... loading ...
ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں چنئی سپرکنگز نے حیدر آباد سن رائزر کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ انھوں نے حیدرآباد کا 179 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں مکمل کر لیا۔ شین واٹس نے 57 گیندوں پر 117 رنز بنائے۔چنئی سپر کنگز کے لیے یہ تیسرا آئی پی ایل ٹائٹل ہے۔چنئی کی جانب سے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فاف ڈوپلسی 10، اور سریش رائنا 32 رہے۔ حیدر آباد کے سٹار بولر راشد خان کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آج جب ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو حیدرآباد کی ٹیم کو میچ کے دوسرے اوور میں ہی پہلا نقصان اس وقت ہوا جب شریوتس گوسوامی پانچ رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شیکھر دھون تھے جو 26 رنز بنا کر جڈیجا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔کپتان کین ولیمسن 47 رنز بنا کر کرن شرما کی گیند پر اسٹمپ ہوگئے۔ آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی شکیب الحسن تھے جنھوں نے 27 رنز بنائے۔ دیپک ہوڈا صرف تین رنز بنا سکے جبکہ اننگز کی آخری گیند پر براتھ ویٹ کیچ آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے 21 رنز بنائے۔چنئی کی جانب سے شردل ٹھاکر، لونگی گدی، کرن شرما، ڈیون براوو، اور روندر جڈیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آئی پی ایل 11 کے گروپ مرحلے میں چینئی سپر کنگز اور سن رائزرز حیدر آباد دونوں نے 14 میں سے نو میچ جیتے اور پانچ میں شکست ہوئی۔ اس مرحلے میں ان ٹیموں کا آمنا سامنا دو مرتبہ ہوا اور دونوں بار چینئی فاتح رہی۔ اسی سیزن میں دونوں ٹیموں کا تیسری مرتبہ میچ پلے آف سٹیج پر ہوا جہاں ایک مرتبہ پھر چینئی کامیاب رہی۔ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا اتورا کے اس فائنل کے بعد آئی پی ایل ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر چوتھی مرتبہ ہے کہ حیدرآباد اور چینئی آمنے سامنے ہیں۔چنئی کی کپتانی مہندر سنگھ دھونی کر رہے ہیں جو کہ متعدد بار آئی پی ایل کا فائنل کھیل چکے ہیں اور انھیں اس فارمیٹ کا ماہر ترین کپتان مانا جاتا ہے۔ادھر حیدرآباد کے کپتان کین ولیمسن اس ٹونامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی اور کوئی بات چیت کسی سے چھپ کر نہیں ہوگی،بانی پی ٹی آئی نے نہ کبھی ڈیل کی ہے اور نہ ڈیل کے حق میں ہیں، یہ نہ سوچیں کہ وہ کرسی کیلئے ڈیل کریں گے ۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گن...
فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ دنیا بھر کی جامعات میں پھیلنے لگا۔امریکا، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا کی جامعات کے بعد یونان اور لبنان کی جامعات میں بھی طلبہ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔امریکی جامعات میں احتجاج کا سلسلہ تیرہویں روز بھی...
غزہ میں مظالم کے خلاف اسرائیل کی مبینہ حمایت کرنے والی کمپنیوں کے بائیکاٹ کی مہم میں شدت آتی جا رہی ہے ۔ معروف امریکی فوڈ چین کے ایف سی نے ملائیشیا میں اپنے 100 سے زائد ریستوران عارضی طور پر بند کرنیکا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں امریکی فوڈ چین کی فرنچائز کم...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو طنز کا نشانہ بنایا ہے ۔لاہور میں فلسطین کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ یہاں بلاوجہ شہباز شریف کی شکایت کی گئی اس بیچارے کی حکومت ہی...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کا ملک سے خاتمہ ہونے والا ہے ، ہم سب مل کر پاکستان کو انشااللہ اس کا جائز مقام دلوائیں گے اور جلد پاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کر لے گا۔لاہور میں عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنی ذاتی رہائش گاہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ ا...
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کے رہنما راجوری اور پونچھ میں مسلمانوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ یا تو سنگھ پریوار کے حمایت یافتہ امیدوار کو ووٹ دیں یا1947 جیسی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 1947میں جموں خطے میں ہن...
پی ٹی آئی نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے ، جے یو آئی ف کے سربراہ کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کے لیے باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مذاکراتی ک...
حکومت نے رات گئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 288روپے 49پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپ...
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو وزیراعظم شہباز شریف کا مشیر برائے سیاسی و عوامی امور تعینات کر دیا گیا۔ن لیگی قیادت نے الیکشن 2024ء میں اپنی نشست پر کامیاب نہ ہونے والے رانا ثناء کو شہباز شریف کی ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزی...
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل مروت کا نام فائنل کر لیا گیا ہے ۔ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت کا نام فائنل ہونے پر تمام تنازعات ختم ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کے نام پر تحریک انصاف...
گزشتہ سال نومبر میں تیزاب پھینکنے کے الزام کے حوالے سے سابق وفاقی حکومت کے مشیر شہزاد اکبر نے حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری کر لی۔شہزاد اکبر نے قانونی کارروائی کی کاپی لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کو بھجوا دی۔شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا کہ تیزاب حملے کے پیچھے حکومت پا...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملین مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں روکنے کی کوشش کرنے والا خود مصیبت کو دعوت دے گا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کے زیر صدارت شروع ہوا جس میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر ا...