... loading ...
نگلیریا فائولیری Naegleria Fowleri جسے دماغ کھانے والا امیبا (Brain Eating Amoeba) بھی کہتے ہیں ایک ایسا یک خلیاتی (Unicellular) امیباہے جو صرف آلودہ پانی میں پرورش پاتا ہے اور یہ جھیلوں ، تالابوں ، چشموں ، سوئمنگ پولز اور نلکوں کے پانی میں پائے جاتے ہیں جہاں یہ جرثومہ کائی (Algae) اور مختلف جراثیموں پر گزارہ کرتے ہیں یہ جرثومہ نرم مرطوب مٹی اور تازہ پانی طفیلی ہے اور موسم گرما میں درجہ حرارت کے اضافے کے ساتھ ساتھ ان کی افزائش کی رفتار بھی تیز ہو جاتی ہے ۔
نگلیریا فائولیری انسانی جسم میں ناک کے راستے انسانی دماغ میں داخل ہو تا ہے اور ناک کی جھلی سے گزر کر یہ طفیلی امیبا قوتِ شامہ سے منسلک اعصاب کو نقصان پہنچاتے ہوئے دماغ کے اندر داخل ہو کر دماغی خلیات کو اپنی غذا بناتے ہیں اسی بناء پر انہیں دماغ کھانے والا امیبا کہتے ہیں ۔
امیبا کے ناک میں داخل ہونے کے 2 سے 15 دن میں علامات ظاہر ہو نا شروع ہو جاتی ہیں جو مریض اس انفیکشن کا شکار ہوتے ہیں ان میں سب سے پہلے گردن میں اکڑائو ، سر میں شدید درد ، اور بخار کی شکایت ہو جاتی ہے ۔ اس کے بعد مریض کی دماغی حالت میں بگڑائوں کی علامتیں ظاہر ہو نا شروع ہو جاتی ہیں ۔ مریض مختلف وہموں اور وسوسوں کا شکار ہونے لگتا ہے اور مریض کے رویے میں عجیب و غریب تبدیلیاں بھی دیکھنے میں آتی ہیں ۔جسے Primary Amebic Meningoencephalitis (PAM) بھی کہتے ہیں ۔ اس حالت میں دماغ کی جھلی میں سوزش ہو جاتی ہے ۔ اس امیبا کے انفیکشن کے شکار زیادہ تر مریضوںمیں شرح اموات زیادہ ہوتی ہے ۔ ابتدائی انفیکشن کے دو ہفتوں کے اندر اندر مریض کی موت واقع ہو سکتی ہے ۔ مگر اگر ابتداء میں ہی انفیکشن کا علاج شروع کر دیا جائے تو مریض کے بچنے کے امکانات ہو سکتے ہیں ۔ اس مرض میں چونکہ قوتِ شامہ سے منسلک اعصاب کو نقصان پہنچتا ہے تو مریض کے سونگنے اور چھکنے کی جس میں تبدیلی آجاتی ہے جس کے فوری بعد بخار ، سردرد، بھوک میں کمی اور متلی کی شکایت کے بعد مریض نیم بے ہوشی کی حالت سے ہوتا ہوا ٓخر کار کوما کی حالت میں چلا جاتا ہے ۔
نگلیریا فائولیری سب سے پہلے 1965 ء میں آسٹریلیا میں دریافت کیا گیا تھا اور نگلیریا کی مختلف انواع موجود ہیں مگر صرف نگلیریا فائولیری ہی انسانی جسم میں انفیکشن پیدا کرتی ہیں ۔ یہ جرثومہ 115ڈگری فارن ہائیٹ تک پانی میں زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہ بیماری ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل نہیں ہوتی ہے ۔ اس کے پھیلنے کی وجہ آلودہ پانی کے ذخائر ہیں ۔ حالیہ ریسرچ کے مطابق اس دماغ کھانے والے امیبا کے پھیلائوں میں سوئمنگ پولز ایک نمایا ں کردار ادا کرتے ہیں ۔ سوئمنگ پولز میں کلورین کی مقدار کا نامناسب استعمال اس انفیکشن کی وجہ بنتا ہے ۔ تازہ پانی کے تمام ذخائر سے اس جرثومہ کو مکمل طور پر ختم کرنا ممکن تو نہیں ہے مگر پانی میں کلورین کی مناسب مقدار کی آمیزش سے اسے کافی حدتک کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔
ایک ریسرچ رپورٹ کے مطابق اس جرثومے کے پھیلنے کی وجہ درجہ حرارت میں اضافہ ، گھریلو استعمال والے پانی کا آلودہ ہونا اور فراہمی آب کے نظام میں مختلف خرابیاں ہو سکتی ہیں لہذا ہمیں چاہیئے کہ صاف پانی کے استعمال کو یقینی بنائیں اور جراثیم سے پاک پانی استعمال کریں ۔
وضو کرتے ہوئے صاف پانی استعمال کریں کیونکہ وضو کے دوران ناک میں پانی اندر تک جاتا ہے تو پانی میں اس امیبا کی موجودگی اس بیماری میں مبتلا ہونے کا باعث بن سکتی ہے ، اسی طرح سوئمنگ کرتے ہوئے زیادہ گہری ڈبکی لگانے سے گریز کریں اور گرمیوں کے موسم میں صاف اورمناسب کلورین کی مقدار رکھنے والے سوئمنگ پولز کو ہی ترجیح دیں اور کسی بھی علامت کے ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیئے ورنہ کچھ دنوں میں ہی مریض کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے ۔
نگلیریا فائولیری پانی سے ہونے والی بیماری ہے جس کا علاج ابھی تک درست طور پر موجود نہیں ہے لہذا اس بیماری سے بچنے کا واحد حل یہی ہے کہ سوئمنگ کے دوران مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پانی کو ناک میں داخل ہونے سے روکا جائے اور گھر وں میں فراہم کئے جانے والے نلکوں کے پانی کی بھی فلٹریشن اور کلورینیشن پر توجہ دی جائے ۔ کیونکہ پینے کے پانی کی لائن میں گٹرلائن کے پانی کے شامل ہونے سے پیدا ہونے والے حالات بھی اس امیبا کو پھلنے پھولنے کا موقع دیتے ہیں لہذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو پانی استعمال کر رہے ہیں وہ جراثیم سے پاک ہو۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...