... loading ...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا بھر میں اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے خود کو منوانے والے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے بین الاقوامی کریئر کا لارڈز کے میدان پر اختتام ہو گیا ہے۔شاہد آفریدی نے سنہ 1996 میں اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا اور پھر دنیائے کرکٹ کے افق کا وہ ستارہ بن گئے جو اب ہمیشہ چمکتا رہے گا۔
ان کے آخری انٹرنیشنل میچ میں انھیں آئی سی سی ورلڈ الیون کی جانب سے ’گارڈ آف آنر‘ پیش کیا گیا، اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر قومی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شاہد آفریدی کے کریئر پر ایک نظر
آل راؤنڈر شاہد آفریدی ایک ایسے بلے باز کے طور پر جانے جاتے ہیں جو چاہے ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہوں، ون ڈے یا پھر ٹی ٹوئنٹی ان کا بیٹنگ کرنے کا انداز تبدیل نہیں ہوتا۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں تو ان کے چاہنے والے ہیں ہی لیکن شاید ہی دنیا کا کوئی ایسا کونہ ہو جہاں شاہد آفریدی کے مداح نہ ہوں۔اپنے جارحانہ انداز کے باعث ہی انھیں ’بوم بوم آفریدی‘ کا خطاب بھی ملا۔گو کہ شاہد آفریدی کا ٹیسٹ کرئیر زیادہ طویل نہیں رہا لیکن پھر بھی انھوں نے اس فارمیٹ میں بھی کئی بار اپنی جارحانہ بلے بازی سے اپنے مداحوں کے دل جیتے ہیں۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز سنہ 1998 میں آسٹریلیا کے خلاف کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ سے کیا تھا جبکہ انھوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ بھی آسٹریلیا ہی کے خلاف کھیلا تھا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں شاہد آفریدی نے کل 27 میچ کھیلے اور 36.51 کی اوسط سے 1716 رنز بنائے۔ ٹیسٹ میچوں میں شاہد آفرید ی نے سب سے شاندار اننگز انڈیا کے خلاف کھیلی جس میں انھوں نے 128 گیندوں پر 156 رنز بنائے تھے۔شاہدآفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں بھی پانچ سنچریاں اور آٹھ نصف سنچریاں ا سکور کر چکے ہیں، جبکہ بولنگ کی بات کریں تو اس فارمیٹ میں ان کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد 48 ہے۔اس کے برعکس ایک روزہ میچوں میں شاہد آفریدی کا کریئر تقریباً 20 سال کے طویل عرصے پر محیط رہا اور اسی فارمیٹ میں شاہد آفریدی نے کئی بار ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اگرایک روزہ میچوں اور شاہد آفریدی کا ذکر کیا جائے تو سب سے پہلی بات جو ذہن میں آتی ہے وہ ہے تیز ترین سنچری۔شاہد آفریدی ان کھلاڑیوں میں سے نہیں جو اپنے کریئر میں آہستہ آہستہ بلندی کی جانب بڑھتے ہیں بلکہ انھوں نے تو اپنے کریئر کا آغاز ہی 37 گیندوں پر سنچری ا سکور کر کے کیا جو اس وقت بین الاقوامی کرکٹ کی تیز ترین سنچری اور ایک شاندار اننگز تھی۔بعدازاں ان کایہ ریکارڈ نیوزی لینڈکے کھلاڑی نے توڑاجسے چندہی مہینوں کے بعد جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیئرنے چکناچورکیا۔تاہم طویل عرصے تک یہ ریکارڈصرف اورصرف شاہدآفریدی کے پاس ہی رہا۔انھوں نے اپنے دوسرے ہی بین الاقوامی ون ڈے میچ میں سری لنکن بولنگ کے خلاف صرف 37 گیندوں پر سنچری سکور کی جس میں گیارہ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔
398 ایک روزہ میچوں میں شاہد آفریدی نے 8064 رنز بنا رکھے ہیں، جن میں چھ سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں شامل ہیں۔شاہد آفریدی کو ون ڈے انٹرنیشنلز میں 32 بار میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ چار مرتبہ سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ایسا نہیں کہ شاہد آفریدی صرف اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے جانے جاتے ہیں بلکہ وہ بولنگ کے شعبے میں بھی کئی بار عمدہ کارکردگی دکھا کر پاکستان کو میچز جتوا چکے ہیں۔ایک روزہ میچوں میں ان کی کل وکٹوں کی تعداد 398 ہے جس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف 12 رنز کے عوض سات وکٹیں ان کی بہترین کارکردگی ہے۔وسیم اکرم، وقار یونس، معین خان، انضمام الحق اور یونس خان جیسے کھلاڑیوں کی کپتانی میں تو شاہد آفریدی کھیلے ہی، بلکہ خود بھی پاکستان کرکٹ کی ٹیم کی کپتانی کی۔سنہ 2009 سے 2014 تک شاہد آفریدی کی کپتانی میں پاکستان کی ون ڈے ٹیم نے 38 میچ کھیلے جن میں سے 19 میں اسے کامیابی ہوئی جبکہ 18 میں شکست۔انہی کی کپتانی میں پاکستان نے 2011 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جہاں اسے انڈیا کی ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یوں توشاہدآفریدی کی کئی اننگز یادگار ہیں بلکہ اگرایساکہا جائے توغلط نہ ہوگاکہ جس اننگ میں بھی ان کابلا چل پڑاوہ یادگاربن گیاتاہم انڈیاکے خلاف ان کی کارکردگی ہمیشہ مثالی رہی ۔بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے دوران انھوں نے نہ پہلے بنگلہ دیش کے منہ سے یقینی فتح چھینے میں اہم کردار نبھایا بلکہ اگلے ہی میچ میں شانداربلے باز ی کامظاہرہ کرتے ہوئے انڈیاکی مضبوط ترین اور ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم کودن میں تارے دکھا دیئے۔
بھارت کا فوجی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے ،پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے 5طیارے گرائے ہیں ، بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے ایسی حرکتیں کر رہا ہے ،نائب وزیراعظم اسحق ڈار کوئی بھی میزائل جب چلایا جاتا ہے تو اپنے ڈیجیٹل نشانات چھوڑتا ہے ، اگر 15مقامات پر حملہ ...
بھارت کا بوکھلاہٹ میں اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے حملہ،پاک فوج نے لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی کے قریب بھارتی ڈرون گرائے ایک ڈرون لاہور میں فوجی ہدف پر گرا جس میں پاک فوج کے 4جوان زخمی ہوئے ، آلات کو معمولی نقصان بھی ہوا...
بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، تنازع بند گلی میں داخل ہو رہا ہے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے ، پاکستان جوا...
ڈرون حملوں میں شہید ایک ایک پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا، فورم ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے ،ہم ہر حالات کے لیے تیار ہیں، شہبازشریف وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں بھارتی جارحیت پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جمعرات کو وزیراعظم شہ...
پنجاب پولیس نے مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات سے روکا ، میں ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں وزیراعظم سے کہتا ہوںاب آپ کا کوئی ایم این اے میرے صوبے میں داخل ہو کر دکھائے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ موجودہ جنگی حالات میں میرا پیغام جس کو ٹھیک لگے ٹھیک، نہیں لگ...
ملیرشرافی گوٹھ میں دھماکے کی اطلاع ،پولیس کو جائے وقوع سے دھاتی ٹکڑے ملے گلشن حدید لنک روڈ کے قریب میدان میں ڈرون گر کر تباہ ہوا، جانی نقصان نہیں ہوا کراچی میں ملیر اور گلشن حدید میں بھارتی ڈرونز گر کر تباہ ہوگئے تاہم ڈرون گرنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔تفصیلا...
قوم کی سیکیورٹی محفوظ ہاتھوں میں ہے ،جواب کب آئیگا فیصلہ پاک فوج پر چھوڑدیا حکومت کے ساتھ اپوزیشن کا بھی شکریہ،پوری قوم متحد ہے ،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے گا، قوم کو پیغام دینا چا...
کل رات ہمارے شاہینوں نے فضاؤں میں طوفان برپا کردیا، جو طیارے بھارت کا غرور تھے ، وہ اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں، پاکستانی پائلٹس نے شجاعت سے دشمن کے جہازوں کے پرخچے اڑا دیے پاکستان نے دشمن پر اپنی برتری ایک بار پھر ثابت کردی ہے ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان او...
6 اور 7کی شب بچوں کو نشانہ بنانا دہشت گردی ہے ، ہم اس دہشت گردی کا بھرپور جواب دیں گے ،پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنا کر قرآن پاک کو شہید کیا گیا ،جھڑپوں میں پاک فوج کے کسی اہلکار یا فضائیہ کے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا پاکستان نے دفاع میں صرف ملٹری ٹارگٹس کا انت...
بھارت کو بھرپور جواب دینے پر 24کروڑ عوام کو مبارکباد ، ایئر چیف ظہیر بابر کو سلام ہندوستان نے رافیل جہاز خریدے اور اس پر ناز کرتا ہے، قومی اسمبلی میں خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور جس تاریک رات بھارت نے حملہ کیا اس رات کو ...
بھارت خود ایک بڑے داخلی بحران سے دو چار ہے ، ایٹمی جنگ کا خطرہ حقیقت ہے نیوکلیئر جنگ کی صورت میں ساری ذمے داری بھارت پر عائد ہو گی،میڈیا سے گفتگو وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے جنگ کو بڑھاوا دیا تو نیوکلیئر جنگ ہو سکتی ہے ۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے یہ بات میڈ...
پانچ ججز کے اکثریتی فیصلے سے جسٹس جمال مندو خیل اور نعیم افغان نے اختلاف کیا آرمی ایکٹ کی 2 ڈی ون اور ٹو کو اور آرمی ایکٹ کی شق 59(4) کو بحال کردیا گیا سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔جسٹ...