... loading ...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان نے نوجوان شاہین آفریدی کو ڈیبیو کرایا جس کے ساتھ ہی وہ 21ویں صدی میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔
شاہین آفریدی کم عمری میں بھرپور پیس کے ساتھ باؤلنگ کرنے پر ڈومیسٹک کرکٹ سے سلیکٹرز کی نظروں میں آئے جنہوں نے انہیں پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کے لیے منتخب کیا۔ڈومیسٹک سطح پر عمدہ کارکردگی دکھانے پر پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے ان سے فوری طور پر معاہدہ کر لیا۔
شاہین آفریدی نے انڈر19 ورلڈ کپ میں اپنی جارحانہ تیز باؤلنگ سے ہر خاص و عام کو متاثر کیا اور بھارتی ٹیم کے کوچ راہول ڈراوڈ بھی ان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے اور انہیں مستقبل کا اسٹار قرار دیا۔
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکی لیکن فرنچائز کی نمائندگی کرتے ہوئے شاہین نے ایک مرتبہ پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ابتدائی دو میچوں میں تو نوجوان باؤلر کو موقع فراہم نہیں کیا گیا لیکن سیریز جیتنے کے بعد حسن علی کی جگہ شاہین کو قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔
6 اپریل 2000 کو پیدا ہونے والے شاہین شاہ آفریدی نے اپنی سالگرہ سے محض 3 دن قبل عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم سے ڈیبیو کیپ وصول کی اور قومی ٹیم کی جرسی زیب تن کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔وہ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں جو 21ویں صدی میں پیدا ہوئے جبکہ مجموعی طور پر یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی ہیں۔
21ویں صدی میں پیدا ہو کر سب سے پہلے عالمی کرکٹ کھیلنے والے مرد کرکٹر افغان اسپنر مجیب زدران ہیں جو 28مارچ 2001 کو پیدا ہوئے۔مجموعی طور پر 21ویں صدی میں پیدا ہو کر سب سے پہلے کرکٹ کھیلنے کا اعزاز آئرلینڈ کی کرکٹر گیبی لوئس کو حاصل ہے جو 27 مارچ 2001 کو پیدا ہوئیں اور انہوں نے 2014 میں انگلینڈ کے خلاف صرف 13 سال اور 166 دن کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں علیحدگی کا نعرہ لگ چکا،نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں اگر نہیں آئے تو حالات خطرناک ہوتے جائیں گے، اپوزیشن لیڈر ملک خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے، طاقت اور پیسے کی بنیاد پر7 پارٹیوں کو اکٹھا کیا گیا، اسرائیلی جیلوں س...
بحریہ ٹاؤن ہلز میں واقع 67ایکڑ پر مشتمل علی ولا کو منجمد کر دیا ، جو مبینہ طور پر علی ریاض ملک کے نام پر تعمیر کی گئی تھی، رہائش گاہ میں جدید سہولیات جیسے ہیلی پیڈ، منی چڑیا گھر اور سوئمنگ پولز شامل ہیں،ذرائع حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات کی ملکیت1338ایکڑ اراضی بھی منجمد،مبینہ طو...
پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم متحرک ہوگئی ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم مت...
اجلاس ختم ہونے کے بعداقبال آفریدی اور جنید اکبر میں تلخ کلامی ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش ، جنید اکبر کے روکنے پر سیخ پا ہوگئے،ذرائع قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ اجلاس ختم ہونے کے بعد پی ٹ...
یکم جنوری 2027 سے ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بلوں میں اضافے کا خدشہ گیس اور بجلی پر دی جانے والی رعایتیں صارف کے استعمال کے بجائے اس کی آمدنی کی بنیاد پر دی جائیں گی حکومت نے آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ی...
فیلڈ مارشل اورشہباز شریف نے ایران جنگ بندی پر بہترین کردار ادا کیا، امریکی صدر پاکستان غیر جانبدار ثالث نہیں رہ سکتا، مجھے پاکستان پر بالکل اعتماد نہیں، لنڈسے گراہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کرتے ہو...
عالمی مالیاتی ادارے کامشکوک مالی ٹرانزیکشن پر اظہار تشویش، آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل حکومت کو منی لانڈرنگ کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی،ذرائع کالے دھن، غیر ٹیکس شدہ سرمایہ کاری کی نشاندہی،بینی فیشل اونرشپ کی معلومات کے تبادلے میں خامیاں دور کرنے اور مالیاتی نگرانی کا نظام...
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ پر سخت ردِعمل، امریکی میڈیا رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، دفتر خارجہ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ ...
7 اکتوبر کے قیدیوں کیلئے سرعام ٹرائل اور سزائے موت کے متنازع قانون کی منظوری اسرائیلی پارلیمنٹ کے نئے قانون کی منظوری سے عالمی سطح پر تنازع مزید بڑھنے کا خدشہ اسرائیلی پارلیمنٹ (نیسٹ) نے ایک متنازع قانون منظور کیا ہے جس کے تحت 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں زیرِ...
ایک ہفتے میں عمران خان کا درست علاج نہ ہوا اور ملاقاتیں نہ کرائی گئیں تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا،8 فروری کو نوجوان طبقے نے آپ کے سارے پلان الٹ دئیے، اپوزیشن لیڈر بلوچستان سے لے کر کے پی تک بغاوت کی فضا ہے، ایک اور آئینی ترمیم کی تیاری ہورہی ہے، پاکستان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ...
امریکی فوج افزودہ یورینیم کی نگرانی کر رہی ہے ایران کو عسکری طور پر شکست دی جا چکی ،قیادت کی اے اور بی ٹیم مکمل ختم ، سی ٹیم کا کچھ حصہ بھی ختم ہو چکا ہے ایران کو جوہری ہتھیار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ وہ غیر ذمہ دار ہے،معاہدہ کر کے اسے توڑ دیتا ہے، امریکا کو آبنائے ہرمز کی ضرورت ...
پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جانا چاہئے، شہباز شریف کی اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،آئی ٹی کے شعبے میں شہری اور دیہی علا...