... loading ...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیل کے خلاف قرارداد سمیت 9 قراردادوں کی منظوری دیدی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل اسمبلی کی فورتھ کمیٹی نے اپنے اجلاس کے دوران مذکورہ قرار دادوں کی منظوری دی اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات، مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے فلسطینیوں اور دیگر عرب باشندوں کے حقوق کی مسلسل پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ایک قرار داد کی رو سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یہودی بستیوں کی تعمیر، عام شہریوں سے تشدد آمیز برتاؤ اور مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلیوں کے اشتعال انگیز اقدامات پر کڑی نکتہ چینی کی گئی ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اپنی ایک اور قرار داد میں اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ فلسطینی شہریوں کے قتل عام اور خودسرانہ گرفتاریوں اور انہیں جیلوں میں بند کرنے جیسے تمام غیر انسانی اقدامات کا سلسلہ فوری طور پر بند کردے ۔
جنرل اسمبلی کی پاس کردہ ایک اور قرارداد میں 1967 سے لیکر آج تک اسرائیلی اقدامات کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام جلاوطن فلسطینیوں کی ان کے آبائی علاقوں کو واپسی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔مذکورہ قراردادوں میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے کہا گیا ہے کہ وہ ادارے کی مصالحتی کمیٹی برائے فلسطین کے مشورے سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں رہنے والے عربوں کی جان و مال اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے لازمی اقدامات عمل میں لائے ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی فورتھ کمیٹی نے جمعہ کے روز جن نو قرار دادوں کی منظوری دی ان میں قرارداد جولان بھی شامل ہے ۔ اس قرارداد میں میں جولان کے علاقے پر شام کی حاکمیت کی تائید کرتے ہوئے اس علاقے میں اسرائیل کے تمام تر اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا ہے ۔مذکورہ قرارداد میں اسرائیل کی جانب سے جولان کے شہریوں کو اسرائیلی شہریت دیے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جولان کے بارے میں اب تک جاری ہونے والی قراردادوں خاص طور سے 1981 میں سلامتی کونسل کی جاری کردہ قرارداد 497 پر عمل کرتے ہوئے اس علاقے پر قبضہ ختم کرے ۔جولان سے متعلق جنرل اسمبلی کے مسودہ قرارداد کے خلاف صرف امریکا اور اسرائیل نے ووٹ دیے۔
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...
بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ،8 ماہ میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا،جنوری 2027 سے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی متعارف کرائی جائے گی،ذرائع سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر صارفین کو فراہم کی جائے گی، غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی،حکومت صارفی...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...
ایران کیخلاف جارحانہ فوجی مرحلہ ختم ہو چکا، امریکا کا مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ،ضرورت پڑنے پر کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گفتگو ایران شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی تہران کیخلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھ...
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...