... loading ...
بائیو آملہ شیمپو بنانے والی کمپنی فارول کاسمیٹکس (تحلیل شدہ)کے شریک مالکان کاشف ضیاء ،محمد اویس صلاح الدین اور ذکاء الدین شیخ کا 300 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کا ایک اور نیا اسکینڈل سامنے آگیا ،کمپنی مالکان بائیو آملہ شیمپو کا ’’ٹریڈ مارک ‘‘رجسٹرڈ نہ ہونے کے باوجود نہ صرف جعلی طریقے سے شیمپو بناتے رہے بلکہ اس کی مد میں کروڑوں روپے کا سیلز ٹیکس بھی ہڑپ کرگئے ،دوسری جانب تحلیل شدہ کمپنی کی تشکیل بھی دھوکہ دہی کی بنیاد پر رکھے جانے کا انکشاف ،کمپنی کے شریک مالکان کاشف ضیاء کے والد ضیاء الدین ،محمد اویس صلاح الدین کی والدہ سعیدہ جبین اور ذکاء الدین شیخ کی زوجہ خالدہ پروین کی جانب سے لاہور کے مستقل رہائشی ہونے کے باوجود فارول کاسمیٹکس کمپنی کو رجسٹرار آف انڈسٹریز پشاورسے ر جسٹرڈ کرانے کے لیے مینگورہ سوات کا ایڈریس دیا گیا۔فارول کاسمیٹکس کمپنی کے حوالے سے جرأت کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق بائیو آملہ شیمپو بنانے والی کمپنی فارول کاسمیٹکس (تحلیل شدہ)کے شریک مالکان کاشف ضیاء ،محمد اویس صلاح الدین اور ذکاء الدین شیخ کا 300 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کا ایک اور نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے جس میں 169کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کا الزام صرف کاشف ضیاء پر ہے۔ذرائع کے مطابق فارول کاسمیٹکس کمپنی (تحلیل شدہ )کے مالکان ضیاء الدین (کاشف ضیاء کے والد)، سعیدہ جبیں (محمد اویس صلاح الدین کی والدہ)اور خالدہ پروین (زوجہ ذکاء الدین شیخ)جو لاہور کے مستقل رہائشی ہونے کے باوجود ان کی جانب سے فارول کاسمیٹکس کمپنی کو مینگورہ سوات کے ایڈریس پر رجسٹرار آف انڈسٹریز پشاور سے رجسٹرڈ کروایا گیا
اس ضمن میں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ان کی جانب سے یہ عمل ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تاکہ مستقبل میں ’’ٹیکس ‘‘جیسی صورتحال سے بچا جاسکے ۔ذرائع کے مطابق فارول کاسمیٹکس کمپنی پشاور جو کہ 2013میں کمپنی کی ایک مالک خالدہ پروین (زوجہ ذکاء الدین شیخ) کی جانب سے پارٹنر شپ ایکٹ کے تحت تحلیل کروادی گئی ہے جبکہ اس سے پہلے2010 میں ضیاء الدین اور سعیدہ جبین کی جانب سے کمال اسفر ایڈووکیٹ کے ذریعے سندھ ہائیکورٹ میں کمپنی تحلیل کرکے مالکان کے درمیان حصے داری کاتصفیہ کرانے کی رٹ بھی دائر کی گئی تھی جو آج تک حکم امتناعی کی حیثیت پر ہے ۔ذرائع کے مطابق کمپنی کے شریک مالک کاشف ضیاء کے خلاف 169کروڑ روپے ٹیکس چوری کا مقدمہ سپریم کورٹ میں ہے جس میں ایف بی آر کاشف ضیاء کے خلاف براہ راست فریق ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی کے شریک مالک ذکاء الدین شیخ اور کاشف ضیاء کو اس وقت مجموعی طور 1300کروڑ روپے سے زائد کی ٹیکس چوری کے مقدمات کا سامنا ہے.
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ تحلیل شدہ کمپنی کے بائیو آملہ شیمپو کا ٹریڈ مارک میں بھی نہیں ہے اس کے باوجود وہ سرکاری اداروں کی آنکھوں دھول جھونک کر دھڑلے سے نہ صرف شیمپو بنارہی ہے بلکہ اس مد میں کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری بھی کررہی ہے۔ دوسری جانب اپنی ٹیکس چوری میں رعایت حاصل کرنے کے لیے نہ صرف ذکاء الدین شیخ ہاتھ پاؤں ماررہے ہیں بلکہ کاشف ضیاء بھی قومی اداروں کو گمراہ کرنے کے لیے تدبیریں کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق فارول کاسمیٹکس کمپنی کے حوالے سے یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کیے جانے بعد خود کو ممکنہ سزا سے بچانے کے لیے ذکاء الدین شیخ اور ان کے بھتیجے کاشف ضیاء نے ایک دوسرے پر اس کا ملبہ ڈالنے کے لیے ایک دوسرے کے خلاف ایف آئی آر یں بھی کٹوا رکھی ہیں۔
حکومت کی آئی ایم ایف کو سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کی یقین دہانی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا متبادل پلان پیش ،بین الاقوامی مالیاتی ادارے کارئیل اسٹیٹ سیکٹر کی سخت نگرانی پر زور 27 سرکاری اداروں کی نج کاری پر پیش رفت جاری پی آئی اے اور فرسٹ ویمن بینک کی نج کار...
اشرافیہ، جاگیردار وڈیرے پارٹیاں بدل بدل کر قوم پر مسلط ، حکمران جماعتوں کی قسم ایک ہی ہیں کوئی جماعت عوام کو حق دینے کیلئے تیار نہیں، نوجوان مایوس نہ ہوں،بنوقابل تقریب سے خطاب امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں گولی اور گالی کی سیاست عام، تعلیم مہن...
عالمی برادری کے ساتھ مل کر پرامن، ہم آہنگ، متحد معاشرے کے قیام کیلئے پرعزم ہیں نوجوان ، مذہبی رہنما،سول سوسائٹی برداشت، ہمدردی، رواداری کو فروغ دیں،وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کے اصول آج بھی پ...
نئی دہلی وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے میں ناکام امارات پر ایران کا اپنے خلاف فوجی کارروائیوں میں براہِ راست ملوث ہونے کا الزام برکس گروپ کے رکن ممالک ایران اور متحدہ عرب امارات کے باہمی اختلافات کے باعث برکس وزرائے خارجہ اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم...
توانائی شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی اور مالی اہداف سے متعلق مذاکرات جاری،پروٹیکٹڈ صارفین کے علاوہ دیگربجلی اور گیس صارفین کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے گا،حکام حکومت کی عالمی توانائی قیمتوں کا مکمل بوجھ صارفین تک منتقل کرنے کی پالیسی برقرار، گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کا آڈ...
کراچی واٹر کارپوریشن میں مبینہ بدانتظامی اور پانی کی تقسیم کے نظام پر سوالات اٹھ گئے سرکاری نرخ پر بک ہونیوالے آن لائن ٹینکرپانی مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں، شہری شہر قائد میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ کراچی واٹر کارپوریشن کے انتظامی امور، ہائیڈرنٹ نظام اور آن ل...
صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی دلخراش ویڈیو سامنے آگئی اغوا ہوئے 26 روز گزر چکے، حکومت رہائی کیلئے اقدامات کرے، سیکنڈ آفیسر حسین یوسف صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی جس میں انہوں نے رہائی کی اپیل کی...
لبنانی بچے مسلسل تشدد، نقل مکانی، خوفناک واقعات کا سامنا کر رہے ہیں،عالمی ادارہ لبنان میں بچوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، عالمی برادری سے مطالبہ یونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 200 بچے شہید ہو چکے ہیں۔یونیسیف ...
عوام مشکل میں ہیں، آئندہ بجٹ مشکل ہو گا، 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی،امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی،پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ...
وزیرداخلہ کا بارکھان میںجامِ شہادت نوش کرنے والے میجر توصیف احمد بھٹی اور دیگر کو سلام عقیدت پیش قوم بہادر شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد رکھے گی، شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا صدرِ مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نق...
علیمہ خانم نے بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میںنئی درخواست دائرکردی کسی بھی عدالت نے بانی کو تنہائی میں قید کی سزا نہیں سنائی،بشریٰ بی بی کو روزانہ 24 گھنٹے تنہائی میں رکھا جاتا ہے بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف اسلام آ...
ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے،ایرانی وزیر خارجہ مذاکرات کے حامی ہیں،قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بیان ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب...