... loading ...
اپنے نفس کو دُنیاوی شہوات و لذات سے باز رکھ کر مسجد میں ایک معینہ مدت کے لیے گوشہ نشین ہوکر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے کواعتکاف کہتے ہیں ۔ اعتکاف کی تین قسمیں ہیں:
1-ایک واجب اعتکاف جو منت اور نذر کی وجہ سے ہو ، جیسے کوئی شخص یہ کہے کہ اگر میرا فلاں کام ہوگیا تو میں اتنے دنوں کا اعتکاف کروں گا۔
2-دوسرا نفلی اعتکاف جو کسی بھی دن ، کسی بھی وقت اور کسی بھی معینہ مدت کے لیے ہوسکتا ہے ، بلکہ علماء نے تو یہاں تک لکھا ہے کہ جب بھی انسان مسجد میں داخل ہووہ نفلی اعتکاف کی نیت کرلے تو جب تک وہ مسجد میں ٹھہرا رہے گا اُسے اعتکاف کا ثواب برابر ملتا رہے گا ۔
3-تیسرا اعتکاف سنت مؤکدہ ہے جو رمضان المبارک کے اخیر عشرہ میں ہوتا ہے ، اس اعتکاف کو سنت مؤکدہ اس لیے کہاجاتا ہے کہ نبی کریم ؐ رمضان المبارک کے اخیر عشرہ میں ہمیشہ اعتکاف بیٹھا کرتے تھے ، بلکہ ایک مرتبہ تو آپؐ نے پورے رمضانُ المبارک کا اعتکاف فرمایا تھا ۔
چنانچہ حضرت ابو سعید خدریؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ؐ نے رمضانُ المبارک کے پہلے عشرہ میں اعتکاف فرمایا اور پھر دوسرے عشرہ میں بھی ( اعتکاف فرمایا ) پھر ترکی خیمہ سے ( جس میں اعتکاف فرمارہے تھے ) سر مبارک باہر نکال کر ارشاد فرمایاکہ : ’’ میں نے پہلے عشرہ کا اعتکاف شبِ قدر کی تلاش اور اُس کے اہتمام کی وجہ سے کیا تھا ، پھر اُسی کی وجہ سے دوسرے عشرہ کا بھی اعتکاف کیا ، پھر مجھے کسی بتلانے والے (فرشتہ) نے بتلایا کہ وہ رات اخیر عشرہ میں ہے ، لہٰذا جو لوگ میرے ساتھ اعتکاف بیٹھے ہیں وہ اخیر عشرہ کا بھی اعتکاف کریں ۔
مجھے یہ رات دکھلادی گئی تھی پھر بھلادی گئی (اس رات کی علامت یہ ہے کہ ) میں نے اپنے آپ کو اس رات کے بعد کی صبح کو کیچڑ میں سجدہ کرتے دیکھا ، لہٰذا اب اس رات کو اخیر عشرہ کی طاق راتوں (۲۱، ۲۳ ، ۲۵ ، ۲۷، ۲۹) میں تلاش کیا کروو! ۔‘‘
راوی کہتے ہیں کہ: ’’ اِس رات میں بارش ہوئی اور مسجد چھپر کی تھی وہ ٹپکی اور میں نے اپنی آنکھوں سے نبی کریم ؐ کی پیشانی مبارک پر کیچڑ کا اثر اکیس (۲۱) کی صبح کو دیکھا۔‘‘(بخاری و مسلم )
اور جس سال آپؐ کا وصال ہوا اُس سال آپؐ نے بیس (۲۰) روز کا اعتکاف فرمایا تھا ،لیکن اکثر و بیشتر عادت شریفہ چوں کہ رمضانُ المبارک کے اخیر عشرہ ہی کے اعتکاف کی رہی ہے ، اس لیے علماء نے اس اعتکاف کو سنت مؤکدہ کا درجہ دے دیا ہے۔
اوّل تو نبی پاکؐ سارے ہی رمضان میں عبادت کا بہت زیادہ اہتمام فرمایا کرتے تھے ، لیکن اخیر عشرہ میں تو کچھ حد ہی نہیں رہتی تھی ، رات کو خود بھی جاگتے تھے اور اپنے گھر والوں کو بھی جگانے کا اہتمام فرماتے تھے ۔
چنانچہ ایک روایت میں آتا ہے ، حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ : ’’اخیر عشرہ میں حضورِپاکؐ اپنی لنگی مضبوط باندھ لیا کرتے تھے ، راتوں کو جاگا کرتے تھے اور اپنے گھر والوں کو جگانے کا اہتمام فرمایا کرتے تھے ۔ ‘‘(بخاری و مسلم)
شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلویؒ ناس حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں کہ: ’’لنگی مضبوط باندھ لینے سے عبادات میں کوشش کی زیادتی بھی مراد لی جاسکتی ہے اور بیویوں سے کلی طور پر احتراز بھی مراد لیا جاسکتا ہے ۔ (فضائل رمضان:ص۵۶ بتغیریسیر)
علامہ شعرانی ؒ نے نبی کریم ؐ کا ارشاد نقل کیا ہے کہ : ’’جو شخص رمضان المبارک کے اخیر عشرہ کا اعتکاف کرے اس کو دو حج اور دو عمروں کا ثواب ملتا ہے اور جو شخص مسجد جماعت میں مغرب سے عشاء تک کا اعتکاف کرے کہ نماز ، قرآن کے علاوہ کسی سے بات نہ کرے حق تعالیٰ شانہ اُس کے لیے جنت میں ایک محل بناتے ہیں ۔ (کشف الغمہ للشعرانی)
مرد کے لیے سب سے افضل جگہ مسجد حرام یعنی کعبہ شریف ہے ، پھر مسجد نبویؐ ،پھر مسجد بیت المقدس ، پھر جامع مسجد ، پھر جامع مسجد ، پھر اپنے محلے کی مسجداور پھر وہ مسجد جس میں زیادہ جماعت ہوتی ہو۔(فتاویٰ ہندیہ : ۱/۲۰۹ ، فتاویٰ شامیؒ : ۲/۱۲۹)
امام ابوحنیفہؒ کے نزدیک یہ بھی شرط ہے کہ جس مسجد میں اعتکاف کرے اس میں پانچوں وقت کی جماعت ہوتی ہو ۔ صاحبینؒ کے نزدیک صرف شرعی مسجد ہونا کافی ہے، اگرچہ جماعت نہ ہوتی ہو۔
عورت اپنے گھر میں کوئی کمرہ وغیرہ متعین کرکے اعتکاف بیٹھ سکتی ہے۔ اگر کمرہ وغیرہ میسر نہ ہوسکے تو کمرہ کے کسی کونہ کو بھی اعتکاف کے لیے متعین کرکے وہ وہاں اعتکاف بیٹھ سکتی ہے ۔
اعتکاف کی حالت میں بلا ضرورت کسی دُنیاوی کام میں مشغول ہونا مکروہِ تحریمی ہے ، اسی طرح بالکل چپ بیٹھنے کو تقرب حاصل کرنے کا ذریعہ سمجھنا بھی مکروہِ تحریمی ہے ، ہاں! بے ہودہ اور بری باتیں زبان سے نہ نکالے ، جھوٹ نہ بولے ، غیبت نہ کرے ، بلکہ قرآن مجید کی تلاوت ، اللہ تعالیٰ کا ذکر ، اور تسبیحات وغیرہ کرنے میں اپنے آپ کو مشغول رکھے۔ (دُرّمختار مع ردّ المحتار: ۲/۱۳۴، البحر الرائق: ۲/ ۳۰۳،۳۰۴، فتاویٰ عالمگیریہ:۱/۲۱۱)
علامہ شرنبلالیؒ نے لکھا ہے: ’’ کہ اعتکاف اگر اخلاص کے ساتھ ہو تو افضل ترین اعمال میں سے ہے ، اور اس کی خصوصیات ضبطِ تحریر سے باہر ہیں ، اس لیے کہ اس میں دل کو دُنیا اور اُس میں جو کچھ ہے اُس سے یکسو کرلینا ہے اور اپنے نفس کو مولیٰ کے سپرد کردینا اور آقاء کی چوکھٹ پر پڑے رہنا ہے۔‘‘ (مراقی الفلاح شرح نور الایضاح : ص۲۶۰)
اور جب کوئی شخص دُنیا سے بالکل منقطع ہوکر اللہ تعالیٰ کے در پر پڑا رہے تو اُس کے نوازے جانے میں کیا تامل ہوسکتا ہے ؟ بلکہ اللہ جل شانہ کی کریم و رحیم ذات کو بخشش کے لیے بہانے ڈھونڈتی ہے ، بلکہ بے بہانہ مرحمت فرماتی ہے ؎
و وہ داتا ہے کہ دینے کے لیے
در تیری رحمت کے ہیں ہر کھلے
خدا کی دین کا موسیٰ ؑ سے پوچھئے احوال
کہ آگ لینے کو جائیں پیمبری مل جائے
اس لیے آدمی کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو ہر طرف سے یکسو کرکے اللہ تعالیٰ کی عبادت اور اُس کی رضاء کے کاموں( نماز ، تلاوت کلام الٰہی اور تسبیحات وغیرہ) میں اپنے آپ کو لگائے رکھے اور اپنی تمام مشغولیوں کے مقابلے میں اس کریم ذات کے ساتھ راز و نیاز میں مشغول رہنے کو ترجیح دے، اور اگر وہ کوئی بھی عبادت وغیرہ نہ کرسکے تب بھی اعتکاف میں بیٹھنے کی برکت سے اُس کو عبادت کرنے کا ثواب ملتا رہے گا ، اس لیے کہ اعتکاف کی حالت میں آدمی سوتے جاگتے ہر وقت عبادت میں شمار کیا جاتا ہے اور اُسے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل رہتا ہے ۔ (فضائل رمضان:ص۵۴ بحذف و تغیر)
تقریب واشنگٹن ہلز میں جاری تھی کہ اچانک فائرنگ کی آوازوں نے ہلچل مچا دی، ہال میں موجود 2 ہزار 600 کے قریب مہمانوں نے چیخنا شروع کر دیا اور لوگ میزوں کے نیچے چھپ گئے پانچ گولیاں چلیں، ٹرمپ بال بال بچ گئے(عینی شاہدین)سیکیورٹی کی خصوصی یونٹ کائونٹر اسالٹ ٹیم کے مسلح اہلکار اسٹیج پر...
ہم آئی ایم ایف سے رعایت نہ ملی تو اگلے جمعہ 50، 55 روپے لیویپیٹرول یا ڈیزل پر لگانے کا فیصلہ کرنا ہوگا معاہدے کی پاسداری کرنی ہے،آئی ایم ایف کی مدد کے بغیر معیشت کو آگے نہیں چلایا جا سکتا، وفاقی وزیر پیٹرولیم وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ہم آئی ایم ایف ...
بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان مقابلہ کررہا ہے،وزیراطلاعات پہلگا م واقعے کی تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا جواب نہ دینا سوالیہ نشان ہے،گفتگو وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے،پاکستان دہشت گردی کیخلاف دیوار ہے جبکہ بھارت دہشت...
عباس عراقچی مسقط سے اسلام آباد پہنچے، تہران سے ایرانی وفد بھی اسلام آباد پہنچاہے ایرانی اور امریکی وفود کی آنے والے دنوں میںملاقات ہو سکتی ہے،ایرانی سفارت کار ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس ...
تحریک انصاف ملک، ریاستی اداروں اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، پاکستانی قوم متحد ہو تو کوئی طاقت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی،بانی پی ٹی آئی کا بھی یہی پیغام ہے ،بیرسٹر گوہر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اس کے دشمن ہی ناخوش ہوں گے، ہم بھی خوش مگر چاہتے ہیں اپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی...
پاکستان کے ایک کھرب روپے مرکزی مالیاتی نظام سے باہر ،آئی ایم ایف کی گرفت،حکومت کا اعتراف،سرکاری فنڈزمرکزی کنٹرول میں لانے کی یقین دہانی حکومت کی آئی ایم ایف کو70 نئے سرکاری اداروں کے اکاؤنٹس، جن میں اوسطاً 290 ارب روپے موجود ہیں، کمرشل بینکوں سے سرکاری خزانے میں منتقل کرنے کی...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا خطے کی تازہ صورتحال پر اہم جائزہ اجلاس،علاقائی پیش رفت اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، غیر مصدقہ ذرائع اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں سے گریز کیا جائے، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مح...
متعدد زخمی ہو گئے، علاقے میں جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار ، وزارتِ داخلہ غزہ سٹی ،خان یونس میںفضائی حملوں میں 6 پولیس اہلکارشہید ہوگئے،عینی شاہدین دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری رہے،غزہ میں صیہونی فورسز کے حملوں میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 12 فلسطین...
ایران اب کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا،یہ امریکی جنگ نہیں، آبنائے ہرمز سے بڑا فائدہ ایشیا اور یورپی ممالک کو ہے،بحری جہاز اب ہماری شرائط پر ہی گزریں گے،امریکی وزیر دفاع ایران کے ساتھ کسی معاہدے میں جلد بازی نہیں، معاہدہ نہیں کیا تو اس کے خلاف فوری طور پر دوبارہ جنگ شروع کرنے ...
دہشت گردی کے ناسور کیخلاف سکیورٹی فورسز کیقربانیاں قابلِ فخر ہیں، وزیر داخلہ ضلع خیبر میںخوارج کی ہلاکتوں اور اسلحے کی برآمدگی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن میں22 دہشت گردوں کی ہلاکت اور اسلحے کی برآمدگی...
پاکستان کو امن اور مذاکرات کے کردار پر عالمی پذیرائی ملی، عمران خان 24 سال سے اسی پالیسی کے داعی رہے ہیں قومی مفاد کو مقدم رکھا ، ذمہ دار سیاسی رویے کا مظاہرہ کیاوفاقی حکومت کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر ملک ک...
عالمی مالیاتی ادارہ نے 4 مئی کیلئے اپنے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا پاکستان کیلئے 1۔2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی،وزارت خزانہ حکام وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) بورڈ سے مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان کے لیے قرض کی ا...