... loading ...
بادی النظر میں گرین لائن بس منصوبے کا واحد مقصد سندھ بالخصوص کراچی میں مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک بڑھانا ہے۔ اگر ن لیگ کے ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کیا جائے تو ان میں سرفہرست موٹروے اور میٹرو بس کے منصوبے نظر آتے ہیں جن کا تذکرہ اکثر حکمران جماعت کے جلسوں میں زور و شور سے کیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر عوام سے ووٹ بھی مانگے جاتے ہیں۔ پنجاب کو ن لیگ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اس لیے وہاں لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میٹرو بس چلانے کے لیے اسپیشل ٹریک بنائے گئے اور باہر سے بسیں منگوائی گئیں جن پر اربوں روپے لاگت آئی۔سندھ میں ن لیگ کا ووٹ بینک نہ ہونے کے برابر ہے۔ اپنی اس کمزوری کو دیکھتے ہوئے تین سال قبل کے وفاقی بجٹ میں کراچی شہر کے لیے بھی میٹرو بس منصوبے کا آغاز کیا گیا جسے ’’گرین لائن بس‘‘ کا نام دیا گیا۔ ابتدائی طور پر اس کی لاگت 16 ارب روپے بتائی گئی اور مدتِ تکمیل دو سال رکھی گئی۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ اس منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوتا گیا اور یہ رقم 34 ارب روپے تک جاپہنچی ہے۔ اس منصوبے میں ٹریک کی لمبائی سرجانی ٹاؤن تا گرومندر 19 کلو میٹر ہے۔ ن لیگی حکومت کے آخری ایام میں بمشکل 60 فیصد کام ہی مکمل ہوا ہے۔ابتدائی طور پر اس منصوبے میں 100 بسیں چلائی جائیں گی جن سے روزانہ 20 سے 25 ہزار افراد مستفید ہوسکیں گے۔ اس منصوبے کی افادیت اپنی جگہ مگر اہلیانِ کراچی نوحہ کناں ہیں کہ اس منصوبے کو ڈیزائن کرتے وقت متبادل سڑکوں کا انتظام اور مرمت کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا جس کے باعث سارا دن شہری شدید ٹریفک جام اور ذہنی اذیت کا شکار رہتے ہیں۔ مگر متعلقہ حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔
اس 19 کلومیٹر طویل ٹریک کے دونوں طرف رہنے والے لوگوں کی تعداد 80 لاکھ سے زائد ہے اور یہ حصہ شہر کراچی کا گنجان ترین علاقہ سمجھا جاتا ہے جبکہ اس منصوبے سے مستفید ہونے والوں کی ممکنہ تعداد، اس آبادی کے مقابلے میں، نہ ہونے کے برابر ہے۔ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ جتنی بڑی لاگت کا یہ منصوبہ ہے، اتنی بڑی رقم میں کراچی کی 70 فیصد مرکزی شاہراہوں کی بہترین مرمت کرکے انہیں کشادہ کیا جاسکتا تھا مگر اس منصوبے کے بعد جو بھی سڑک موجود تھی، اس میں سے کم از کم 20 فٹ چوڑائی مزید کم ہوگئی ہے اور یہ سب کچھ ایک بس سروس کے لیے کیا جارہا ہے۔اس ٹریک کے دونوں طرف سارا دن میں بلامبالغہ لاکھوں گاڑیاں چلتی ہیں جو سڑک کی چوڑائی کم ہونے کے باعث شدید ٹریفک جام کا باعث بن رہی ہیں اور دس منٹ کا سفر گھنٹوں میں طے ہورہا ہے۔شہر کراچی میں اس وقت بلدیاتی حکومت تو موجود ہے مگر اس کے پاس اختیارات نہ ہونے کے برابر ہیں اور اختیارات کا مرکز سندھ حکومت ہے۔ مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کے کراچی جیسے میگاسٹی کے لیے سڑکوں کا انفراسٹرکچر صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں۔وفاقی حکومت کی طرز پر چلتے ہوئے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے اورنج لائن، ریڈ لائن، یلو لائن اور بلیو لائن کے نام سے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں میٹرو بس قسم کے منصوبے متعارف کروائے ہیں جن میں سے ابتدائی طور پر دو سال کے عرصے میں صرف اورنج لائن ہی کے ایک منصوبے پر کام ہوا ہے جس کے ٹریک کی لمبائی 4 کلومیٹر اور لاگت ڈیڑھ ارب روپے ہے۔ اس پر بھی اب تک صرف 50 فیصد ترقیاتی کام ہی مکمل ہوسکا ہے اور صوبائی حکومت کے خاتمے کی مدت بھی قریب ہے۔سوال یہ ہے کے آئندہ جو بھی جماعتیں اقتدار میں آئیں گی، ان منصوبوں کے حوالے سے ان کی ترجیحات کیا ہوں گی؟ پنجاب میں ریکارڈ مدت میں میٹرو بس کے منصوبے مکمل کرنے والے سندھ میں اب تک ناکام کیوں ہیں؟ کیا اس کا مقصد آئند انتخابات کے لیے ماحول بنانا ہے یا عدم دلچسپی۔
کچھ باتیں آنے والا وقت ظاہر کرے گا مگر جب تک کراچی کی اکثریتی آبادی اس جبر مسلسل سے گزرتی رہے گی، حکمرانوں سے پوچھتی رہے گی: کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں۔
صدراور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے ، پاکستان اپنی علاقائ...
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ اور یمر اسٹر...
دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے ، رپورٹ دستاویز ثابت کرتی ہے پہلگام بھی پچھلے حملوں کی طرح فالس فلیگ آپریشن تھا، ماہرین پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ''را'' کا کردار بے نقاب ہوگیا، اہم دستاویز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹی...
نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز کو نمٹایا جائے گا اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی، اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی ، رپورٹ رجسٹرار آفس نے 190ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔تحریری رپورٹ...
تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں، کسی سے آپ زبردستی کام نہیں لے سکتے سوال ہے کہ کیا میں بحیثیت جج اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہوں؟ خطاب سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے ، آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ انصاف تو ا...
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...