... loading ...
بال کا بنیادی کام حفاظت کرنا ہے، اگر یہ حفاظت محدود ہے۔ مثلاًسر کے بال اسے چوٹ اور سورج کی شعاعوں سے بچاتے ہیں۔ بھنویں اور پلکیں بیرونی ذرات سے آنکھوں کی حفاظت کرتی ہیں۔ ناک کے اندر بال اور بیرونی کان کی نالی میں موجود بال ان اعضا کو کیڑوں مکوڑوں اور گردو غبار سے بچاتے ہیں۔ بال جسم کے درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں اور چھونے کی حس کے طور پر بھی کام کرتے ہیں۔ پیدائش ہی سے بچے کے سر پر نرم اور ملائم بال ہوتے ہیں جو کہ پیدائش کے کئی مہینوں کے بعد جھڑ جاتے ہیں لیکن ان کی جگہ ان کی نسبت کھردرے بال لے لیتے ہیں۔ جبکہ باقی جسم پر نرم بال اگ آتے ہیں۔ پھر بالغ ہونے پر بغلوں میں اور ناف کے نیچے کھردرے بال اْگ آتے ہیں۔ مزید یہ کہ مردوں کے چہرے پر داڑھی اور مونچھوں کی شکل میں اور کسی حد تک جسم کے دوسرے حصوں پر بھی بال نکل آتے ہیں۔ بال جلد کے تقریباً تمام حصوں پر پائے جاتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ایک بالغ کے جسم پر اوسطاً پچاس لاکھ کے لگ بھگ بال ہوتے ہیں۔ اس میں تقریباً ایک لاکھ بال سر پر ہوتے ہیں۔
جسم پر بالوں کی تعداد کا تعلق جینز اور نسل سے بھی ہوتا ہے۔ ہتھیلیوں اور تلووں پر، ہاتھوں اور پاوں کی انگلیوں کی نچلی طرف اور ہونٹوں پر کوئی بال نہیں ہوتے۔ بالوں کا مخصوص رنگ بنیادی طور پر میلانن نامی ایک سیاہی مائل رنگ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ رنگ کے لحاظ سے بالوں کی تین قسمیں ہیں۔ سیاہ بال، بھورے بال اور زرد بال۔ بالوں کے مختلف رنگ دراصل ان تین رنگوں کی مختلف مقداروں کے آپس میں مل جانے سے بنتے ہیں۔ پرانے بال جلد سے مسلسل جھڑتے رہتے ہیں اور ان کی جگہ نئے بال اگتے رہتے ہیں۔ عمر میں اضافے کے ساتھ ساتھ سر کے بالوں کے کچھ گڑھے ٹوٹ پھوٹ جاتے ہیں اور گنجا پن پیدا ہو جاتا ہے۔ بالوں میں تبدیلی دور کے مطابق ہوتی ہے یعنی بالوں کی نشوونما ایک دور میں رہتی ہے اور ایک میں حالت سکوں ہوتی ہے۔ پہلے دور میں بال ہر تین دن میں ایک ملی میٹر بڑھتے ہیں۔ حالت سکون کے دور میں بال کی جڑ الگ ہو جاتی ہے اور بال آہستہ آہستہ اوپر ہو کر جلد میں بال کے گڑھے تک پہنچ جاتا ہے۔ یہاں یہ کچھ دیر کے لیے موجود رہتا ہے حتیٰ کہ کسی ذریعے سے باہر کھنچ جاتا ہے، جھڑ جاتا ہے یا نیچے سے آنے والا بال اسے اوپر دھکیل دیتا ہے۔ بال کے گڑھے میں سے باہر نکلنے سے پہلے اندرونی غلاف میں سے نئے لیے جنم لیتے ہیں اور یوں نیا بال بنتا ہے جو نشوونما پا کر اوپر گڑھے تک پہنچ جاتا ہے اور یہاں موجود پرانے بال کو ہٹا کر اس کی جگہ لے لیتا ہے۔
آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ بالوں کے کٹوانے یا منڈوانے کا اس کی نشوونما پر کوئی خاص اثر نہیں ہوتا۔ بال کی نشوونما کا دور جسم کے مختلف حصوں میں مختلف ہوتا ہے۔ سر کا ہر بال دو سے چھ سال تک تیزی اور تسلسل کے ساتھ بڑھتا ہے پھر اس کی نشوونما رک جاتی ہے اور تین مہینے کے بعد یہ بال جھڑ جاتا ہے۔ اس کے مزید تین ماہ کی حالت سکون کے دورانیے کے بعد ایک نیا بال اسی گڑھے سے نشوونما پانا شروع کر دیتا ہے۔ اس کے برعکس آنکھ کے ابرو کے بال کی نشوونما کا دور صرف دس ہفتوں کے قریب ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ بال زیادہ لمبے نہیں ہو پاتے۔ عام طور پر ایک بالغ آدمی کے سر سے تقریباً 70 سے 100 بال روزانہ جھڑتے ہیں۔ بالوں کی نشوونما کی رفتار اور ان کی تبدیلی کی رفتار دونوں ہی بیماری، خوراک اور دوسرے عوامل سے متاثر ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر شدید بخار، کوئی بڑی بیماری، بڑے پیمانے پر سرجری، خون کا اخراج یا دیگر جذباتی دبائو جلد میں کمزوری کے باعث بالوں کے جھڑنے کی رفتار کو تیز تر کردیتے ہیں۔ تیزی سے وزن کم کرنے والی غذا کے استعمال سے بھی بالوں کے جھڑنے میں اضافہ ہوتا ہے۔ بعض ادویات یا شعاعوں کے ذریعے علاج سے بھی بالوں کے جھڑنے کی رفتار تیز ہو جاتی ہے۔
بعض لوگوں کو تکلیف ہے کہ ہم سب اکٹھے کیوں ہیں،سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں، مذہبی منافرت،فرقہ وارانہ بیانات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائیگی،محسن نقوی کا صدر مملکت کو ہٹائے جانے سے متعلق زیر گردش خبروں پر رد عمل،سکھر...
امپورٹڈ اسپورٹس ار لگژری گاڑیوں، گھڑیوں، پرفیوم اور دیگر لگژری اشیاء پر 50 فیصد تک ٹیکس کم کر دیا امپورٹڈ باتھ ٹب پر ڈیوٹی 16 فیصد، امپورٹڈ باتھ واشنگ ٹینک پر ڈیوٹی 24 فیصد کردی ،نوٹیفکیشن جاری عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والی حکومت کی اشرافیہ پر نوازشات کی بارش، امپورٹڈ اسپ...
بھارت نے پاکستان سے جھڑپوں میں شکست کے بعد ڈرون ٹیکنالوجی کے حصول کا فیصلہ کرلیا ڈرونز، پرزہ جات، سافٹ ویٔر، اینٹی ڈرون سسٹمز اور دیگر متعلقہ خدمات کی تیاری شامل ہوگی بھارت نے پاکستان سے کشیدگی کے بعد 234 ملین ڈالر کے ڈرون منصوبے کا اعلان کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرزکے ...
عمارت گرنے کی ذمہ دار سندھ حکومت ، غیر قانونی تعمیرات ایس بی سی اے کراتا ہے، علی خورشیدی ایس بی سی اے اور دیگر اداروں میں آج بھی سسٹم ایم کیو ایم کے ماتحت ہے ، سعدیہ جاوید کا رد عمل لیاری عمارت سانحے پر سیاست عروج پر ہے، ایم کیو ایم اور سندھ حکومت نے حادثے کے سلسلے میں ایک د...
ہنستے کھیلتے بچوں کی سالگرہ کا منظر لاشوں کے ڈھیر میں تبدیل ، 24 افراد موقع پر لقمہ اجل الباقا کیفے، رفح، خان یونس، الزوائدا، دیر البلح، شجاعیہ، بیت لاحیا کوئی علاقہ محفوظ نہ رہا فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی کی یہودی فوج نے ظلم کے انہتا کردی،30جون کی رات سے یکم ج...
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگای...
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...