... loading ...
برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف ان کی اپنی جماعت کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک بری طرح ناکام ہوگئی۔واضح رہے کہ بریگزٹ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کنزریٹو پارٹی کے 48 اراکین نے تھریسامے کا بطور پارٹی لیڈر ہونا چیلنج کیا تھا، جس پر انہیں پارٹی کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا ہوا۔ گزشتہ روز ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے میں رات 9 بجے تک برطانوی وزیراعظم کے سر پر عدم اعتماد کی تلوار لٹکتی رہی تھی تاہم انہیں توقع سے بھی زیادہ ووٹ ملے اووہ 37 کے مقابلے میں 63 فیصد ووٹ لیکر کامیاب ہوگئیں۔ووٹنگ کے نتائج آنے کے بعد اپنی رہائش گاہ کے باہر آکر قوم کو اپنے پیغام میں تھریسامے نے کہا کہ اب بریگزٹ پر عمل کا وقت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ یورپین کونسل سے ملاقات میں شمالی آئرلینڈ بیک اسٹاپ پر قانونی اور سیاسی یقین دہانیاں حاصل کریں گی، ان کا مشن یہ ہے کہ بریگزٹ پر عمل کریں اور ایسا ملک بنائیں جوسب کے لیے فائدہ مند ہو۔تاہم تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والے کنزرویٹو پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آئینی طور پر تھریسامے کو وزارت عظمی چھوڑنا ہی پڑیگی۔ٹوری پارٹی کے چیئرمین سرگراہم بریڈی کا کہنا تھا کہ ووٹنگ کا نتیجہ یہ ہے کہ کنزرویٹو پارٹی کو تھریسامے کی قیادت پر اعتماد ہے۔ ان کے حق میں 200 اور مخالفت میں 117 ووٹ آئے ہیں اور پارٹی قانون کے تحت مے کے خلاف 12 ماہ تک کوئی اور ووٹ نہیں ہوسکتا۔
دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کا مطالبہ کرنے والے کنزریٹو پارٹی کے رہنما جیکب ریز نے تھریسامے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ پھر دہرایا۔ٹوری رہنما جیکب ریز نے کہا کہ وزیراعظم فوری طور پر ملکہ سے ملیں اور استعفیٰ دیں۔آئینی اقدار کے تحت وزیراعظم کو مستعفی ہونا چاہیے۔دوسری جانب تھریسامے کو اعتماد کا ووٹ ملنے کی خبر سے برطانوی پاؤنڈ کو بھی استحکام ملا اور اس کی قدر میں بہتری آئی، تاہم تھریسامے کو اصل چیلنج پارلیمنٹ میں درپیش ہے جہاں لیبر اور ایس این پی ہی نہیں حکمراں کنزرویٹو پارٹی کے بھی کئی اراکین بریگزٹ کے خلاف ووٹ دینے پر تلے بیٹھے ہیں۔صورتحال ایسی ہے کہ تھریسامے کو پہلے ہی کہنا پڑ ا ہے کہ وہ اگلے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ’ہر قیمت پر کسانوں کے مفادات کا تحفظ‘کرنے کا عہد کیا ہے ، جبکہ وفاقی حکومت میگا اسکینڈل کی جامع تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں نظر آتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے درآمدات میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے...
سعودی تجارتی وفد سرمایہ کاری کے باہمی تعاون کیلئے پاکستان پہنچ گیا۔ سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری ایچ ای ابراہیم المبارک کی قیادت میں 50ارکان پر مشتمل اعلیٰ سطحی تجارتی وفد پاکستان پہنچا۔ سرمایہ کاروں کے وفد کے دورہ پاکستان کے دور ان 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں ...
اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں ، طولکرم میں مزید5 فلسطینی شہید کردئیے ، رفح میں ماں دو بچوں سمیت شہید جبکہ3 فلسطینی زخمی ہو گئے ۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے قریب ایک قصبے میں رات کو کارروائی کے دوران 5 فلسطینیوں ک...
وزیر اعظم محمد شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان کو آج مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ریونیوکلیکشن سب بڑا چیلنج ہے ،جزا ء اور سزا کے عمل سے ہی قومیں عظیم بنتی ہیں،بہتری کارکردگی دکھانے والے افسران کو سراہا جائے گا...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں، ادارے آئین کی تابعداری کے لیے تیار ہیں تو گریٹر ڈائیلاگ کا آغاز ہوسکتا ہے ، ڈائیلاگ کی بنیاد فارم 45ہے ، فارم 47کی جعلی حکومت قبول نہیں کرسکتے ، الیکشن دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن بنے جس کے پاس مینڈیٹ ہے اسے حکومت بنانے د...
ملک میں 8؍فروری کے الیکشن کے بعد نئی حکومت آنے کے بعد بھی 98 ارب51 کروڑ روپے کی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے دور میں بھی 6 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی گئی، ایک لاکھ13ہزار ٹن سے زیادہ کا کیری فارورڈ اسٹاک ہونے کے باوجو...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) نے نان ٹیکس فائلر کے حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے 5لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کی معذرت کر لی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے 2023 میں ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والے 5...
کراچی میں پیپلزبس سروس کے کرائے کی ادائیگی کے لیے اسمارٹ کارڈ متعارف کروا دیا گیا ۔ کراچی میں پیپلز بس سروس کے مسافروں کیلئے سفر مزید آسان ہوگیا۔ شہری اب کرائے کی ادائیگی اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کریں گے ۔ سندھ حکومت نے آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم متعارف کرادیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی ش...
گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے اجلاس میں نگراں دور کے سیکریٹری فوڈ محمد محمود کو بھی طلب کیا تھا، جوکمیٹ...
پاکستان نے خلائی تحقیق کے میدان میں اہم سنگ میل عبور کرلیا، تاریخی خلائی مشن ’آئی کیوب قمر‘چین کے وینچینگ خلائی سینٹر سے روانہ ہو گیا جس کے بعد پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا ہے ۔سیٹلائٹ آئی کیوب قمر جمعہ کو2 بجکر 27 منٹ پر روانہ ہوا، جسے چینی میڈیا ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے ان کے مقدمات کے فیصلے فوری طور پر سنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل سے اہم پیغام میں کہا ہے کہ میں اپنے تمام مقدمات س...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے لیکن میں مرنے سے نہیں ڈرتا، غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا۔برطانوی جریدے دی ٹیلی گراف کے لیے جیل سے خصوصی طور پر لکھی گئی اپنی تحریر میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج پاکستانی ریاست اور اس کے عوام ایک دوسرے...