... loading ...
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب آج پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ اس کتاب سے متعلق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا کہ مجھے جنرل (ر) حمید گل نے فون کر کے کہا تھا کہ عمران خان کو منع کرو کہ وہ ریحام خان سے شادی نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل صاحب نے کہا کہ ریحام خان مجھ سے ملی ، میں نے پوچھا فلاں ادارے، فلاں بندے کو جانتی ہو؟ لگتا ہے تم عمران خان کو ٹریپ کرنے کے مشن پر ہو۔
ضیا شاہد نے کہا کہ میں خود حمید گل کی بات سے متفق تھا کہ ریحام خان کسی غیر ملکی ایجنسی کی ایجنٹ ہو سکتی ہے۔ ضیا شاہد نے کہا کہ عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائما خان بہت اچھی اور باوقار خاتون ہیں، ان کی شادی پر مبارکباد بھی دی تھی اور یہ شادی ختم ہونے پر مجھے ذاتی طور پر دْکھ ہوا تھا۔ وقت نے ثابت کیا کہ وہ ایک اچھی خاتون ہیں، طلاق کے باوجود مشکل وقت میں انہوں نے نہ صرف بچوں کی دیکھ بھال کی بلکہ عمران خان کی منی ٹریل میں بھی سب سے زیادہ مدد کی۔
دوسری شادی عمران خان کی واحد شادی ہے جس پر کبھی مبارکباد دی نہ ملنے گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ریحام خان سے آج تک نہیں ملا، عمران خان کی شادی ابھی ہوئی نہیں تھی جب حمید گل نے مجھے فون کر کے کہا تھا کہ عمران خان کو ریحام خان سے شادی کرنے سے منع کریں، میں نے کہا کہ عشق و مشک چھْپائے نہیں چھْپتے اور اس وقت عمران خان اس میں پھنسا ہوا ہے۔ لہٰذا بات کرنا فضول ہے۔
ریحام خان سے عمران خان کی شادی کے چھٹے روز مجھے برطانیا سے خبر ملی کہ ان کی شادی ختم ہو جائے گی ، ریحام خان نے 6 دنوں میں اپنے شوہر کی اتنی برائیاں کیں اور پھر وہی ہوا دیکھتے ہی دیکھتے یہ شادی ختم ہو گئی۔ حمید گل نے مجھے بتایا کہ جب ریحام خان ان سے ملنے آئیں تو میں نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ فلاں شخص ، ادارے کو جانتی ہیں، کیا یہ درست ہے کہ انہوں نے آپ کو بھیجا ہے اور میرے حساب سے آپ کو عمران خان کو ٹریپ کرنے کا مشن سونپا گیا ہے۔
یہ ساری باتیں پروگرام میں نشر بھی ہوئیں اور خبروں میں چھپیں بھی۔ حمید گل اس وقت آئی ایس آئی کے سربراہ تھے اور دنیا کی حساس ایجنسیوں سے متعلق بڑی معلومات رکھتے تھے۔ ضیا شاہد کا کہنا تھا کہ میں اب بھی اس بات پر متفق ہوں کہ عمران خان کو ٹریپ کیا گیا ہے۔ ریحام خان نے عمران خان سے شادی کی اور پھر فوری طور پر فلم بنانے کی خبریں آنے لگیں۔
یہ کیسے ممکن ہے کہ انہوں نے شادی کے گیارہویں روز ہی فلم بنانے کا ذکر چھیڑ دیا۔ اور ایک ماہ کے اندر اندر کروڑوں روپے اکٹھا کرنے شروع کر دئے۔ اس سے زیادہ خوفناک بات یہ ہے کہ کسی نے ریحام خان کی ان کے سابق شوہر کے ساتھ لندن میں مقدمہ سازی کی دستاویزت مجھے بھیجیں۔ معلوم نہیں کہ وہ درست تھیں یا غلط لیکن ان کے مطابق ان کی شوہر سے لڑائی تھی کہ ان کی ایک بیٹی تھی جس سے متعلق ان کے سابق شوہر نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ میری بیٹی نہیں ہے، پھر اس پر کیس چلا ، ڈی این اے ٹیسٹ بھی ہوا اور اسی وجہ سے طلاق ہوئی۔
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...