... loading ...
آسٹریلیا کی عدالت نے بچوں سے ریپ کے واقعات کو چھپانے کے الزامات میں سزا پانے والے سابق آرچ بشپ کی سزا معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پراسیکیوٹرز درست طریقے سے الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جج روئے ایلس نے سابق آرچ بشپ اور سینئر کیتھولک چرچ کے اعلیٰ ترین عہدیدار فلپ ولسن ایڈیلیڈ کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا، جو انہوں نے مئی میں انہیں ملزم قرار دیے جانے کے فیصلے کے خلاف دائر کی تھی۔عدالت کے فیصلے میں کہا گیا کہ اپیل منظور کرلی گئی ہے، عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سزا اور نچلی عدالت کا فیصلہ معطل کردیا گیا ہے۔جج روئے ایلس نے مذکورہ فیصلہ نیو ساؤتھ والس کی نیوکاسل ڈسٹرکٹ کورٹ میں سنایا، جس میں 68 سالہ فلپ ولسن ایڈیلیڈ کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا۔ جیسا کہ انہیں بچوں کے ریپ کے واقعات میں پادریوں کے ملوث ہونے کو چھپانے پر ان کی بہن کے گھر میں ایک سال تک کے لیے نظر بند کرنے کی سزا سنائی گئی تھی۔جج کا مزید کہنا تھا کہ پراسیکیوٹرز یہ بات ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ سابق آرچ بشپ کو الزامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا، اور یہ کہ اگر ان کو بتایا بھی گیا تھا، تو وہ اس سے بہت حد تک قائل تھے لیکن اس پر رد عمل نہ دے سکے۔ٹرائل کے دوران سابق آرچ بشپ نے کہا تھا کہ انہیں یاد نہیں کہ 1976 میں مذکورہ الزامات سامنے آئے تھے۔اس حوالے سے مبینہ طور پر جنسی استحصال کا نشانا بننے والے ایک شخص پیٹر کریگٹن نے عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں کو روتے ہوئے بتایا کہ میں نے اس معاملے پر فلپ ولسن ایڈیلیڈ سے بات کی تھی۔بعد ازاں ایک جاری بیان میں ایڈیلیڈ آرچرڈیوسیسی کا کہنا تھا کہ وہ معاملے کے فیصلے کو خوش آمدید کہتے ہیں جو بہت طویل اور درد ناک تھا جبکہ سب کو اس پر تشویش تھی۔فادر فلپ مارشل نے ایک جاری بیان میں کہا کہ اب ہمیں اس معاملے کی وجہ سے سامنے آنے والے رد عمل کے لیے سوچنا ہوگا، انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ جنسی استحصال کے متاثرین ہمارے ذہنوں اور ہماری دعاؤں میں ہیں۔یاد رہے کہ فلپ ولسن ایڈیلیڈ پر الزام تھا کہ انہوں نے فادر جیمس فلیچر پر لگنے والے الزامات کو چھپانے کی کوشش کی، جب 2 متاثرین نے 1976 میں انہیں اس حوالے سے اطلاع دی تھی۔وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ فلپ ولسن ایڈیلیڈ کا کہنا تھا کہ وہ جیمس فلیچر پر لگنے والے الزامات سے واقف نہیں تھے، خیال رہے کہ جیمس فلیچر کو 2004 میں عدالت نے بچوں کے ریپ کے الزام میں سزا سنائی تھی اور 2006 میں ہی قید کے دوران ان کی موت ہوگئی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...