... loading ...
کئی دنوں سے جاری حکومت اپوزیشن مشاورت کے بعد بالآخر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے مشترکہ طور پر سابق چیف جسٹس (ر) ناصر الملک کو ملک کا ساتواں نگراں وزیراعظم نامزد کردیا۔پارلیمنٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے مشاورت میں خورشید شاہ نے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم کو منتخب کرنا آسان کام نہیں تھا لیکن اس میں اپوزیشن نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کے مشکور ہیں جن کی وجہ سے نگراں وزیرِ اعظم کے نام پر اتفاق ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات پر خوشی ہے کہ ایک ایسے شخص کا انتخاب کیا گیا ہے جن کا ماضی واضح ہے اور امید ہے کہ جسٹس (ر) ناصر الملک کا بطور نگراں وزیراعظم کردار جمہوری عمل کے حق میں ہوگا۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران نگران وزیرِ اعظم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے صبر و تحمل کے ساتھ اور مل کر اس پر فیصلہ کیا۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے چند نام آئے تھے لیکن اس منصب کے لیے ایسے شخص کا انتخاب کیا گیا جس پر اپوزیشن کو اعتراض نہیں ہے، اور توقع ہے کہ ملک میں آئندہ انتخابات شفاف ہوں گے۔یاد رہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کے لیے حتمی نام پر اتفاق کرنے کے لیے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان رواں ماہ ہونے والی چند ملاقاتیں بے نتیجہ ختم ہوئیں تھی۔
23 مئی کو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نگراں وزیراعظم کے تقرر سے متعلق معاملے پر حکومت کے رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے شکوہ کیا تھا کہ حکومت نگراں وزیراعظم کے معاملے پر اپنی بات سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔خیال رہے کہ نگراں وزیراعظم کے لیے سابق سفارتکار جلیل عباس جیلانی کا نام بھی زیرِ غور تھا۔ یہ بھی یاد رہے کہ 16 اپریل کو پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا تھا کہ تحریک انصاف نے نگراں وزیر اعظم کے لیے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی، صنعت کار عبدالرزاق داؤد اور بینکر و ماہر معاشیات عشرت حسین کے ناموں کو حتمی شکل دی۔ 6 مئی کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں نگران وزیراعظم کے لیے مجوزہ ناموں کو حتٰی الامکان خفیہ رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جسٹس (ر) ناصر الملک کے نگراں وزیراعظم نامز ہونے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مبارکباد بھی دی ۔ اس کے علاوہ ملک کی دیگرسیاسی جماعتوں نے بھی سابق چیف جسٹس (ر) ناصر الملک کی بطورنگران وزیراعظم نامزدگی کاخیرمقدم کیاہے۔
2013 کے انتخابات سے قبل نگران وزیراعظم کے انتخاب کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاقِ رائے نہیں ہو پایا تھا اور پارلیمنٹ کی بجائے الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کا انتخاب کیا تھا۔اس مرتبہ نگران وزیراعظم کے انتخاب کے معاملے پر پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن لیڈر سے متعدد ملاقاتیں کی تھیں جن کے نتیجے میں جسٹس (ر) ناصر الملک کے نام پر اتفاق ہوا۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے اس عہدے کے لیے ذکا اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام سامنے آئے تھے تاہم حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی نام ظاہر نہیں کیے گئے تھے۔ نامزد ہونے والے نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے 2014 میں پاکستان کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا تھا اور اس وقت وہ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر بھی تھے۔وہ سپریم کورٹ کے اْن ججوں میں شامل ہیں جنہیںسابق فوجی صدر پرویز مشرف نے تین نومبر 2007 کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد گھروں میں نظر بند کر دیا تھا تاہم انہوں نے 2008 میں ملک میں عام انتخابات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں اْس وقت کے چیف جسسٹس عبدالحمید ڈوگر سے دوبارہ اپنے عہدے کا حلف لیا تھا۔
جسٹس ناصر الملک اس بینچ کا بھی حصہ تھے جس نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی طرف سے تین نومبر 2007 کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کو کالعدم قرار دیا تھا۔جسٹس ناصر الملک نے اس سات رکنی بیچ کی بھی سربراہی کی تھی جس نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو 26 اپریل 2012 میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات کھولنے کے لیے سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر توہین عدالت کے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...