر احتساب عدالت کے باہر دکھائی دیتے ہیں،نہایت معصومیت سے یہ کہا ہے کہ کرپشن تو اُن کے پاس سے یا کبھی وہ کرپشن کے پاس سے نہیں گزرے۔ اس کے باوجود وہ ایسے الزامات کے نرغے میں ہیں کہ اُن کا سیاسی مستقبل کرپشن سے گہنا گیا ہے۔ کوئی دوسرا جانتا ہو یا نہیں مگر شریف خاندان کو اب احساس ہونے لگا ہے کہ وہ اب بچنے والا نہیں۔ چنانچہ نوازشریف نے طویل خاموشی کے بعد ایک مرتبہ پھر لب کشائی کرنا شروع کردی ہے۔
ایک ایسے موقع پر جب وہ اور اُن کی ماضی کی حریف جماعت اور اب حزب اختلا ف کی حلیف جماعت پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی عوامی جلسوں میں کچھ نہ کچھ بولنے کا سلسلہ شروع کیا ہے تو ماہرین کے مطابق دونوں رہنما دراصل اُن آہٹوں کو سن رہے ہیں جو اُنہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کے لیے سنائی دے رہی ہیں۔ نوازشریف کے متعلق یہ رائے پائی جاتی ہے کہ اُن کے لیے 24دسمبر کی تاریخ ایک بار پھر تاریک شب وروز کا پیغام بن سکتی ہے۔ یہ وہ تاریخ ہے جب احتساب عدالت نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنائے گی۔اس دوران میں اگر سپریم کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتی ہے تو پھر نوازشریف کے پاس 24دسمبر تک کے چند دنوں کی بھی مہلت باقی نہ رہے۔
لیکن اس امر میں تو کوئی شک نہیں کہ اگلے چند روز میں ہی نوازشریف ایک بار اپنی زندگی کے کٹھن دور میں دوبارہ دکھائی دیں گے۔ تاہم یہ امر ابھی تک زیر بحث ہے کہ آصف علی زرداری کے گرد تنگ ہونے والا گھیرا آخر کیا منظر دکھلائے گا۔یہ عجیب تاریخی اتفاق ہے کہ 24دسمبر کی ہی تاریخ کو چیف جسٹس ثاقب نثار منی لانڈرنگ کے اہم مقدمے کی سماعت کررہے ہیں ۔جے آئی ٹی کے ارکان اپنی تمام تر تحقیق و تفتیش پر مبنی ثبوت وشواہد کو بریف کیسوں میں سمیت کر کراچی سے رخصت ہوچکے ہیں۔منی لانڈرنگ اسکینڈل میں سپریم کورٹ میں اسی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ بھی جمع کرادی ہے۔ اگر یہ رپورٹ حتمی نہیں ہے پھر بھی اس کی سامنے آنے والی تفصیلات سے یہ واضح ہو چکا ہے کہ منی لانڈرنگ اسکینڈل میں آصف زرداری اور اُن کی ہمشیرہ محترمہ بھی ملوث ہیں۔یہ تو سپریم کورٹ کی سماعت میں واضح ہوگا کہ بے پناہ دولت کا یہ سمندر کہاں کہاں بہتا رہا ہے اور کن کن کناروں سے چھلکتا رہا ہے، مگر یہ امر تو نہایت واضح ہے کہ اس سنسنی خیز معاملے سے پردہ اُٹھنے کا وقت بالکل قریب ہے ۔تاہم یہ سوال اب بھی برقرار ہے کہ کیا نوازشریف اور آصف علی زرداری 24دسمبر کی ایک ہی تاریخ کو جیل جائیں گے جب ایک طرف احتساب عدالت العزیزیہ ریفرنس میں فیصلہ سنا رہی ہوگی تو دوسری طرف سپریم کورٹ منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اپنی سماعت کررہی ہوگی۔
کیا ٹھیک اُسی دن محترم چیف جسٹس منی لانڈرنگ اسکینڈل میں کوئی حکم صاد رکرسکتے ہیں؟ کچھ بھی ہو یہ خطرہ آصف زرداری نے بھانپ کر ہی اپنے ایک جلسے میں تاک تاک کر سپریم کورٹ پر نشانے لگائے تھے۔ اس ضمن میں اہم امر یہ بھی ہے کہ آصف علی زرداری اور فریال ٹالپور کی عبوری ضمانتیں 21فروری تک کی ہیں۔دونوں بھائی بہن رہنماؤں کی اس معاملے میں ضمانتوں میں تین تین بار توسیع مل چکی ہیں۔ کیا اس بار یہ ضمانتیں منسوخ ہوسکتی ہیں؟َاگر ایسا ہوا تو پھر جناب آصف زرداری اور اُن کی ہمشیرہ کا معاملہ کسی بھی سرپرائز سے محروم اور نوازشریف کے فیصلے سے بھی قبل نمٹ جائے گا۔ مگر انتہائی باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو محسوس ہوتا ہے کہ آصف زرداری کو مہلت کے کچھ دن مزید مل سکتے ہیں اور وہ نئے سال کا سورج آزاد فضاؤں میں شاید دیکھ سکیں۔ یہ ممکن ہے کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری کا ڈول 5؍ جنوری کے بعد ڈالا جائے اور اُنہیں بے نظیر بھٹو کی گیارہوں برسی منانے دی جائے جو 27؍ دسمبر کو حسب روایت گڑھی خدا بخش میں منائی جارہی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو پھر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے لیے ایک اور تقریب کا بھی انتظار کیا جاسکتا ہے جو 5؍جنوری کو ذوالفقار بھٹو کی اکیانوے ویں سالگرہ کی تقریب ہوگی۔ یوں آصف علی زرداری کے ساتھ نظام کی سب سے بڑی رعایت یہی ہوگی کہ اُنہیں 5؍ جنوری تک مہلت مل جائے۔ تاہم بعض تجزیہ کار یہ بھی سمجھ رہے ہیں کہ اتنا سوچنے کا وقت کس کے پاس ہے، اور جب جب جس جس کا نمبر لگ رہا ہے، کارروائی کی جاسکتی ہے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...