... loading ...
پاکستان کے مایہ ناز اور عالمی شہرت کے حامل کرکٹرجاویدمیاندادکاانٹرنیشنل کرکٹ کیریئر21سالوں پرمحیط ہے ۔انھوں نے 1975ء سے 1996ء تک بین الاقوامی کرکٹ پرراج کیا۔ون ڈے ہویاٹیسٹ میچ وہ جب بیٹنگ کرنے کے لیے میدان میں آتے تھے توگرائونڈمیں شورمچ جاتااورمخالف ٹیم کے بائولروں پرلرزہ طاری ہوجاتا۔آسٹریلیشیاکپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف ان کاچیتن شرماکولگایاگیاچھکاآج بھی ہندوستانی شائقین کرکٹ دہلادیتااورقومی شائقین کا لہو گرما دیتا ہے ۔
جاویدمیاندا قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں کے کپتان رہے۔اور ایک لمبے عرصے تک، ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ اسکور بنانے والے بلے باز رہے۔ اس وقت یہ اعزاز یونس خان کے پاس ہے۔ لیکن اس کے باوجودجاوید میانداد کو پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مستند بلے باز بھی سمجھا جاتا ہے۔
جاوید میانداد کا ایک روزہ بین الاقومی میچوں میں کیئریئر 20 سال اور 272 دنوں کے ساتھ سب سے لمبا کیریئر ہے۔اس کے علاوہ ان کے اس طویل کیریئر کی ایک اور منفرد بات یہ ہے کہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے عالمی کپ (آئی سی سی ورلڈ کپ) میں انہوں نے چھ دفعہ شرکت کی، 1975ء کے پہلے ورلڈ کپ سے 1996ء کے چھٹے ورلڈ کپ تک، دنیا کے کسی دیگر کھلاڑی کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہے۔
جاوید میانداد کے بین الاقومی ٹیسٹ کیریئر کا آغاز نوعمری میں ہوا جب 19 سال کی عمر میں آپ نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں 9 اکتوبر، 1976ء کو کھیلا اور اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ہی اننگز میں، میچ کے پہلے ہی دن، سینچری بنا کر شائقینِ کرکٹ کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا اور اپنے آئندہ آنے والے یادگار کیریئر کی بنیاد رکھی۔ اس ٹیسٹ سینچری نے ان کو دو یادگار ریکارڈ دیے، ایک تو یہ کہ وہ عباد اللہ کے بعد دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے جنہوں نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں سینچری اسکور کی۔دوسرے یہ کہ وہ اس وقت سب سے کم عمر ٹیسٹ سینچری بنانے والے بلے باز گئے، اس وقت میانداد کی عمر 19 سال اور 119 دن تھی، اب یہ عالمی ریکارڈ ان کے پاس نہیں بلکہ بنگلہ دیش کے کھلاڑی محمد اشرافل کے پاس ہے جنہوں نے 17 سال اور 61 دن کی عمر میں ٹیسٹ سینچری اسکور کی۔
انکی اس پہلی ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں جو 30 اکتوبر، 1976 کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا گیا، جاوید میانداد نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنایا جب میچ کے دوسرے دن 31 اکتوبر کو انہوں نے ڈبل سینچری اسکور کی اور دنیائے کرکٹ کے سب سے کم عمر ڈبل سینچری اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے۔ اس وقت میانداد کی عمر 19 سال اور 141 دن تھی، پہلے یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے بلے باز جارج ہیڈلی کا تھا جو انہوں نے 1930ء میں انگلینڈ کے خلاف بنایا تھا اور میانداد نے اس ریکارڈ کو 46 سال بعد توڑا لیکن میانداد کا ریکارڈ ابھی تک محفوظ ہے اور 34 سال گزر جانے کے بعد بھی وہ دنیائے کرکٹ کے سب سے کم عمر ٹیسٹ ڈبل سینچری بنانے والے بلے باز ہیں۔
اپنی اس پہلی ٹیسٹ سیریز کے تین میچوں کی پانچ اننگزوں میں 126 کی اوسط سے 504 اسکور کرنے کے بعد اگلی کچھ ٹیسٹ سیریز میں جو پاکستان سے باہر ہوئیں جاوید میانداد کسی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے، بالخصوص، پاکستان کے انگلینڈ کے دورے 1978ء میں جس میں تین میچوں میں میانداد نے 15 کی اوسط سے صرف 77 اسکور بنائے۔ اس کے بعد بھارت کے دورہ پاکستان 1978ء میں میانداد نے ایک بار پھر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس سیریز میں دو سنچریاں اسکور کیں۔
میانداد نے اپنی اس اچھی فارم کو برقرار رکھا اور اگلے سال 1979ء نے پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا دورہ کیا تو ان دونوں سیریز میں میانداد نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دونوں ٹیموں کے خلاف سینچریاں اسکور کیں، نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ میں بننے والی سینچری (160*) گو ان کے کیریئر کی پانچویں سینچری تھی لیکن پاکستان سے باہر یہ انکی پہلی سینچری تھی۔
بھارت کا دورہ 1982ء/ 1983ء میانداد کے لیے کئی لحاظ سے یادگار ثابت ہوا، اس سیریز کے چھ میچوں کی چھ اننگزوں میں میانداد نے 118?80 کی اوسط سے دو سینچریوں اور ایک نصف سینچری کے ساتھ 594 اسکور بنائے جس میں انکی حیدر آباد میں کھیلی گئی 280 اسکور کی ناقابلِ شکست اور یادگار اننگز بھی شامل تھی۔ میانداد کے کیریئر کی یہ دوسری ڈبل سینچری تھی۔
میانداد نے اپنے کیریئر میں چھ ڈبل سینچریاں اسکور کی ہیں، جو کسی بھی پاکستانی کی سب سے زیادہ ڈبل سینچریاں ہیں جب کہ عالمی فہرست میں ڈبل سینچریوں کے لحاظ سے وہ چوتھے نمبر پر ہیں۔
افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ذرا...
سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارت کے جارحانہ اقدامات، اور اشتعال انگیزی سے آگاہ کیا جائے گا ، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی اقدامات کو بھی اُجاگر کرنے کا فیصلہ سلامتی کونسل اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان ک...
ہمارے پاس انٹیلی جنس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،پانی کے مسئلے پر کسی بھی جارحیت کا جواب جنگ سے ہوگا، پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع میں کسی بھی حد تک جائے گا اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستا...
امبالا سے اڑنے والے طیاروں کو واپس بھگانے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کیلئے واپس امبالا جانے سے گریز‘ سری نگر پر لینڈ پاک فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی شب بھارت کی پاکستان کی جانب پیش قدمی کی کوشش کو کیسے ناکام بنایا؟ اور بھارت کے 4 جدید رافیل طیا...
تیسرے ملکوں کے پرچم بردار جہازوں کو بھی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا بھارت نے پاکستان کی ایکسپورٹ کو متاثر کرنے کے لیے نیا ہتھکنڈا اختیار کرلیا، رپورٹ بھارت نے پاکستان کی بین الاقوامی تجارت پر وار کرتے ہوئے پاکستانی کنٹینرز لے کر بھارتی بندرگاہ پر لن...
وفاقی وزرا کی تنخوا ہیں2لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزارروپے کر دی گئیں صدر مملکت نے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا آرڈیننس جاری کردیا سرحدوں پر تناؤ اور ملک کے جنگی حالات سے دوچار ہو نے کے باوجود حکمران اپنے اپنے اللوں تللوں میں کوئی کمی کرنے کو تیار نہیں۔ بھارت کی طرف سے ب...
کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے جب مناسب وقت آئے گا تو پاکستان اجلاس بلانے کی درخواست کرے گا دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، نہ صرف پاکستان بلکہ شمالی امریکا تک کے معاملات میںیہ بات دستاویزی ...
ہمارے لوگوں کو بے عزت کروگے ، ہماری نسل کشی کروگے ، ہماری خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹو گے ، ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکو گے تو اس کے بعد بھی آپ کہو گے کہ ہم خاموش رہیں ہم پاکستان کی پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز پر گئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا...
پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے ، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے ۔پریس کان...
عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر رپورٹ جاری عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم ان...
بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، شہباز شریف وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے با...
موجودہ حالات میںچین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے قریبی ساتھی فضل الرحمان کا بھارت کو کرار جواب بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7شمال مشرقی ریا...