... loading ...
ریونیو اور ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لیے کوشاں ایف بی آر کے پالیسی کے باعث رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں سگریٹ نوشی کی شرح میں کمی کی بجائے 71 فیصد اضافہ جبکہ ریونیو میں 40 ارب روپے سے زائد کمی کا انکشاف ہوا ہے۔جولائی تا نومبر کے دوران سگریٹ کی پیداوار 71 فیصد اضافے سے 19 ارب 66 کروڑسگریٹ ریکارڈ کی گئی۔ سگریٹ پیک کی قیمت میں اضافے کے ذریعے 25 لاکھ نوجوانوں کو سگریٹ نوشی سے محفوظ، 6 لاکھ 50 ہزار سالانہ اموات میں کمی، ریونیو میں ساڑھے 39 ارب روپے کا اضافہ اور غیر قانونی فروخت روکنے کے اہداف حاصل نہیں ہوسکے۔وزارت نینشل ہیلتھ ریگولیشن نے چئیرمین ایف بی آر کو خط لکھتے ہوئے عوام کی جانوں کا تحفظ اور اموات میں کمی کے لیے فنانس ایکٹ 2017 کے ذریعے نافذ کیا گیا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کا تیسرا سلیب فوری طور پر ختم کرنے کی سفارش کر دی ہے۔
وزارت نیشنل ہیلتھ ریگولیشن نے سگریٹ نوشی میں کمی اور عوام کی صحت کو محفوظ بنانے کے لیے سگریٹ کا پیک 44 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔ تاہم بااثر شخصیات کی مخالفت کے باعث سفارش پر عمل کرنے کی بجائے سگریٹ مزید سستے کیے گئے۔ سیکرٹری وزارت نینشل ہیلتھ ریگولیشن نوید کامران بلوچ کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر کو لکھے گئے خط کی کاپی کے مطابق پاکستان میں سگریٹ نوشی کے باعث سالانہ 6 لاکھ 50 ہزار افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے سگریٹ نوشی کے باعث اموات اور علاج معالجے پر عوام کی بھاری رقم خرچ ہونے کے باعث سگریٹ نوشی میں کمی کے لیے متعدد اقدامات تجویز کیے تھے جن میں سگریٹ کی قیمت میں اضافہ کرکے عوام کو سگریٹ سے دور اور نوجوان نسل کو محفوظ رکھنے کی حکمت عملی اپنانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت کے سٹڈی کے مطابق ٹوبیکو کی قیمت میں 10 فیصد اضافے سے کم اور درمیانی آمدن کے حامل افراد میں 8 فیصد تک سگریٹ نوشی میں کمی لائی جاسکتی ہے۔
وزارت نیشنل ہیلتھ ریگولیشن نے عوامی صحت کے پیش نظر ایف بی آر کو 2018-2017 کے بجٹ سے قبل سفارش کی تھی کہ 20 سگریٹ کے پیک کی قیمت میں 44 روپے تک اضافہ کیا جائے۔ یہ سفارش ورلڈ بنک،ایف بی آر، یونیورسٹی آف ٹورنٹو کی پاکستان میں مشترکہ سٹڈی کے بعد کی گئی تھی۔ اس اقدام کے نتیجے میں پاکستان میں 13 اعشاریہ 2 فیصد سگریٹ نوشی میں کمی جبکہ ریونیو میں 39 ارب 50 کروڑ روپے اضافہ ہونا تھا۔ 25 لاکھ 50 ہزار نوجوان سگریٹ نوشی سے محفوظ ہوجاتے مگر حیران کن طور پر ایف بی آر نے دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں سگریٹ کے پیکٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا تیسرا سلیب متعارف کروا کر ایک پیک کی قیمت 16روپے کم کردی۔ یہ اقدام نان ڈیوٹی سگریٹ کی فروخت روکنے کے لیے متعارف کروایا گیا تھا جس کے ذریعے ریونیو میں بھی اضافہ کی امید دلائی گئی تھی مگر نتائج اس کے برعکس رہے۔جولائی تا نومبر 2017 ایف بی آر کا ریونیو گیارہ فیصد اضافے سے 20 ارب 40 کروڑ روپے سے بڑھ کر 22 ارب 62کروڑ روپے ہوا جبکہ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مقامی سگریٹ کی پیداوار 71 فیصد اضافے سے 11 ارب 48 کروڑ سگریٹ سے بڑھ کر 19ارب 66 کروڑ سگریٹ ہوگئی۔
پاکستان میں سگریٹ سستے ہونے کے باعث تمباکو نوشی سے اموات میں اضافہ اور دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستانی عوام کو علاج معالجے پر پہلے سے زیادہ رقم خرچ کرنا پڑے گی۔ سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ ریگولیشن نوید کامران بلوچ نے چئیرمین ایف بی آر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ کی سفارشات کا بھی حوالہ دیا ہے جس کے مطابق سگریٹ سستے کرنے کی پالیسی پر نظرثانی اور ٹوبیکو کمپنیوں میں ٹیکس چوری روکنے کے لیے ٹریکنگ اورٹریسنگ سسٹم کو ترجیحی بنیادوں پر نافذ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب وزارت نیشنل ہیلتھ ریگولیشن میں مارکیٹ میں سگریٹس کی 40 فیصد غیرقانونی فروخت کے معاملے پر سٹڈی جمع کروا دی گئی ہے جس میں ٹوبیکو کمپنیوں کے 40 فیصد غیرقانونی سگریٹ فروخت کا دعویٰ غلط ثابت ہوا۔ سٹڈی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دس شہروں میں سروے کے بعد نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں سگریٹ کی غیر قانونی فروخت کا حجم 9 فیصد ہے جس میں زیادہ مہنگے برانڈ کے سگریٹس شامل ہیں۔
افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ذرا...
سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارت کے جارحانہ اقدامات، اور اشتعال انگیزی سے آگاہ کیا جائے گا ، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی اقدامات کو بھی اُجاگر کرنے کا فیصلہ سلامتی کونسل اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان ک...
ہمارے پاس انٹیلی جنس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،پانی کے مسئلے پر کسی بھی جارحیت کا جواب جنگ سے ہوگا، پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع میں کسی بھی حد تک جائے گا اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستا...
امبالا سے اڑنے والے طیاروں کو واپس بھگانے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کیلئے واپس امبالا جانے سے گریز‘ سری نگر پر لینڈ پاک فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی شب بھارت کی پاکستان کی جانب پیش قدمی کی کوشش کو کیسے ناکام بنایا؟ اور بھارت کے 4 جدید رافیل طیا...
تیسرے ملکوں کے پرچم بردار جہازوں کو بھی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا بھارت نے پاکستان کی ایکسپورٹ کو متاثر کرنے کے لیے نیا ہتھکنڈا اختیار کرلیا، رپورٹ بھارت نے پاکستان کی بین الاقوامی تجارت پر وار کرتے ہوئے پاکستانی کنٹینرز لے کر بھارتی بندرگاہ پر لن...
وفاقی وزرا کی تنخوا ہیں2لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزارروپے کر دی گئیں صدر مملکت نے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا آرڈیننس جاری کردیا سرحدوں پر تناؤ اور ملک کے جنگی حالات سے دوچار ہو نے کے باوجود حکمران اپنے اپنے اللوں تللوں میں کوئی کمی کرنے کو تیار نہیں۔ بھارت کی طرف سے ب...
کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے جب مناسب وقت آئے گا تو پاکستان اجلاس بلانے کی درخواست کرے گا دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، نہ صرف پاکستان بلکہ شمالی امریکا تک کے معاملات میںیہ بات دستاویزی ...
ہمارے لوگوں کو بے عزت کروگے ، ہماری نسل کشی کروگے ، ہماری خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹو گے ، ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکو گے تو اس کے بعد بھی آپ کہو گے کہ ہم خاموش رہیں ہم پاکستان کی پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز پر گئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا...
پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے ، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے ۔پریس کان...
عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر رپورٹ جاری عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم ان...
بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، شہباز شریف وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے با...
موجودہ حالات میںچین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے قریبی ساتھی فضل الرحمان کا بھارت کو کرار جواب بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7شمال مشرقی ریا...