... loading ...
اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ لوگ اپنے فون اور کمپیوٹر کی ا سکرین کی طرف بار بار اور بہت زیادہ دیکھتے ہیں۔ دراصل ایک تحقیق کے مطابق امریکا میں اوسطاً ایک بالغ ہفتے میں ساڑھے پانچ گھنٹے سوشل میڈیا پر گزارتا ہے۔ اس کا مطلب ہے سال میں 12 دن۔ اگر آپ کو اس امر سے حیرت نہیں ہوتی تو جان لیجیے کہ آپ سمیت بہت سے لوگ سوشل میڈیا کے نشے کا شکار ہیں۔ لائیک، کومنٹ اور ری ٹویٹ کی صورت جو میں سکون آپ پاتے ہیںوہ آپ کے دماغ کو فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام کی طرف کھینچتا ہے۔ اگرآپ اس نشے کے بارے میں اپنا امتحان لینا چاہتے ہیں تو اپنے آپ سے پوچھیے: کیا سوشل میڈیا آپ کوآپ کے سب سے ضروری کام سے روکتا ہے، کیا یہ صلاحیتوں کے اظہار کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہا ہے؟ اگر اس کا جواب ہاں میں ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ سوشل میڈیا کے مرض نے آپ کو شکست دے رکھی ہے۔ کسی بری عادت کا حل یہ ہے کہ اسے اچھی عادت سے بدل دیا جائے۔ ذیل میں وہ اقدامات تجویز کیے گئے ہیں جو سوشل میڈیا کے نشے میں گرفتار کسی فرد کو چھٹکارہ دلانے میں مفید ثابت ہوں گے۔ ۱۔ ’’کیوں‘‘ کی تلاش: خود سے سوال کیجیے۔آپ آخر انسٹاگرام اور فیس بک کھولتے کیوں ہیں؟ کیا اس کا جواب ہے، ’’کوئی وجہ نہیں، میں بس انسٹاگرام کی فیڈ کو سکرول کرنا پسند کرتا ہوں‘‘؟ اگر ایسا ہے تو اپنے محرک پر گہرائی سے غور کیجیے۔ یہ دیکھیے کہ کیا یہ آپ کے کام کو بور کر دیتا ہے، آپ اس کے لیے ذہنی دبائو محسوس کرتے ہیں یا اس کے باعث خود کو بیرونی دنیا سے کٹا ہوا محسوس کرتے ہیں؟ پہلاقدم آپ کی اس ضرورت کو پہچاننا ہے جو آپ کو ا سکرین کی طرف دیکھنے کے لیے مجبور کرتی ہے۔
۲۔ دوری: دوسرا قدم اٹھاتے ہوئے تین چار طریقے اپنانے پڑیں گے جو سوشل میڈیا سے دوری میں معاون ہوں گے۔ ان میں سوشل میڈیا ایپس کو ڈیلیٹ کرنا، کمپیوٹر پر نیوز فیڈ بْلاکر استعمال کرنا، اپنے بیڈروم سے فون اور کمپیوٹر کو دور رکھنا شامل ہے۔ یاد رکھیے سوشل میڈیا کونشہ بنانے کے لیے دنیا کے بہترین دماغوں میں سے چند نے خوب محنت کر رکھی ہے۔ اس سے چھٹکارے کا فیصلہ کرنا اور پھر قدم اٹھانا آسان نہیں۔ اس کے لیے خاصی ہمت کی ضرورت ہے تاکہ اپنے حقیقی کاموں کی طرف متوجہ ہوا جا سکے۔
۳۔ متبادل: تیسرا قدم یہ ہے کہ سوشل میڈیا کو چیک کرنے کی روٹین کو ایک نئی روٹین سے بدل دیں۔ ایسا کرتے ہوئے آپ کو خیال آتا ہے کہ اب تو ’’میں بور ہونے لگا ہوں‘‘ یا ’’میرا ذہن بار بار وہی کچھ کرنے کو چاہ رہا ہے۔‘‘ لیکن آپ اس طرح کے احساسات کو کسی مثبت اور پیداواری کام میں بدل سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر فیصلہ کریں کہ جب میں کام کے دوران بور ہوں گا تو چند قدم چل لوں گا، یا جب میں ذہنی دبائومیں مبتلا ہوں گا تو تین منٹ کے لیے گہرے سانس لوں گا۔ اگرآپ اپنے دماغ کو ایسے کاموں کی جانب راغب کر لیں گے تو سوشل میڈیا کی طلب کم ہو جائے گی۔
۴۔ احتساب: چوتھا قدم نئی عادتوں کو بار بار دہرانا ہے۔ یہی وہ مقام ہوتا ہے جب لوگ ہار جاتے ہیں کیونکہ اس کے لیے خاصے ہمت و حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ نظم و ضبط کو خودہی کرنے کی بجائے اسے کسی دوسرے کے حوالے کر دیں تو بہتر ہے۔ دوسرآپ کو زیادہ اچھا کنٹرول کر سکتا ہے۔ کسی دوست کی خدمات حاصل کریں یا کوئی کوچ رکھیں جوآپ کا احتساب کرے کہ آپ نے جو فیصلے کیے تھے ان پر عمل کر رہے ہیں یا نہیں۔ یعنی آپ سوشل میڈیا سے دوری کی جانب گامزن ہیں یا نہیں۔ اس کا ایک فوری حل احتساب کرنے والی ایپ کا استعمال ہے۔ ایک معروف کمپنی نے ’’اکاونٹی بیلٹی ایپ‘‘ بنائی ہے۔ اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
۵۔ انعام: پانچواں قدم یہ ہے کہ اپنے دماغ کو انعام دے کر خوش کریں۔ جب آپ اپنی نئی عادات پر اچھی طرح عمل کر رہے ہوں تو اسے اس کا صلہ ملنا چاہیے۔ نئی عادات کو اپنانا تشدد سہنے کی طرح نہیں ہونا چاہیے۔ نئی عادات کو مضبوط بنانے کے لیے، چھوٹی چھوٹی کامیابیوں پر خود کو صلہ دیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ ایک گھنٹے سے سوشل میڈیا سے دور ہیں، تو دس منٹ کے لیے بطور انعام وہ کچھ کریں جو آپ کو پسند ہے اور جسے کرنے سے آپ کو خوشی ہوتی ہے۔ اگر آپ پورا دن سوشل میڈیا سے دور رہتے ہیں تو آپ شام کا ایک گھنٹہ اپنی مرضی سے گزاریں۔ اپنی ذات پر دیگر کئی نوازشیں کی جا سکتی ہیں۔ نئی عادات اپنا کرآپ پراگندہ خیالی کی زنجیروں اور وقت کے زیاں سے نکل آئیں گے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...