... loading ...
سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید شیخ نے بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقات پر آنکھیں بند کروانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ منگل کو جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت کی، اس دوران بحریہ ٹاؤن کے وکیل اعتراز احسن، پراسیکیوٹر جنرل نیب پیش ہوئے، تاہم سندھ حکومت کا کوئی نمائندہ وکیل عدالت میں حاضر نہیں ہوا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سماعت کے دوران اعتزاز احسن نے بتایا کہ عدالت عظمیٰ نے بحریہ ٹاؤن کو زمین کی از سر نو الاٹمنٹ کا حکم دیا، فیصلے میں کہا گیا کہ قیمت کا تعین عمل درآمد بینچ کرے گا، جبکہ بحریہ ٹاؤن کو خرید و فروخت سے بھی روک دیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ عدالت نے 3 ماہ میں ٹیم کو تحقیقات کرکے ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا، جبکہ نظر ثانی درخواست میں نیب کو آزادانہ تحقیقات کا حکم دیا، اس پر جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ عملدرآمد بینچ کا نیب کی کارروائی سے کوئی تعلق نہیں۔عدالت کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ کیا تحقیقات مکمل ہوگئیں، جس پر پراسیکیوٹر جنرل نیب نے بتایا کہ بحریہ ٹاؤن کے خلاف چار تحقیقات زیر التواء ہیں، عدالت نے عبوری حکم سے تحقیقات روک دی تھیں۔
اس پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ نیب کو حکم نہیں دیں گے، صرف فیصلے پر عمل کروائیں گے، اس پر پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ عدالت کو ہر 15 دن میں پیش رفت رپورٹ دیں گے۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ نیب کے حوالے سے آنکھیں بند نہیں کرسکتے ٗنیب کی تحقیقات پر آنکھیں بند کرانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ اگلی تاریخ سے پہلے وکلا اس معاملے کا حل بتائیں اور یہ بھی بتائیں کہ آپ کو کتنے پیسے دینے چاہیے، وہ قیمت نہ بتائیں جو ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ایم ڈی اے) کے ایک افسر نے بتائی تھی، جس افسر کو نیب نے جیل بھیجا تھا۔
جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ اگر آپ کی تجاویز معقول ہوئیں تو عدالت غور کرے گی۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس کے بعد مزید تاریخ نہیں دی جائیگی۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ سندھ حکومت اور ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی 14 نومبر تک ریکارڈ دے، اگر نہیں دیا تو نیب پراسیکیوٹر سے ریکارڈ منگوائیں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا۔وزیراعظم نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کرنے کی منظوری دی۔کابینہ ڈویژن نے اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔وزیر خارجہ اس وقت وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ حکومت پاکستان...
وزیراعظم شہبازشریف اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کے درمیان سعودی عرب میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے دوران غیررسمی اہم ملاقات ہوئی جہاں پاکستان کے ایک اور قرض پروگرام میں داخل ہونے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطا...
غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں امریکا سے شروع ہونے والا طلبہ کا احتجاج مزید وسیع ہوگیا ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اب برطانیہ، اٹلی، فرانس اور آسٹریلیا کے طلبہ بھی میدان میں آگئے ، انہوں نے اسرائیلی کمپنیوں سے تعلقات منقطع کرنے کی حمایت کی ہے۔ ادھر کولمبیا یونیورسٹی ...
حساس ادارے نے چھاپہ مار کارروائی میں کراچی اور بلوچستان کی پولیس کو انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 3 افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا، گرفتار دہشت گرد کالعدم بی ایل اے کے لیے ریکی اور دہشت گردی کی متعدد واردتوں میں ملوث رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گرد اور اس کے ساتھی کو اب...
درآمد شدہ گندم مقررہ ضرورت و اجازت سے زائد منگوائے جانے اورپرائیویٹ سیکٹر کو نوازے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،بیوروکریسی کے غلط فیصلوں سے قومی خزانہ کو ایک ارب ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیشنل فوڈ سکیورٹی نے ضرورت سے زیادہ گندم ہونے کے باوجود 35 لاکھ 87 ہزار ٹن گندم د...
سکھ فار جسٹس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف عالمی عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں بھارت کی ناکام قاتلانہ سازش کا شکار سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف عالمی عدالت میں جائیں گے...
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے اپنی جماعت کو اسٹیبلشمنٹ اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی۔پاکستان تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے آمادہ ہے، تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی اجازت دیے جانے کی تصدیق ک...
امریکا کی مختلف جامعات میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف مظاہروں میں گرفتار طلبہ اور اساتذہ کی تعداد ساڑھے پانچ سو تک جا پہنچی ۔ کولمبیا یونیورسٹی نے صیہونیوں کیخلاف نعروں پر طلبہ کو جامعہ سے نکالنے کی دھمکی دے ڈالی ۔ صہیونی ریاست کیخلاف احتجاج آسٹریلیا کی جامعات تک پھیل گئے ۔ سڈن...
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاہے۔سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔حکم نامے کی کاپی اٹارنی جنرل، تمام ایڈووکیٹ جنرلز اور تمام سرکاری اداروں کو بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔پیمرا کو اس ضمن میں ...
کراچی پولیس کا اسپیشلائزڈیونٹ مسروقہ گاڑیاں برآمد کرنے میں ناکام ہو گیا ہے، اے وی ایل سی کی جانب سے شہریوں کی مسروقہ گاڑیوں کو برآمد کرنے میں روایتی سستی کا مظاہرہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔کراچی کے علاقے گلشن حدید میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل(اے وی ایل سی)گاڑی چوروں کی سہولت کار بن گئی ...
کراچی میں ناکے لگا کر شہریوں کے چالان کرنا ٹریفک پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پولیس احمد نواز نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے غیر قانونی چیکنگ پر ایکشن لے لیا۔ڈی آئی جی نے ایس او محمود آباد اور ریکارڈ کیپر سمیت 17افسران و اہلکاروں کو معطل ...
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر ضلع شکارپور سے کراچی رینج میں تبادلہ کیے جانے والے پولیس افسران کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق اِن اہلکاروں کو کراچی میں کوئی پوسٹنگ نہیں دی جائیگی۔ترجمان پولیس کے مطابق اہلکاروں کے خلاف ملزمان کے سات...