... loading ...
وزارت داخلہ اور نیشنل پولیس بیورو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ پانچ سالوں (جون 2014 تا جون ،2018) میں ملک میں غیرت کے نام پر قتل کیے جانے والوں کی کل تعداد 1548 ہے، ونی کے 45 واقعات درج ہوئے جبکہ 5416 دیگر ظالمانہ جرائم کی رپورٹ درج ہوئی، گزشتہ 5 سالوں کے دوران خواتین اور لڑکیوں سے زیادتی، اجتماعی زیادتی کے 14003 مقدمات درج کیے گئے۔
وزارت داخلہ اور نیشنل پولیس بیورو کی رپورٹ میں دئیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سال 2014 میں کاروکاری کے 326، 2015 میں 320، 2016 میں 355،2017 میں 309 جبکہ جون 2018 تک 238 مقدمات درج ہوئے، اس طرح ان کی کل تعداد 1548 بنتی ہے۔ 2014 میں ونی کے 10، 2015 میں 5، 2016 میں 9،2017 میں 15 جبکہ جون 2018 میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے جس کی کل تعداد 45 بنتی ہے۔ 2014 میں قتل کے 1109، 2015 میں 836، 2016 میں 1320، 2017 میں 1266 جبکہ جون 2018 تک 781 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن کی کل تعداد 5412 بنتی ہے۔اس طرح 2014 میں تیزاب گردی کے 18،2015 میں15، 2016 میں 31، 2017 میں 18 جبکہ جون 2018تک 17واقعات ہوئے جن کی کل تعداد 99بنتی ہے ۔2014میں تحویلی جنسی تشدد کا ایک، 2015 میں ایک، 2016 میں 3 واقعات رپورٹ ہوئے جن کی کل تعداد 5 بنتی ہے۔ اسی طرح ملک بھر میں2014 میں زیادتی، اجتماعی زیادتی کے 2739، 2015 میں 2534، 2016 میں 3330، 2017 میں 3495 جبکہ جون 2018 تک 1905 واقعات ہوئے جن کی کل تعداد 14003 بنتی ہے۔
وزارت داخلہ اور نیشنل پولیس بیورو کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ پانچ سالوں میں خواتین پر تشدد، کاروکاری ، ونی، زیادتی/اجتماعی زیادتی اور دیگرجرائم کی کل تعداد 21,012 ہے۔ ملک بھر میں خواتین کے تحفظ کے حوالہ سے اقدمات کے جواب میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت ملک میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قوانین کے نفاذ اور عملدرآمد کے لیے خصوصی توجہ دے رہی ہے، اس حوالہ سے غیرت کے نام پر قتل سے متعلق جرائم ایکٹ 2016، زنا بالجبر سے متعلق جرائم ایکٹ 2016، مقام کار پر خواتین کی ہراسگی کے خلاف تحفظ ایکٹ 2010 کا نفاذ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندو شادی ایکٹ 2017 میں شادیوں کا اندراج کرنے اور کم از کم 18 سال شادی کے لیے عمر کی حد مقرر کی گئی ہے۔ از خود کارروائیوں کیلئے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق قائم کیا گیا ہے، دسمبر 2015 سے اکتوبر 2018 تک این سی ایچ آر کی جانب سے خواتین سے متعلقہ 274 کیسز نمٹائے۔ تشدد کا شکار خواتین کو تحفظ اور قانونی معاونت نیز نفسیاتی، سماجی معاونت فراہم کرنے کیلئے اسلام آباد میں خواتین کیلئے فیملی پروٹیکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹرکام کر رہا ہے ۔
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...
ہلاک دہشتگردوں میں خلیل الرحمان، نعیم الدین کفایت اللہ شامل ہیں، حکام دہشت گردوں سے 6 کلاشنکوف، 3 دستی بم برآمد، فرار ساتھیوں کی تلاش جاری لوئر دیر کے علاقے برچڑئی تالاش میں پولیس اور خوارج کے مابین جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق برچڑی پہاڑی میں دہشت گرد...
مودی سرکارکی بدترین خارجہ پالیسی، سنجیدہ سفارت کاری سوشل میڈیاپر تماشا بن گئی ناقص پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا بائیکاٹ کر رہے ہیں،رپورٹ مودی کی عالمی سطح پر موجودگی کے باوجود بھارت کے سفارتی تعلقات کمزور ہونے لگے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے کٹ...
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...