... loading ...
یوم مئی کو محنت کشوں کے عالمی دن کی حیثیت حاصل ہے۔ ساری دنیا میں محنت کش اسے عالمی تہوار کے طور پر مناتے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے محنت کش اس دن کی مناسبت سے شہر شہر جلسوں، ریلیوں اور سیمیناروں کا اہتمام کرتے ہیں جس کا مقصد 1886ء میں شکاگو کے مزدوروں کی تاریخ ساز جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنا ہوتا ہے ۔یہ شکاگو کے محنت کشوں کی صنعتی اجارہ دار طبقے کی من مانیوں کے خلاف فیصلہ کن تحریک تھی جس میں صنعتی مزدور کے اوقات کار کے تعین کا مطالبہ کیا گیا جس کی پاداش میں سینکڑوں مزدوروں کو اپنی جان کا نذرانہ دینا پڑا۔ آج جب کہ اس واقعے کو سوا سو سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے ، محنت کشوں کے حالات اور اوقات کار کے ضمن میں شکاگو کے ان جیالے شہیدوں کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ جنہوں نے آگ اور بارود کے سامنے سینے تان کرکے گولیاں کھائیں اور شکاگو کی سڑکوں کو اپنے خون سے سرخ کر دیا ۔ آج کا مزدور جن اوقات کار کو اپنا حق سمجھتا ہے اس کا تمام سہرا شکاگو کے شہیدوں کے سر جاتا ہے جن کی یاد میں یکم مئی کو محنت کشوں کے عالمی دن کی حیثیت حاصل ہے۔ یہی وہ واقعہ تھا جس نے آجر اور اجیر کے درمیان مفادات کے تضادات کو شعور کی طرف گامزن کر دیا جو آگے چل کر طبقاتی شعور کی شکل اختیار کرتا چلا گیا۔ جس کے اثرات نے نئے سماجی اور عمرانی نظریات کو پروان چڑھایا۔ مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد کے لیے ٹریڈ یونین کا ادارہ قائم ہوا۔ محنت کشوں کی شعوری جدوجہد میں جن نظریات اور عقائد نے پرورش پائی اس کا سبب صنعتی پیداواری عمل کا وہ جبر تھا جن کے دبائو کا براہ راست محنت کش کو سامنا تھا۔
انسانی تاریخ کا مشاہدہ کیا جائے تو ماضی قریب میں برپا ہونے والے صنعتی انقلاب نے جس قدر جدید تبدیلیوں سے سماج کو متاثر کیا ہے اس سے قبل اس کی مثال نہیں ملتی۔ اس کا پس منظر شعوری علمی تحریکوں کے احیاء سے ہوا جو کسی صورت کم اہم نہیں۔ ارتقائی عمل کی حامل ان دو تین صدیوں میں رونما ہونے والی سائنسی ایجادات اور معجزوں نے تاریخ اور تہذیب کے دھاروں کا رخ موڑ دیا ہے۔ جس میں سب سے اہم ٹیکنالوجی کی رہنمائی میں پیداواری عمل کی فروغ پذیری ہے جس نے کیپٹل ازم کے لیے بھی نئے ابھار پیدا کیے ہیں۔ جس کے تحت انسانی محنت کا استحصال جنس کی شکل اختیار کر کے منافع میں اضافے کا باقاعدہ حصہ بن گیا۔ماضی میں کیونکہ صنعتی فروغ اور پیداواری عمل میں مزدور کی اجرت اس کے اوقات کار سے مشروط نہیں تھی اس لیے ایک طویل عرصے تک محنت کش کی محنت کا استحصال اسی شکل میں جاری رہا۔
یوم مئی کے حوالے سے جب شکاگو کے شہیدوں کی قربانیوں کا ذکر کیا جاتا ہے تو اصل جنگ استحصال اورناانصافی کے خلاف تھی جو محنت کشوں کی جانب سے شکاگو کی سڑکوں پر لڑی گئی ‘اوقات کار کے تعین کی تحریک تو معروضی حالات کے لیے محض ایک بہانہ تھا۔ دیکھا جائے تو آج بھی اس جدید دور میں یورپ کے بڑے ملکوں کو تاریخ کی سب سے بڑی بیروزگاری کا سامنا ہے۔ محنت کشوں کی اجرتوں میں کمی بیروزگاری اور کٹوتیوں کا سلسلہ جا ری ہے۔ فلاحی ریاستوں میں معیار زندگی اور سماجی سہولتوں کی واپسی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اس کے خلاف اسپین، اٹلی، یونان اور پرتگال کے بڑے شہروں میں گزشتہ سالوں میں محنت کشوں اور پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے واقعات میں شدت آئی ہے۔
دوسری طرف ٹیکنالوجی کے استعمال نے سامان کی نقل و حمل کے لیے بھی خودکار بیلٹ اور ہیوی کرین تیار کرلیے ہیں۔ جس سے بڑی ضرب اس لیبر کے مفادات پر لگی ہے۔ جیسے جیسے مشینوں کو کمپیوٹر ٹیکنالوجی نے کنٹرول کرنا شروع کیا ہے اس کے نتیجے میں روزگار کے ذرائع محدود ہو نے کے علاوہ تبدیل ہو گئے ہیں۔ لہٰذا منطقی طور پر آج بھی محنت کش کے لیے روٹی روزگار کے تحفظ کے کئی گنا بڑے مسائل درپیش ہیں۔ ان معروضی حالات میں خواہ ترقی یافتہ یورپ ہو یا تیسری دنیا جب ہم محنت کشوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ 1886ء کے محنت کش کو بھی روٹی روزگار کے مسائل درپیش تھے ،اور آج کے محنت کش کو بھی روٹی روزگار کے مسائل کا سامنا ہے۔ جس کے رد عمل میں محنت کشوں نے شکاگو کی سڑکوں پر اپنے خون کا نذرانہ دیا تھا اور آج پورا یورپ اس کا میدان جنگ بن رہا ہے۔
اصل سوال یہ ہے کہ حکومت کس کی ہے اور فیصلے کون کر رہا ہے، آئین کیخلاف قانون سازی کی جائے گی تو اس کا مطلب بغاوت ہوگا،اسٹیبلشمنٹ خود کو عقل کل سمجھتی رہی ،سربراہ جمعیت علمائے اسلام عمران خان سے ملاقاتوں کی اجازت نہ دینا جمہوری ملک میں افسوس ناک ہے، میں تو یہ سوال اٹھاتا ہوں وہ گ...
سہیل آفریدی اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے،تفتیشی افسر پیش سینئر سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ پختونخوا کیخلاف درج مقدمے کی سماعت کی خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں عدم حاضری پر عدالت ن...
حکومت ایک نیا نظام تیار کرے گی، وزیرِ داخلہ کو نئے اختیارات دیے جائیں گے، وزیراعظم تشدد کو فروغ دینے والوں کیلئے نفرت انگیز تقریر کو نیا فوجداری جرم قرار دیا جائیگا،پریس کانفرنس آسٹریلوی حکومت نے ملک میں نفرت پھیلانے والے غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔...
حملہ آور کا تعلق حیدرآباد سے تھا، ساجد اکرم آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعدجائیداد کے معاملات یا والدین سے ملنے 6 مرتبہ بھارت آیا تھا،بھارتی پولیس کی تصدیق ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا،گودی میڈیا کی واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں، بھارتی میڈی...
سہیل آفریدی، مینا آفریدی اور شفیع اللّٰہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جا رہی ہے عدالت نے متعدد بار طلب کیا لیکن ملزمان اے ٹی سی اسلام آباد میں پیش نہیں ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔اسلام آباد کی انسدادِ...
سور کے سر اور اعضا رکھ دیے گئے، قبرستان کے دروازے پر جانوروں کی باقیات برآمد مسلم رہنماؤں کا حملہ آوروں کی میتیں لینے اوران کے جنازے کی ادائیگی سے انکار آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملے کے بعد سڈنی میں موجود مسلمانوں کے قبرستان کی بے حرمتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔جنوب مغربی س...
سڈنی دہشت گردی واقعہ کو پاکستان سے جوڑے کا گمراہ کن پروپیگنڈا اپنی موت آپ ہی مرگیا،ملزمان بھارتی نژاد ، نوید اکرم کی والدہ اٹلی کی شہری جبکہ والد ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے پاکستانی کمیونٹی کی طرف سیساجد اکرم اور نوید اکرم نامی شخص کا پاکستانی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ، حملہ ا...
پاکستان کے بلند ترین ٹیرف کو در آمدی شعبے کے لیے خطرہ قرار دے دیا،برآمد متاثر ہونے کی بڑی وجہ قرار، وسائل کا غلط استعمال ہوا،ٹیرف 10.7 سے کم ہو کر 5.3 یا 6.7 فیصد تک آنے کی توقع پانچ سالہ ٹیرف پالیسی کے تحت کسٹمز ڈیوٹیز کی شرح بتدریج کم کی جائے گی، جس کے بعد کسٹمز ڈیوٹی سلیبز...
میں قران پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں میری ڈگری اصلی ہے، کیس دوسرے بینچ کو منتقل کردیں،ریمارکس جواب جمع کروانے کیلئے جمعرات تک مہلت،رجسٹرار کراچی یونیورسٹی ریکارڈ سمیت طلب کرلیا اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی...
سکیورٹی فورسز کی کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر سکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس...
کراچی رہنے کیلئے بدترین شہرہے، کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا، خراب حالات سے کوئی انکار نہیں کرتاوفاقی وزیر صحت کراچی دودھ دینے والی گائے مگر اس کو چارا نہیں دیاجارہا،میں وزارت کو جوتے کی نوک پررکھتاہوں ،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر صحت مصطفی کما ل نے کہاہے کہ کراچی رہنے کے لیے ب...
ملک میں مسابقت پر مبنی بجلی کی مارکیٹ کی تشکیل توانائی کے مسائل کا پائیدار حل ہے تھر کول کی پلانٹس تک منتقلی کے لیے ریلوے لائن پر کام جاری ہے،اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی ترسیل کار کمپنیوں (ڈسکوز) اور پیداواری کمپنیوں (جینکوز) کی نجکاری کے عمل کو تیز کر...