... loading ...
والدین اپنے بچوں اور نوعمروں کی صحت اور تندرستی کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں اور اسی لیے کسی مسئلے کی صورت میں ماہر غذائیت کے پاس بھی لے جاتے ہیں۔ معائنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ ان کا غذائی نظام متاثر ہے، کیونکہ وہ غیر متوازن غذائیں کھاتے ہیں۔ مزید یہ کہ ان کو گہری اور پْرسکون نیند بھی نہیں ا?تی۔ عام طور پر والدین اپنے بچوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوتے ہیں اور فخریہ انداز میں کہتے ہیں کہ ا?ج کل کی پڑھائی بہت مشکل ہے اور ہمارے بچے بہت محنت سے پڑھتے ہیں۔ انہیں اس بات پر بھی فخر ہوتا ہے کہ ان کے بچوں نے شہر کے سب سے اعلیٰ اور مہنگے سکول یا کالج میں داخلہ لے رکھا ہے۔ بچوں میں علمی لیاقت پیدا کرنے یا ان کی ذہنی استعداد میں اضافہ کرنے کے بجائے وہ اپنے دوستوں اورملاقاتیوں پر اپنی برتری جتاتے رہتے ہیں۔ انہیں اس بات سے قطعاً کوئی سروکار نہیں ہوتا کہ وہ اپنے بچوں پر غیر ضروری ذہنی دباو ڈال رہے ہیں۔
ان باتوں سے رشتے داروں اور دوستوں کی توقعات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اس طرح والدین اپنے بچوں کو ہلکان کرنے کا سامان پیدا کر تے ہیں۔ احمد ایک نوجوان طالب علم ہے۔
ایک دن وہ اپنے دوست کے ساتھ ماہر غذائیت کے پاس آیا اور بتایا کہ اسے اختلاج کی شکایت ہے۔ اس نے کہا کہ وہ یکسوئی سے مطالعہ نہیں کر پاتا۔ اسے نیند نہیں آتی اور اس کی بھوک بھی اڑ چکی ہے۔ اس کے سر میں ہر وقت درد رہتا ہے۔
اس نے روہانسی آواز میں کہا کہ اگر وہ امتحان میں فیل ہو گیا تو والدین اسے گھر سے نکال دیں گے۔ اسے بتایا گیا کہ مذکورہ مسائل سے وقتی طور پر بچنے کے لیے اگر وہ خواب آور گولیاں کھاتا ہے تو ان گولیوں کو پھانکنے سے اسے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، بلکہ اس سے صورت حال مزید بگڑ جائے گی۔ ان مسائل کا حل یہ ہے وہ ٹیلی ویڑن کے سامنے کم سے کم بیٹھے کافی اور کاربونیٹڈ مشروبات کم پئے۔ نیند لانے کے لیے خواب ا?ور گولیاں نہ کھائے، بلکہ گرم دودھ میں شہد ملا کر پئے۔ شام کو پودینے کی چائے پی لیا کرے تو اسے آسانی سے نیند آجایا کرے گی۔ ایک اور لڑکی قانون کی طالبہ تھی۔ وہ ماہر غذائیت کے پاس اس لیے آئی کہ وہ اپنا وزن کم کرنا چاہتی تھی۔ اس نے بتایا کہ میں فاقے کرتی ہوں۔ اس کے باوجود میرا وزن کم نہیں ہو رہا، مگر سر کے بال گرنے شروع ہو گئے ہیں۔ اسے بتایا گیا کہ جب جسم میں پروٹین کی کمی ہو جاتی ہے، تب بال گرنے لگتے ہیں۔ تم پابندی سے ورزش کرو، سبزیاں اور پھل کھائو۔ اگر تمہیں گوشت کھانے کا شوق ہے تو بھاپ میں پکی ہوئی مچھلی کھاو۔ پھر تمہارے بال بھی نہیں گریں گے اور وزن بھی کم ہونے لگے گا۔ پھر تم دل کش لگو گی۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ نوعمروں اور بچوں کو یہ بتایا جائے کہ صرف امتحان میں بڑی کامیابی حاصل کرنے سے اچھی صحت حاصل نہیں ہوتی، بلکہ اس کے لیے بھی محنت کرنی پڑتی ہے۔
کامیابی سے حاصل ہونے والی خوشی، اطمینان اور آسودگی کی بنیاد اچھی صحت ہے۔ والدین بھی ہمہ وقت یہ توقع نہ رکھیں کہ ان کے بچے اعلیٰ ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد ان کا سر رشتے داروں اور دوستوں کے سامنے بلند کر دیں گے، چاہے اس کے لیے وہ اپنی صحت ہی داو پر کیوں نہ لگا دیں۔
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...