... loading ...
ایک مطالعے سے پتا چلا ہے کہ برطانیہ میں درمیانی عمر کے ہر آٹھ میں سے ایک فرد کو موٹاپے کی وجہ سے جگر کے امراض کا سامنا ہے۔بائیو بینک ریسرچ پروجیکٹ میں تقریبا تین ہزار افراد کے سکین سے پتہ چلا ہے کہ تقریبا 12 فیصد افراد کے جگر یا لیور کا سائز بڑھا ہوا اور ان میں چربی موجود تھی۔برٹش لیور ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ یہ نتائج ‘بہت تشویشناک ہیں’ اور یہ ‘خطرے کی گھنٹی’ ہے کیونکہ ایسی صورت حال سے جگر سخت اور ناکام ہوسکتا ہے اور موت واقع ہوسکتی ہے۔ہیپاٹولوجسٹ کا کہنا ہے کہ چربی دار جگر کی بیماری کسی خاموش وبا کی طرح ہے۔برطانیہ میں سائنسدانوں نے جگر کے امراض کی تشخیص کے لیے ایک جدید سافٹ وئیر تیار کیا ہے جو جگر کے مریضوں کے علاج و تشخیص میں مدد ملے گی۔ برطانیہ میں ہر آٹھ میں سے ایک شخص کو جگر کے امراض کا سامنا ہے۔یہ اس لیے تشویشناک ہے کہ اس کی علامات نقصان ہونے سے قبل ظاہر نہیں ہوتے۔ تاہم انھوں نے کہا کہ اگر وقت پر اس کی تشخیص ہو جائے تو اس کا علاج ہو سکتا ہے۔آکسفورڈ کی 52 سالہ فرانسیس کیرول کو سات سال قبل بتایا گیا کہ انھیں چربی دار جگر کی بیماری تھی۔ ان کا وزن 116 کلو گرام تھا۔ لیکن اس وقت ان کا وزن 42 کلو کم ہو چکا ہے۔فرانسیس نے بتایا: ‘جب مجھے بتایا گیاکہ مجھے جگر کی بیماری ہے تو میں صدمے میں چلی گئی لیکن میں اس کے بارے میں کچھ کرنے کے لیے پرعزم تھی۔ میں نے زیادہ صحت مند غذا لینی شروع کی اور پھر اس کے ساتھ جسمانی ورزش شروع کی۔ اب میں خوش ہوں کہ میں معمول پر آ گئی۔اب وہ فٹنس کلاس میں درس دیتی ہیں اور غذائیت کے بارے میں صلاح و مشورہ دیتی ہیں۔انھوں نے کہا: میں 2011 میں سوچ نہیں سکتی تھی کہ میں پرسنل ٹرینر بن سکتی ہوں کیونکہ میں ذرا بھی چلتی تھی تو سانس پھول جاتی تھی اور اب میں اونچائی پر دوڑتی ہوں۔انھوں نے اب نئی قسم کا ایم آر آئی سکین کرایا ہے جس میں پتہ چلا ہے کہ اب ان کا جگر پھر سے تندرست و توانا ہے۔آکسفورڈ کے سائنسدانوں کی سربراہی میں کی جانے والی ایم آر آئی کے نتائج پریس میں منعقدہ بین الاقوامی لیور کانگریس میں اعلان کیا گیا۔یہ ٹیسٹ ایک جدید سافٹ ویئر کی مدد سے مکمل ہو سکا ہے۔ اسے آکسفورڈ یونیورسٹی کی پرسپیکٹم ڈائگناسٹک کمپنی نے تیار کیا ہے۔پرسپیکٹم کمپنی کی سی ای او ڈاکٹر راجشری بینرجی نے کہا: این ایچ ایس، ٹیکس دہندہ گان اور مریضوں کے واضح فائدے کے لیے برطانیہ کے ڈاکٹروں اور سائنسدانوں نے لیور ملٹی سکین بنایا جو کہ سمارٹ ہیلتھ ٹیکنالوجی کی عظیم مثال ہے۔انھوں نے کہا کہ لیور بایوپسی ہیپاٹولوجی کا اہم حصہ ہے لیکن ہمیں ایک ایسی چیز چاہیے تھی جو بغیر سوئی اندر ڈالے جگر کی بیماری کی سنگینی کو جانچ سکے۔اس سافٹ ویئر ٹول کا کسی بھی ایم آر آئی میں استعمال ہوسکتا ہے لیکن ابھی یہ معمول کی تشخیص کا حصہ نہیں ہے۔ساؤ تھیمپٹن جنرل پہلا این ایچ ایس ہسپتال ہے جو تحقیقی مرکز کے علاوہ اس نئے نظام کا استعمال کر رہا ہے۔یونیورسٹی ہسپتال ساؤتھیمپٹن میں ریڈیولوجی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈیوڈ برین کا کہنا ہے کہ اس سے بایوپسی کی ضرورت کم ہو جائے گی۔انھوں نے کہا کہ سکین سے سارے جگر کا نقشہ سامنے آ جاتا ہے جبکہ سوئی سے صرف ایک حصے کا نمونہ ملتا ہے اور یہ ناخوشگوار بھی ہوتا ہے۔اس میں یہ آسانی بھی ہے کہ ہم مریض کا پھر سے سکین کر سکتے ہیں اور یہ جان سکتے ہیں کہ ٓیا کوئی فائدہ ہوا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات اور سولر سسٹم مزید مہنگا ہونے کا خدشہ،نئے گھروں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ، اگلے بجٹ کے ٹیکس ہدف میں 16 سو ارب روپے اضافے کی تجویز،ذرائع ایف بی آر اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح صفر،چھوٹے کاروبار اور تاجروں پر اثاثوں کی بنیاد پر ٹیکس لگانے کی ...
برطانیہ سمیت وہ ممالک جو ایران کیخلاف جنگ میں شامل نہیں ہوئے اور جیٹ فیول حاصل نہیں کرپارہے آئل امریکا سے خریدیں یا ہمت کرکے آبنائے ہرمز جائیں اور آئل حاصل کرلیں آپ کو اب خود لڑنا سیکھنا ہوگا،ایران کو تباہ کر دیا اور مشکل مرحلہ مکمل ہو چکا ہے،فرانس نے ایران کے قصائی کے حوالے...
جنید اکبر خان کی زیرصدارتخیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ایک اہم تنظیمی اجلاس سہیل آفریدی نے اجلاس کے شرکاء کو صوبے کو درپیش اہم معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت نے تنظیمی استحکام، موجودہ سیاسی صورتحال اور بانی چیٔرمین عمران خان کی رہائی کے لیے جا...
علیمہ کی ہدایت پر فیصل ترکئی، عاقب اللہ کو کابینہ میں شامل کرنے پر اختلافات کی وجہ بنے مختلف نجی محافل میں ان تقرریوں کے حوالے سے پارٹی کے اندر تنقید کا سلسلہ شروع ہوا خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت میں چند ماہ قبل تک عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو غیر معمولی اثر و رسوخ حاصل...
صدر مملکت کی زیر صدارت اجلاس، شہباز شریف کی ملاقات، قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور، مشکل وقت میں معاشی طور پر کمزور طبقات کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، آصف زرداری ایندھن کے کم استعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ اور مشترکہ سفری سہولیات کیلئے عوام میں آگاہی پھیلائی جائے،...
ایران کو 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کا الٹی میٹم،بصورت دیگر امریکا ایرانی تیل کے کنوؤں ،بجلی گھروں اور ڈی سیلینائزیشن پلانٹس کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی صدرکاسوشل میڈیا پر بیان ٹرمپ نے ایران کے ایندھن اور توانائی ڈھانچے پر حملہ کیا تو خطے میں امریکی توانائی کے انفراسٹرک...
حالیہ ایران پر امریکی فوجی حملے کی وجہ سے پینٹاگون پر بھاری مالی بوجھ آن پڑا ہے 800 سے زائد ٹوماہاک میزائلوں پر 3۔06 ارب ڈالر خرچ ہوئے،سینٹ کام ایران کیخلاف جنگ میں امریکہ نے 26 ارب ڈالر اڑا دیے، اس ایک ماہ کی جنگ کے دوران اخراجات آسمان سے باتیںکرنے لگے جس کی وجہ سے یہ تاری...
خطے میں کشیدگی کے فوری خاتمے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، شہبازشریف جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے،پیغام وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پرعزم ہیں، جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جان...
ہمارے جوان زمین پر امریکی فوجیوں کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ انہیں آگ لگا کر نشانہ بنائیں اور ان کے علاقائی شراکت داروں کو ہمیشہ کیلئے سزا دیں،ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز ایسا اقدام امریکی افواج کے لیے شدید ذلت آمیز نتائج کا باعث بنے گا،ٹرمپ نے امریکی افواج کو دلدل میں دھکیل ...
پاکستان کی میزبانی میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کا پہلا راؤنڈ ختم،اگلا راؤنڈ جلد ہوگا جس میںتجاویز پر پیش رفت سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جائے گا اسحاق ڈار کی سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادل...
گفتگو کا اردو ترجمہ کروایا ہے ،یہ ایک بیٹے کے باپ کیلئے احساسات تھے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفتگو کو جی ایس پی پلس کے ساتھ جوڑ کر غلط بیانی کی جا رہی ہے،نیوز کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفت...
حکومت نے 125 ارب کی خطیر رقم، مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر کے دی وزیراعظم کا ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پرجائزہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے۔وزیراعظم ...