... loading ...
خطہ فلسطین بحر روم کے مرقی ساحل پر واقع ہے جس کے مشرق میں شام اور اردون، شمال میں لبنان اور شام کا کچھ علاقہ، جنوب میں مصر اور خلیج عقبہ واقع ہیں اور اس خطہ زمین کا کل رقبہ ستائیس ہزار مربع کلو میٹر سے زیادہ ہے۔ برطانوی صہیونی گٹھ جوڑ سے قبل اور صہیونیوں کے اس زرخیز خطے پر غاصبانہ قبضے سے قبل فلسطین ایک سرسبز و شاداب زرعی ملک تھا۔ فلسطینی عوام کی اکثریت زراعت پیشہ تھی جس کے سبب وہ نہ صرف خوش حال اور خود کفیل تھے بلکہ فلسطینی اناج دوسرے ملکوں کو بھی برآمد کیا جاتا تھا۔ اس زمانے میں پچھتر فی صد سے زیادہ آبادی کا تعلق زراعت سے تھا۔
1948ء میں بدنیت اور غاصب صہیونیوں کی فلسطین کی سرزمین پر جارحیت کے ذریعے زمینوں پر قبضے اور ارض فلسطین پر صہیونی ریاست کے ناسور کے قیام کے دوران فلسطینیوں کی بھاری تعداد کو اپنی آبائی سرزمین سے زبردستی طاقت کے بل بوتے اور دہشت گردی سے نکال باہر کیا گیا اور ان کی املاک اور زمینوں پر روس، برطانیا اور یورپی ملکوں میں آباد یہودیوں کو یہاں بسایاگیا۔ لاکھوں کی فلسطینی آبادی گھٹ کر ڈیڑھ لاکھ اور ان کے وطن عزیز کی تین چوتھائی زمین پر ان ظالموں کا قبضہ ہوگیا جس کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔
یوم الارض کی تاریخی حیثیت
دْنیا بھر کے فلسطینی مارچ کے آخری ہفتے کے دوران اور بالخصوص ہر سال 30 مارچ کو قومی سطح پر یوم الارض مناتے ہیں۔ فلسطینیوں نے بحیثیت قوم یہ دن منانے کا آغاز آج سے 42 سال قبل 1976ء میں کیا تھا۔ اس دن کو منانے کا مقصد فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کا دفاع اور اپنی سرزمین وطن کے ساتھ وابستگی کے عزم کی تجدید ہے۔ یہ دن نہ صرف سرزمین فلسطین میں آباد فلسطینی بلکہ دنیا کے کونے کونے میں آباد فلسطینی مناتے ہیں جنہیں کئی عشرے قبل اپنی سرزمین سے بے دخل اور دربدر کردیا گیا تھا اور وہ دوسرے ملکوں کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔ فلسطینی اس دن بڑے اہتمام سے انتہائی عزم و حوصلے کے ساتھ اپنے حق خود ارادیت کے حصول اور اپنی زمین کے حق واپسی کے استحقاق کے لیے اعادہ کرتے ہیں اور دنیا کو باور کراتے ہیں کہ فلسطینی قوم ’’بے زمین‘‘ قوم نہیں ہے بلکہ غاصب صہیونیوں نے ان کی سرزمین کے بیشتر حصے پر زبردستی ناجائز قبضہ کر رکھا ہے جس کے دوبارہ حصول کے لیے وہ جدوجہد کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے کیوں کہ یہ ان کا آبائی وطن ہے۔ فلسطینیوں نے یوم الارض اس وقت منانے کا فیصلہ کیا جب کہ 1970ء کے عشرے کے چھٹے سال 1976ء میں صہیونی غاصبوں نے شمالی فلسطین کے شہروں میں سازش کے تحت نام نہاد ترقیاتی کاموں کی آڑ میں فلسطینی زمین پر بڑے پیمانے پر تسلط جمانا شروع کردیا۔
صہیونی حکومت نے الجلیل ترقیاتی پروجیکٹ کے نام سے ترقیاتی کاموں کی آڑ میں دراصل الجلیل شہر کو یہودیانے کی مذموم سازش کی تھی۔ فلسطینیوں نے اس غاصبانہ پروگرام کے خلاف زبردست احتجاجی مہم اور تحریک شروع کی۔ الجلیل العقب اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں فلسطینی گھروں سے باہر سڑکوں پر نکل آئے۔ غاصب اور ظالم اسرائیلی فوج نے احتجاجی لہر کو دبانے اور اسے ناکام بنانے کے لیے منظم طور پر ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے دردی سے ان پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔ اس یک طرفہ جارحانہ کارروائی سے کئی نہتے فلسطینی باشندے شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتح...
اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی ہوں گے ، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائ...
آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا جائے گا، وزیراعظم ہائوس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے، کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی...
ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا سعودی عرب میں حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جہاں دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد طیاروں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔فلائ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...