... loading ...
برطانیاکے سائنسی ماہرین نے پرانے اور بے کار لڑاکا طیاروں کے پرزوں اور سامان کو جمع کر کے اب تک کی تیز رفتار شارک نما کشتی کو فروخت کے لیے پیش کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ماہرین نے اس آبدوز کشتی کو ’سی بریچر‘ کا نام دیا جو صورت میں شارک مچھلی سے مشابہہ اور بالکل اْسی کی طرح پانی میں غوطے لگانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔آبدوز نما کشتی جنگی جہاز کی طرح چلنے کے علاوہ دائیں ، بائیں گھومنے اور پانی کے اندر جاکر باہر نکلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، حیران کْن بات یہ ہے کہ اس کی چھلانگ اتنی اونچی ہے کہ کئی سمندری لہریں آرام سے عبور کی جاسکتی ہیں۔ ماہرین نے کشتی میں 230 سے 260 ہارس پاور کا انجن نصب کیا جو اس برقی شارک کو پانی کے اوپر 80 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ سمندر کی تہہ میں 40 کلومیٹر فی گھنٹہ چلانے کی صلاحیت دیتا ہے۔آبدوز کشتی میں آن بورڈ اسٹیریو، آئی پوڈ ڈوک، انٹرنیٹ نظام کے علاوہ ائیرکرافٹ کی طرح ایل سی ڈی اسکرین نصب کی گئی ہے جس میں 360 ڈگری تک دیکھنے والا زبردست کیمرہ کے مناظر براہ راست دیکھے جاسکتے ہیں۔
انسانی عقل کو دنگ کردینے والی ریسنگ بوٹ اور آبدور کو ماہرین نے واٹر کرافٹ کا نام بھی دیا، جس کو تیار کرنے میں تقریباً 80 ہزار ڈالر کا تخمینہ آیا جبکہ اس کو فروخت کی قیمت ایک لاکھ ڈالر پاکستانی روپے کے حساب سے ایک کروڑ 15 لاکھ 70 ہزار کے قریب مقرر کی گئی ہے۔کشتی تیار کرنے والے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ ’جب ہم نے پرانے اور خراب جنگی طیاروں کو ایسی کھڑے ہوئے دیکھا تو خیال آیا کہ ان کے پرزوں کو کام میں لایا جاسکتا ہے جس کے بعد کشتی پر کام شروع کیا‘۔اْن کا کہنا تھا کہ ’جب اس منصوبے پر کام شروع کیا تو ہمیں خود یقین نہیں تھا کہ اتنی بڑی کامیابی حاصل کی جاسکے گی، عوام بڑی تعداد میں اس منصوبے کو سراہا رہے ہیں اور اْن کی خواہش ہے کہ وہ اس کشتی کو خریدیں یا اس میں سفر ضرور کریں‘۔
انجینئر کا کہنا ہے کہ انہیں پہلی کشتی بنانے میں دو سال کا عرصہ ضرور لگا تاہم بعد میں تیار کی جانے والی کشتیاں کم وقت میں تیار ہوئیں اور یہ بڑی تعداد میں موجود ہیں جنہیں دلچپسی رکھنے والے افراد خرید بھی سکتے ہیں۔
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...
معرکہ حق میں شاندار فتح سے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا،وزیراعظم جلد کشمیر کی آزادی ممکن ہوگی ، کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی کٹھ پتلیوں کا حال انڈین طیاروں کی طرح ہوگا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکی...
آزادی اظہاررائے کی آڑ میںعوام کو تکلیف پہنچانے نہیںدیں گے،سیدمراد علی شاہ احتجاج کیلئے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ک...
کسی کو بھی کراچی بند کرنے کی اجازت نہیں، شہر قائد ملک کا معاشی مرکز ہے اس کا پہیہ چلتا ہے تو ملک چلتا ہے،ضیا لنجار پیر محمد شاہ پر لگے الزامات کی انکوائری جاری ہے، رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (...
ملک بھر میںکشمیریوں سے غیر متزلزل حمایت کا عہد، شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے مختلف مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی پاکستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے جدوجہد آزادی میں مصروف ...
پاکستان اور جموں وکشمیر کے اٹوٹ رشتے کی تجدید، دنیا کشمیریوں کی پکار سنے گی پاکستان اور آزاد کشمیر میںجوش و خروش سے جلسے ، جلوسوں ، ریلیوں کا انعقادکیا جائیگا پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر میںآج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جسکا مقصد بھارتی ظلم ستم...
ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں، مولانا عبدالغفور حیدری 8 فروری کا الیکشن قوم کیلئے ناقابل قبول ، عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے،بات چیت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل جمعیت...
آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں پھلوں کی 2۔28 اور مصالحہ جات کی 2 فیصدقیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا رمضان المبارک کی آمدسے قبل مہنگائی میں اضافہ، آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں۔ تفصیلات...