... loading ...
گزشتہ دنوں ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کے مین کیمپس بابائے اردو روڈ پر ڈینٹل کالج کی آٹھ منزلہ نئی عمارت کا وفاقی وزیر داخلہ، ترقیات، منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال نے کیا۔ مختصر نوٹس پر منعقد ہونے والی مذکورہ تقریب کے انعقاد اور کامیابی کا سہرا بنیادی طور پر ڈائو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر عبدالرحیم خانزادہ کے حصے میں جاتا ہے۔ اس پروگرام میں طبی حلقوں کی نمایاں شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت نے تقریب کو مزید یادگار بنادیا جبکہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے بحیثیت مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تاریخی طبی تعلیمی ادارے ڈائو کو آٹھ منزلہ ڈینٹل کالج کی عمارت دے کر کراچی کے عوام کو تحفہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 ویں صدی نظریات اور اکیسویں صدی اقتصادی ترقی کی صدی ہے۔ معیشت میں آگے جانے کے اشارے بہت نمایاں ہیں۔ مگر سوشل انڈیکٹرز بہت کمزور ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اس شعبے میں محنت کریں۔ انہوں نے ڈائو یونیورسٹی کے طلبہ پر زور دیا کہ وہ قوم کے ٹیکسوں کے پیسوں سے قائم تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہو کر ملک کے غریب اور مستحق مریضوں کے علاج معالجے کے لیے اپنا وقت صرف کریں یہ ان کا قومی فریضہ ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبوں میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو آگے لانا چاہتی ہے۔ پانچ برس کے دوران حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 12 ارب روپے سے بڑھا کر 147 ارب روپے تک پہنچادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ضلعی سطح پر یونیورسٹی کے کیمپس قائم ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی معاشی سرگرمیوں کا مرکز اور سرمایہ کاری کیلئے بہترین جگہ ہے۔ قبل ازیں تقریب سے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ ڈائو ڈینٹل کالج کی نئی عمارت طلبا اور اساتذہ کی نئی شناخت کے ساتھ مریضوں کیلئے بھی سہولت کا باعث ہوگی۔ یہ بات باعث فخر ہے کہ ڈائو ڈینٹل کالج کی عمارت جو 2019ء میں مکمل ہونا تھی وہ تعمیراتی کام ایک سال قبل مکمل کرکے آج اس کا افتتاح بھی کردیا ہے۔ پروفیسر محمد سعید قریشی نے بتایا کہ مریضوں کی سہولیات کے علاوہ طلبہ کی نشستوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ پروفیسر سعید قریشی نے بتایا کہ ڈائو ڈینٹل کالج کی ساتویں منزل جدید طبی تحقیق کیلئے مختص کردی گئی ہے جہاں اورل ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹری قائم کی جارہی ہے جہان 50 سے 100 طلبہ بیک وقت تحقیق کا کام کرسکیں گے۔ یہ لیبارٹری آئندہ برسوں میں ڈینٹل میڈیکل ایجوکیشن کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ پروفیسر سعید قریشی نے کہا کہ اوجھا کیمپس میں بھی جدید طبی تحقیق کیلئے تحقیقی مرکز تعمیر کیا جائے گا جس کی لاگت کا تخمینہ ایک ارب 65 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن اگر اس مجوزہ منصوبے کی تکمیل کیلئے دو تہائی رقم یعنی ایک ارب روپے فراہم کرے تو ہم اس کے مشکور ہوں گے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر احسن اقبال نے تختی کی نقاب کشائی کرکے ڈائو ڈینٹل کالج کی آٹھ منزلہ عمارت کا رسمی افتتاح بھی کیا۔ جبکہ افتتاحی تقریب میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قائم مقام سربراہ محمد ارشد حسن نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر محمد مسرور، پروفیسر زرناز واحد، پروفیسر خاور سعید جمالی، رجسٹرار پروفیسر امان اللہ عباسی، سینئر فیکلٹی ممبران کے علاوہ سول ہسپتال کراچی کے ایم ایس ڈاکٹر محمد توفیق کے علاوہ طلبہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور یہ تقریب یقیناً ڈائو یونیورسٹی میں تعلیم کے ساتھ تحقیق کی جانب سفر کا نکتہ آغاز ہے۔
دشمن جان لے پاکستان کیخلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطر ناک اور تکلیف دہ ہوں گے،معرکہ حق دو ممالک کے درمیان لڑی جانیوالی جنگ نہ تھی یہ دونظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا افغانستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے مراکز اور آماجگاہوں کا خاتمہ کرے،بھارت پھر دہشتگردی کا سہارا...
مریکی منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ،پہلے مرحلے میں ایران امریکا جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان جبکہ دوسرے میں آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرکے جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی تیسرے میں 30 روزہ مذاکراتی دور میں بڑے سیاسی اور جوہری معاملات پر بات چیت ہوگی، دونوں ممالک آبنائے ہرمز ک...
بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بے بنیاد الزامات لگائے ،شہباز شریف اسلام آباد میں معرکہ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا۔اسلا...
ایران میں قیمت 6 روپے فی لیٹر،بنگلہ دیش میں 288 روپے میں دستیاب سری لنکا 370 ،بھارت 302 ،چین میں360 روپے فی لیٹرمیں فروخت حکومت نے رواں ہفتے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحرا...
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...
ایک ریسکیو اہلکار شامل، اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جھڑپیں 2مارچ کے بعد سے 2ہزار 700افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،لبنانی حکام لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 31 افراد شہید ہوگئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ...
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...