... loading ...
فٹنس کے لیے کوشش شروع کرنے کا کوئی وقت نہیں۔ ورزش کو کسی بھی عمر میں شروع کیا جا سکتا ہے۔ کچھ لوگ بہانے بنا کر ورزش سے جان چھڑاتے ہیں‘ نتیجتاً بیماریاں انہیں دبوچنے کا بہانہ ڈھونڈ لیتی ہیں۔
اگر سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کیا جائے تو وزن میں مسلسل اضافہ ہونے لگتا ہے، نتیجتاً جسم کا حال بد سے بدتر ہونے لگتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق سست اور کاہل لوگوں کی جوانی میں اموات کی شرح‘ چست و توانا افراد کی نسبت 40 فیصد زیادہ ہے۔
ورزش کرنے والوں کو دل کی بیماریوں‘ کینسر‘ ہائی بلڈ پریشر‘ شوگر‘ خون لے جانے والی نالیوں کی سوزش اور دیگر کئی مہلک بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ ایک تحقیق سے پتا چلا کہ باقاعدہ ورزش حافظہ کی کمزوری اور پاگل پن سے بچانے کا بھی اہم ذریعہ ہے۔
فٹنس کے ایک ماہر ورزش کے آغاز کے بارے میں مشورہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’ورزش جلد سے جلد شروع کر دینا بہتر ہے‘ کیونکہ جوں جوں آپ بڑھاپے کی طرف بڑھتے جاتے ہیں‘ اسی تناسب سے ورزش کی عادت ڈالنا مشکل ہوتا جاتا ہے‘‘۔
ورزش نہ کرنے کے کئی بہانے تراشے جاتے ہیں‘ جن کی بنیاد پر اپنی صحت اور خوبصورتی کو دائو پر لگا دیا جاتا ہے۔
یوں وقت گزرتا رہتا ہے اور اپنے ساتھ چربی اور پٹھوں کی کمزوری کی صورت میں ہمارا مذاق بھی اڑاتا رہتا ہے۔ ہم سب کچھ جانتے ہوئے بھی انجان بنے اپنا نقصان کرتے چلے جاتے ہیں‘ اور جب ہمیں اس حقیقت کا احساس ہوتا ہے تو بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔
آیئے ورزش نہ کرنے کے مختلف بہانوں اور ان کے اثرات کا جائزہ لیں۔ وقت نہیں ورزش نہ کرنے کے لیے یہ سب سے زیادہ بنایا جانے والا بہانہ ہے۔
جو لوگ چاق و چوبند رہتے ہیں ان کے پاس بھی دوسروں کی طرح کم ہی وقت ہوتا ہے۔ اصل بات تو یہ ہے کہ آپ اپنے وقت کا استعمال کیسے کرتے ہیں۔
ٹی وی دیکھنے پر آپ جو وقت صرف کرتے ہیں‘ وہی آپ ورزش کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ ماہرین روزانہ 35 سے 40 منٹ تک کی ورزش کا مشورہ دیتے ہیں۔
اس ضمن میں ایک ماہر کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے لیے 35 سے 40 منٹ ورزش کے لیے نکالنا مشکل ہے تو آپ یوں کر سکتے ہیں کہ 10‘ 10 منٹ کے وقفوں کی ورزش کر لیں‘ اس طرح بھی آپ کو ورزش کے اتنے ہی فائدے حاصل ہوں گے۔
موٹا نہیں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جو ورزش کرنا صرف اس لیے گوارا نہیں کرتے کہ ان کے خیال میں ان کا وزن بالکل مناسب ہوتا ہے۔
اگر آپ بھی یہ سوچتے ہیں کہ آپ کے قد کی مناسبت سے آپ کا وزن درست ہے‘ سو آپ تندرست ہیں تو ہمارا مشورہ ہے کہ ایک بار پھر اس بارے میں غور کیجیے۔
آپ کو ورزش کے ذریعہ دل کی دھڑکن کی تندرست رفتار پر بھی غور کرنا چاہیے۔ 57 سالہ راشد کا وزن بالکل متناسب تھا اور وہ سگریٹ نوشی بھی نہیں کرتا تھا۔ پھر ایک روز اسے زندگی بھر کا خطرہ لاحق ہو گیا۔
ہوا یوں کہ ایک روز جب وہ صبح سویرے اٹھا تو اسے سینے میں شدید درد محسوس ہو رہا تھا۔ ٹیسٹ کروانے پر پتا چلا کہ اس کے دل کی دو نالیاں بہت حد تک بند ہو چکی ہیں۔
اس بارے میں اس کا کہنا تھاکہ میں ڈاکٹر کی بات سن کر حیران رہ گیا مجھے قطعی اندازہ نہیں تھا کہ میں ان فٹ ہوں۔
اسے یہ بات کافی دیر سے سمجھ آئی مگر اب وہ غفلت کا شکار نہیں ہوتا۔ روزانہ جاگنگ اس کا باقاعدہ معمول بن چکا ہے۔ فائدہ نہیں ہوتا درمیانی عمر بہت سی دوسری چیزوں کے ساتھ ساتھ قوتِ ہاضمہ کی کمزوری بھی لاتی ہے۔
جس کی وجہ سے موٹاپے کا شکار ہونا آسان ہو جاتا ہے۔ ایسے میں بہت سے لوگ ورزش شروع کر دیتے ہیں کیونکہ بڑھتا ہوا وزن انہیں پریشان کرتا ہے۔ لیکن جب فوری طور پر ان کے وزن میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہوتی تو وہ ہمت ہار جاتے ہیں۔
حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ وزن یا موٹاپا اصل میں اس بات کی علامت نہیں کہ آپ فٹ نہیں ہیں بلکہ ایک مضبوط پٹھوں کا حامل زیادہ وزن‘ چربی کا حامل کم وزن سے بہتر ہو سکتا ہے۔ اس بات کو یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ ایک بھاری بھرکم شخص کو جو فٹ ہے‘ ایک پتلے مگر ان فٹ شخص سے زیادہ صحتمند قرار دیا جاسکتا ہے۔
مسٹر مودی بی ایل اے ، ٹی ٹی پی کے تانے بانے آپ سے ملتے ہیں، مسٹر مودی اپنے بھاشن آپ اپنے پاس رکھیں، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے ، اس خواہش کو کمزوری مت سمجھنا مودی سندھ طاس معاہدے پر کبھی سوچنا بھی نہیں، آپ سمجھتے تھے کہ اس علاقے کے تھانیدار ہے یہ جھوٹا تاثر ختم ...
سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار بنیادی طور پر سہولت کار کا ہے ، معاہدے میں معطلی کی کوئی گنجائش نہیں ، اسے ختم یا تبدیل تو کیا جاسکتا ہے مگر اس کے لیے دونوں ممالک کا راضی ہونا ضروری ہے اگر فریقین میں اختلاف ہو تو ہمارا کام فیصلہ کرنا نہیں ہے ، بلکہ ان کے درمی...
کشیدگی کا سب سے اہم پہلو یہ تھا کہ مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا امریکی صدر کی جانب سے ثالثی کی پیشکش سے بین الاقوامی تنازع کے طور پر اجاگر کشمیر کے مسئلے نے ایک بار پھر عالمی منظرنامے پر اپنی موجودگی کو مضبوطی سے منوا لیا ہے ۔مئی 2025 میں پاک بھارت کشید...
روس کی بے رخی نے خارجہ پالیسی کو بے نقاب کردیا، ٹرمپ کی لڑائی نہ روکنے پر تجارت بند کرنے کی دھمکی یورپی یونین کے ساتھ بھی بھارت کی سفارتی کشیدگی ظاہر ہوگئی، بھارت کی خارجہ پالیسی پر سوالات کھڑے مودی سرکار کی سفارتی اور جنگی ناکامی پر نیو انڈین ایکسپریس کا چشم کشا آرٹیکل سامنے...
شہدائے افواج کے ورثا کو رینک سے ایک کروڑ سے ایک کروڑ 80لاکھ دیے جائیں گے بھارتی حملے میں متاثر ہ گھروں، شہید مساجد کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گی، شہباز شریف آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہدا پیکیج کا اعلا...
گجرات کے ارب پتیوں کی جائیدادیں پاکستانی میزائلوں سے بچانے کیلئے مودی زیر ہوئے مودی حکومت کی بڑی اتحادی شیو سینا پارٹی کافوری طور پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ مودی حکومت کی بڑی اتحادی شیو سینا پارٹی نے بھارتی وزیراعظم کے سب سے بڑے حلیف وزیر داخلہ امیت شاہ کا پاکستان ک...
جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیاگیا ہے، خیبر پختونخوا سے تحریک کا آغاز کریں گے بانی نے چیئرمین کی ذمہ داری عمر ایوب کو اْٹھانے کا کہا، پیغام پارٹی قیادت کو پہنچا دیا، علیمہ خانم بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے...
2022میں عام آدمی کو ٹیکس سے بچانے کے لیے بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس لگایا گیا ، سپر ٹیکس میں کمی نہ ہوئی تو سرمایہ کاری نکل کر دبئی جانے کا خدشہ، ایف بی آر ذرائع پاکستان نے سپر ٹیکس میں کمی کیلئے آئی ایم ایف سے رابطیکا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سپر ٹیکس میں کم...
بھارت کیخلاف پاک فضائیہ کی کارروائیوں کو مختصر ، موثر انداز میں پیش کرنے پر تعریفیں ایکس صارفین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہینڈسم قرار دیا، باڈی لینگویج کی بھی ستائش ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وائس ایڈمرل رب نواز کے ساتھ 11مئی کو بھارت کے خلاف پاکستان ...
امریکا کا 1.2ٹریلین ڈالر تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے معاہدہ اہم ہے،امریکی وزیر خزانہ مذاکرات میں امریکی نائب صدر، دو وزرا ، سفیر شریک ہوئے ،امریکی تجارتی نمائندہ کی گفتگو جنیوا میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا، وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی صدر کو مذاکرات کے نتائج ...
پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے بھارت کے 26اہم ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا گیا،بھارت کے ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنایا گیا،کئی صلاحیتیں آئندہ کیلئے محفوظ رکھی گئی ہیں ہم بلا تفریق تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کے ممنون ہیں جنہوں نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ...
عوام قومی پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئے، سیاسی و مذہبی جماعتوں ،تنظیموں کی جانب سے اظہار تشکر ریلیاں ،پاک افواج کے حق میں نعرے ، مٹھائیاں تقسیم ، شرکاء ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے ملک کے مختلف حصوں میں بسنے والی اقلیتوں کی بھی پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی...