... loading ...
قائد ِ اعظم محمد علی جناح ؒکے والد ِ گرامی پونجا جناح نے انہیں زندگی گزارنے کے دو اصول بتائے’’پہلا اصول،اپنے بزرگوں کی فہم و فراست اور ان کے علم و تجربے پر بھروسہ کرو،ان کی ہدایت پر عمل کرو جیسا وہ کہیں ان پہ عمل کرو‘‘۔ یہ وہ طریقہ،راستہ اور اصول ہے جسے سبھی نے اختیار کیا۔دوسرا اصول یہ ہے کہ ’’اپنی مرضی سے جو چاہو کرو،اپنی غلطیوں سے سیکھو،زندگی کی تلخیوں،سختیوں اور ٹھوکروں سے سبق حاصل کرو، یہ راستہ ، طریقہ، اصول مشکل، پْر خطر، خار دار اور بغیر نشانِ منزل ہوتا ہے،بڑے لوگ خود نشانِ منزل بناتے ہیں کہ آنے والی نسلیں انہیں نشانِ منزل سمجھ کر حصولِ منزل کو آسان بنا لیں۔قائد اعظم ؒنے دوسرا طریقہ، راستہ اور اصول اپنایا۔یہی وہ رجلِ عظیم ہوتے ہیں جنہیں بسترِ مرگ پر بھی اپنے مشن کی تکمیل کی فکر ہوتی ہے۔اسٹینلے والپرٹ ’’جناح آف پاکستان‘‘ میں اور مس فاطمہ جناحؒ’’میرا بھائی‘‘ میں ایک واقعہ نقل کر تی ہیں کہ ایامِ آخر میں ڈاکٹر وں نے قائد اعظم ؒ کو مکمل آرام کا مشورہ دیا تو آپ اپنی بہن فاطمہ جناح ؒسے مخاطب ہوئے، ’’فاطی۔۔ کیا تم نے کبھی کسی جرنیل کو اس وقت رخصت پر جاتے ہوئے دیکھا ہے جب اس کی فوج میدانِ جنگ میں اپنی بقا کے لیے مصروفِ پیکار ہو؟‘‘ اس پر فاطمہ جناح ؒ نے کہا کہ ’’آپ کی زندگی بہت قیمتی ہے‘‘محمد علی جناح ؒنے جواب فرمایا کہ! ’’مجھے تو ہندوستان کے 10 کروڑ مسلمانوں کی فکر ہے‘‘ 1913 ء میں جب آپ نے آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی تو تب سے تا دمِ مرگ ایک ہی فکر میں رہے اور وہ فکر تھی ،مسلمانانِ برصغیر کی الگ سیاسی پہچان،پاکستان اور مستقبل۔یہی وجہ تھی کہ انہوں نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرتے ہی جو سب سے پہلا کام کیا وہ اس کے منشور میں تبدیلی تھی کہ جس میں انہوں نے حکومتِ برطانیا سے وفاداری کو سیلف گورنمنٹ کے قیام میں تبدیل کر دیا۔
سر آغا خان اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ ’’ ایک مرتبہ مشہور صحافی بیورلے نیکولسن نے قائد ِاعظمؒ سے سوال کیا کہ آپ کس اصول کے تحت پاکستان کا مطالبہ کرتے ہیں؟۔ تو جناح نے پیارے انداز میں جواب دیا کہ صرف چار لفظوں کی بنیاد پرMuslims are a Nation۔‘‘ اسی طرح ایک بار ایک ہندو طالبِ علم نے قائد ِ اعظم ؒسے سوال کیا کہ آپ پاکستان کیوں بنانا چاہتے ہیں،ہندو اور مسلمان میں کیا فرق ہے؟ قائد اعظم ؒکچھ دیر خاموش رہے ،ایک طالبِ علم سے پانی کا گلاس منگوایا۔ایک گھونٹ اس میں سے پی کر باقی ماندہ ہندو طالبِ علم سے پینے کو کہا،ہندو طالبِ علم نے پینے سے صاف انکار کر دیا۔قائد ِ اعظمؒ نے پھر ایک مسلمان طالب علم کو بلا کر پانی پینے کا کہا تو اس نے بلا تامل آپ کا چھوڑا ہوا پانی پی لیا۔ اس پر آپ نے کہا کہ ’’دونوں قوموں میں بس یہی فرق ہے اسی لیے میں مسلمانوں کے لیے الگ ملک بنانا چاہتا ہوں۔ مشہور ہندو صحافی ڈی ۔ ایف ۔ کرا کا پاکستان کے شدید مخالف تھے۔وہ اکثر اخبار و رسائل میں پاکستان کے خلاف لکھا کرتے تھے۔اس نے کئی بار محمد علی جناح سے شرفِ ملاقات چاہا لیکن قائد اعظم ؒ ہمیشہ انکار کر دیتے تھے ۔ 3 جون 1947ء کو جب پاکستان کا اعلان ہوا توآپ کے پرسنل سیکرٹری نے اسے خط لکھا کہ قائد اعظم آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔ ڈی۔ ایف۔ کراکا سے ملاقات کے وقت آپ نے فرمایا کہ! ’’تم پاکستان کو ناقابلِ تسخیر قرار دیتے تھے اور پاکستان کے اکثر خلاف لکھا کرتے تھے،میں نے اسی دن ارادہ کر لیا کہ تم سے پاکستان بننے کے بعد ہی ملاقات کرونگا۔یہی تمہارے سوالات کا عملی جواب ہے اور پاکستان بننے کے بعد میں نے سب سے پہلے تمہیں یاد کیا۔‘‘ ڈی۔ایف۔کراکا حیران و ششدر قائد اعظم ؒ کا منہ تکتا رہا۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ کیسا پاکستان چاہتے تھے،آپ کی سیا سی و مذہبی بصیرت کیا تھی؟آپ کی یہی سوچ تھی کہ۔۔ پاکستان کا مطلب کیا۔۔۔لاالہ الاللہ۔آپ عملی زندگی میں بھی اس نعرہ کو عملی تفسیر بنانا چاہتے تھے۔ میں یہاں دو واقعات پیش کروں گا۔ انتقالِ اقتدار کی تقریر میں مائونٹ بیٹن نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نئی مملکت میں عدل و انصاف اور رواداری کی وہ روائتیںقائم کریں جو مغل بادشاہ اکبر نے قائم کی تھیں۔ محمد علی جناح نے جوابی تقریر میں کہا کہ ’’عدل و انصاف اور روا داری کی روائتیں ہمیں اس سے بہت پہلے حضرت محمدﷺ سے مل چکی ہیں۔ دوسرا واقعہ اس طرح سے ہے۔سردار شوکت حیات کہتے ہیں کہ انہوں نے شبلی نعمانی کی کتاب کا انگریزی ترجمہ پڑھا توآپ نے اس کی ایک جلد کی فرمائش کی۔ جب آپ پڑھ چکے تو فرمانے لگے کہ یہ مغرب والے کیا نعرہ لگاتے پھرتے ہیں؟فلاحی مملکت کا پہلا تصور تو حضرت عمرِ فاروق نے پیش کر دیا تھا۔مسلمانوں کے ملک میں ایسا ہی نظام ہونا چاہئے۔ قیام پاکستان کے فوراً بعد ایک پریس کانفرنس میں جب کسی صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان کا آئین کیسا ہو گا؟تو آپ نے بر جستہ جواب دیا کہ ’’ہمارا آئین قرآن و سنت کے مطابق ہو گا‘‘۔
امریکی کانگریس کے 62 ارکان کی پاکستان کی داخلی صورتِ حال میں مداخلت کے جواب میں پاکستان کے 160 ارکانِ پارلیمنٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ارکان پارلیمنٹ نے خط میں لکھا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں کے خلاف سیاسی تشدد، مجرمانہ دھمکیاں متعارف کرائیں، 9 مئی 2023ء...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ بیرون ملک کسی نے بدتمیزی کی ہے تو ہم اس کی حمایت نہیں کرتے لیکن عوام کے احتجاج اور غم و غصے کو سمجھیں کہ عوام ناراض ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے شیر افضل مروت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کو موقع دے رہے ہیں ڈسپلن کا مظاہرہ نہیں کیا تو کارروائی کریں گے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پاکستان کے آ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل مینوئل کے مطابق جس جس قسم کی سہولیات کے حقدار ہیں فراہم کریں۔بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی نورین نیازی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور ڈپٹی...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے ۔اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے اس پر سپریم کورٹ جاؤ...
برطانیہ کی قانونی درسگاہ مڈل ٹیمپل میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی اور انہیں مڈل ٹیمپل میں بطور بینچرمنتخب کیا گیا ہے ۔ تاہم، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے درسگاہ کے باہر سابق چیف جسٹس کے خلاف احتجاج بھی کیا۔پی ٹی آئی کے کارکن شام سے لندن کے مڈ...
بچوں کی ویکسینیشن سے متعلق بین الاقومی ادارے میں پرکشش ملازمت ملنے کے بعد سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ثانیہ نشتر نے پارٹی سے مشاورت کے بعد اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا ہے ۔سینیٹ سیکریٹریٹ نے ضروری کارروائی کا ...
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔شبلی فراز نے کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکنے اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی جی ایف آئی اور وفاق کو فریق بنای...
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملہ افسوس ناک ہے ، نادرا کو حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فوری اقدامات اور شہریت منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا کو ہدایت دی ہے کہ فوٹی...
سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17سے بڑھا کر 23کرنے کا بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا بل جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔سپریم کورٹ آف پاکستان چیف جسٹس سمیت 23 ج...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر قتل و غارت گری روکنے اور امن قائم ہونے تک دنیا میں خوشحالی قائم نہیں ہوسکتی۔ریاض میں فیوچر سمٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد پر سعودی فرمانروا اور ولی عہد کومبارکباد پیش کرتا ...
بانی پی ٹی آئی سے متعلق اراکین کانگریس کا خط امریکی صدر کو موصول ہوگیا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے تصدیق کردی۔گیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میتھیو ملر نے کہا ہم ممبران کو مناسب وقت پر اس کا جواب دیں گے ۔امریکی معاون سیکریٹری مونیکا جیکبسن کی وفاقی سیکریٹری...