... loading ...
میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے ایک ایسا انوکھا ہیڈ سیٹ بنایا ہے جسے اگر آپ پہن کر کوئی بات ذہن میں بولتے ہیں تو وہ اسے عملی اقدامات یا ہدایات میں تبدیل کردیتا ہے۔اس ہیڈ سیٹ نظام کو ’آلٹرایگو‘ کا نام دیا گیا ہے جو کان اور جبڑے سے جڑا رہتا ہے۔ آپ کی دماغی سرگرمی یا آواز کی بجائے یہ جس شے پرعمل کرتا ہے اسے ’ذیلی آواز‘ یا ’سب ووکلائزیشن‘ کہا جاتا ہے جو منہ میں بولے جانے والے خاموش الفاظ بھی کہلاتے ہیں۔
ہیڈ سیٹ خاص لفظ کو محسوس کرکے اسے کمپیوٹر میں بھیجتا ہے جہاں گمنام الفاظ کے تحت کمپیوٹر کسی بھی آلے کو ہدایات جاری کرتا ہے۔ اس حیرت انگیز شے کے موجد ایم آئی ٹی میڈیا لیب سے وابستہ سائنس داں ارنووکپور ہیں جس نے اسے ’آرٹی فیشل انٹیلی جنس آگمینٹیشن ڈیوائس‘ کا نام دیا ہے۔
ارنوو کپور کے مطابق وہ انسان اور مشین کو اس طرح جوڑنا چاہتے ہیں کہ دونوں باہم مل جائیں اور انسانی شعور کا حصہ بن سکے۔ ترقی پذیر ممالک میں دماغی سگنلز سے حرکت کرنے والے مشینی بازو اور ٹانگ عام دستیاب ہیں جنہیں مایوالیکٹرک پروستھیٹکس بھی کہا جاتا ہے۔ آلٹر ایگو بھی عین اسی طرح کام کرتا ہے۔
جب آپ زیر لب کسی لفظ کو ادا کرتے ہیں تو ان سگنل کو ہیڈ سیٹ میں لگے سنسر نوٹ کرتے ہیں۔ اس کے بعد یہ کمپیوٹر انہی الفاظ کو لوٹاتا ہے جس طرح گوگل آپ کے الفاظ دہرانے کا کام کرتا ہے۔ تاہم ہر شخص کے منفرد لہجے کے لحاظ سے اچھی طرح کام کرنے کے لیے آلٹر ایگو کو تھوڑی ٹریننگ کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس طرح آپ ہاتھ ہلائے اور کچھ کہے بغیر کمپیوٹر پر شطرنج کھیل سکتے ہیں اور سادہ انداز میں دوسرے لاتعداد کام کرسکتے ہیں۔اگلے مرحلے میں ان کا نظام دو افراد کے درمیان اس طرح کام کرے گا کہ دونوں افراد ایک دوسرے سے بات تو کریں گے لیکن اپنے منہ سے ایک لفظ ادا نہیں کریں گے۔ اسی طرح آلٹرایگو معذور افراد کے ان گنت کاموں میں بھی استعمال ہوسکے گا۔
کسی شرپسند کو ملک کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کے قیام تک دہشتگردوں کیخلاف جنگ پوری قومی قوت اور بھرپور عزم کیساتھ جاری رہے گی شہداء اور غازی اس قوم کا دائمی فخر ہیں،سید عاصم منیرکاجی ایچ کیو میں فوجی اعزازات کی تقریب سے خطاب،50 اف...
اسپن وام میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن،زیر زمین بنکر، سرنگیں، بارودی جال بچھا رکھا تھا خارجی سرغنہ عمر عرف جان میر عرف ثاقب تور کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ خارجی سمیت پ...
چینی بھائیوں کیلئے اعلیٰ ترین پیمانے کی سیکیورٹی فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے شہبازشریف کا پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ پر پیغام ، مبارکباد پیش وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ سی پیک نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، توانائی کے تحفظ اور صنعتی تعاون ...
اپنے تمام ایم پی ایز کو ہر شہر میں احتجاج کی ہدایت کرتا ہوں، ہمارا رویہ آنے والے منگل کو مزید سخت ہوگا، پورا پاکستان دیکھے گا پی ٹی آئی ایک مٹھی ہو کر میدان میں نکل رہی ہے،وزیراعلیٰ پولیس نے اسلام آباد میں منتخب نمائندوں کو روکنے کیلئے فائرنگ کی،وقت نے ثابت کر دیا سائفر معامل...
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے متعلقہ افسران کو بلا کر ہدایات دے دیں مجھے یقین دلایا ہے کہ مقدمات عید کے بعد لگ جائیں گے، سلمان اکرم راجا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمران خان کے مقدمات عید کے بعد مقرر کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلم...
نجی کمپنیوں کے مالک، سی ای اوز، پارٹی بوائز، سیاستدان، بیوروکریٹ شامل ہیں شوبز کی بیشتر شخصیات کے نام، نمبرز اور گھر کے پتے حاصل کرلیے گئے ہیں ،ذرائع قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ انمول پنکی کے کسٹمرز میں 881 اہم شخصیات شامل تھیں۔نجی کمپنیوں کے مالک، سی ای ا...
متحدہ قومی موومنٹ قیادت کی شہباز شریف سے ملاقات ،کسی بھی آئینی ترمیم پر بات نہیں ہوئی،ذرائع آئندہ بجٹ میں ٹیکس ریلیف پر بات کی،کراچی پیکیج اور کے فور پر گفتگو کی، اندرونی کہانی سامنے آگئیں متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) قیادت کی وزیراعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ...
پراکسیز اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کی پیشرفت روکنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، عوام کی ثابت قدم حمایت سے مسلح افواج دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں بلوچستان میں امن و استحکام اور ریاستی رٹ برقرار رکھنے کیلئے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور پیشہ و...
انکوائری کے دوران عدالت میںپیشی کے وقت پنکی کو موبائل فون دینے کا انکشاف سیکیورٹی میں کئی خامیاں سامنے آئیں ، ملزمہ کو غیر معمولی سہولتیں فراہم کی گئیں،رپورٹ کوکین گینگ کی سرغنہ انمول عرف پنکی کی عدالت میں پہلی پیشی کے دوران غیر معمولی پروٹوکول دیئے جانے کے معاملے پر کراچی پ...
نظم و ضبط، قیادت اور پیشہ ورانہ تربیت کی درخشاں روایات کا امین ہے،شہباز شریف ایران، امریکا جنگ نے خطے کو غیریقینی صورتحال، معاشی چیلنجز سے دوچار کر دیا،خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے محافظوں پر فخر ہے، جو ہماری خودمختاری کے نگہبان ہیں۔کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئ...
سکیورٹی فورسز کا خورج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع شیوا میں کامیاب کارروائی انڈین ا سپانسرڈشرپسندوں سے فائرنگ کا تبادلہ، اسلحہ ، گولہ بارود برآمد،آئی ایس پی آر سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 22 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئ...
امریکا ایران جنگ کے بادل پھر منڈلانے لگے،امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کی ایران جنگ دوبارہ چھڑنے کے امکان پر گفتگو ، ٹرمپ اس ہفتے قومی سلامتی ٹیم سے مشاورت کریں گے پینٹاگون نے ایران میں اہداف کا چنا ئوکرلیا، توانائی اور انفرااسٹرکچر سمیت مزید اہداف کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بن...