... loading ...
اگر ہم کوئلے سے ڈیزل وغیرہ بنانا شروع کردیں تو اربوں روپے کا زرِمبادلہ سالانہ بچاسکتے ہیں۔ جدید سائنسی تحقیق کے مطابق کوئلے کو ڈیزل اور گیس میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اگر نئی ٹیکنالوجی کو اپنا کر ہم اپنے ملکی وسائل استعمال کرکے پیٹرولیم مصنوعات تیار کرلیں تو ہماری معیشت میں ترقی ہوگی اور ہمیں کثیر زرِمبادلہ کی ادائیگی درآمدی بل کی مد میں نہیں کرنا پڑے گی۔ اس طریقہ کار میں تقریباً ایک صدی پرانے ’’فشر ٹروپش‘‘ تکنیک میں بہتری پیدا کرکے ایندھن بنانے کا مؤثر کام لیا جارہا ہے۔درج بالا طریقہ کار کو استعمال کرکے جرمنی نے جنگ عظیم دوم میں اپنی ایندھن کی بیشتر ضروریات پوری کی تھیں، اور آج کی تاریخ میں اس جدید تکنیک کا استعمال جنوبی افریقہ میں کیا جارہا ہے جہاں ’’ساسول‘‘ نامی کمپنی اس میں جدت پیدا کرکیڈیزل، جیٹ فیول اور دیگر مصنوعات کی تیاری کا کام تجارتی بنیادوں پر کررہی ہے۔ ساسول کوئلے کو مائع شکل میں ڈھالنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن چکی ہے۔
فشر ٹروپش طریق کار میں کیمیائی عمل کا ایک ایسا سلسلہ شروع ہوتا ہے جس میں مختلف النوع ہائیڈروکاربن پیدا ہوتے ہیں۔ مثلاً فارمولا CnH2n+2 وغیرہ۔ زیادہ مفید تعامل میں الکینز (وہ نامیاتی مرکبات جن میں کاربن ایٹموں کے درمیان صرف سنگل بونڈ یعنی ایک بونڈ پایا جائے) پیدا ہوتے ہیں، جن میں زیادہ تر تعداد ایسے زنجیر نما مالیکیولز کی ہوتی ہے جن کی ہیئت، ڈیزل کے مالیکیولز سے مشابہ ہوتی ہے۔
عمومی طور پر ایسے کارخانے، سب سے پہلے صاف شدہ کوئلے کو گیس میں تبدیل کرتے ہیں۔ بعد میں اس گیس (SynGas) کو فشر ٹروپش طریقہ کار کے مطابق مائع شکل میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ یہ طریقہ کار پولیمرائزیشن سے مشابہ ہے، جس میں بہت سارے مونومر مالیکیولز کو کیمیائی عمل سے گزار کر یکجا کرکے بڑے مالیکیول بنائے جاتے ہیں، جس سے ان کی ہیئت بدل جاتی ہے۔ اس عمل کے نتیجے میں مختلف اقسام کے زنجیر نما اور مختلف النوع مالیکیول وجود میں آتے ہیں جیسے کہ میتھین، ایتھین، گیسولین، ڈیزل وغیرہ۔ ان انواع و اقسام کے مختلف مالیکیولز کی کثیر تقسیم کی وجہ متغیر درجہ حرارت اور دیگر ماحولیاتی عناصر ہیں۔ اس عمل کے آخر میں ان مالیکیولز کو الگ الگ کیا جاتا ہے، اور خالص کرنے کے بعد استعمال کے قابل بنایا جاتا ہے۔
براہ راست کوئلے کی مائع ایندھن میں تبدیلی کے لیے کوئلے کو تیل اور ہائیڈروجن کے ساتھ ایک خاص دباؤ اور درجہ حرارت پر ملایا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل سے مشابہ مصنوعی محلول حاصل ہوتا ہے، جسے روایتی تیل کی ریفائنری میں عمل پذیر کرکے مختلف پیڑولیم مصنوعات حاصل کی جاتی ہیں۔
اس کے تجربات سے بھارت اور چین جیسے ممالک فائدہ حاصل کرنے کے لیے اپنی اپنی سرزمین پر اس طرز کے کارخانے قائم کرنے پر مسلسل کام کر رہے ہیں۔ اس طریقہ کار سے تیار شدہ ایندھن بڑی حد تک ماحول دوست بھی ہے، کیونکہ اس مصنوعی ایندھن میں نقصان دہ ’’ایرومیٹک مالیکیولز‘‘ کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔لیکن پاکستان کے لیے سب سے زیادہ خوش آئند بات یہ ہے کہ ہمارے پاس کوئلے کے دریافت شدہ وسیع ذخائر موجود ہیں، اور اگر ہم اس تکنیک میں جدت لاکر کم قیمت میں ایندھن تیار کرلیں تو بیرونِ ملک سے تیل کے حصول میں کمی لاسکتے ہیں۔ خبروں کے مطابق، پاکستان کے تیل کے درآمدی بل میں، مالی سال 2017-18 کے پہلے دو ماہ میں 35 فیصد تک اضافہ ہوا، جس کی مالیت تقریباً دو ارب ڈالر بنتی ہے۔ تیل کی درآمد ملک کی کل درآمدات کا تقریباً 20 فیصد بنتی ہے، جو ہمارے لیے ایک لمحہِ فکر ہے۔ اس کی وجہ سے ہماری بین الاقوامی ادائیگیاں عدم توازن کا شکار رہتی ہیں۔
افغان ترجمان کی جانب سے بدنیتی پر مبنی اور گمراہ کن تبصروں سے حقائق نہیں بدلیں گے، پاکستانی قوم، سیاسی اور عسکری قیادت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ قومی سلامتی کے امور پر متحد ہیں،خواجہ آصف عوام افغان طالبان کی سرپرستی میں جاری بھارتی پراکسیوں کی دہشت گردی سے بخوبی واقف ہیں،طالبان کی...
مال خانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ، اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، واقعہ کی تحقیقات جاری پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔کیپیٹل سٹی پولیس آف...
کام نہ کرنیوالے اہلکار ٹریفک پولیس سے ضلعی پولیس میں تبادلے کرا رہے ہیں، ڈی آئی جی ٹریفک ہمیں انھیں روکنے میں دلچسپی نہیں،اب فورس میں وہی رہے گا جو ایمان داری سے کام کریگا،گفتگو ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد سے ٹریفک اہلکار تباد...
کارکنان کا یہ جذبہ بانی پی ٹی آئی سے والہانہ محبت کا عکاس ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر کی ملاقات ، وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پاکستان تحریک انصاف (...
ہمیں اسلام آباد مارچ پر مجبور نہ کرو، اگر کوئی مذہب کے بغیر زندگی گزارنے کا فلسفہ رکھتا ہے تو وہ دور جہالت میں ہے،بین الاقوامی ایجنڈا ہے مذہبی نوجوان کو مشتعل کیا جائے،سربراہ جے یو آئی تم اسلامی دھارے میں آؤ ہم قومی دھارے میں آئیں گے،پاکستان کو جنگوں کی طرف نہ لے کر جائیں،ا...
سویلین حکومت تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے، اسٹیبلشمنٹ اس کی اجازت نہیں دیتی،پاکستانی سرزمین پر ہونیوالے واقعات کو روکنے کا اختیار نہیں، ترجمان کا ٹی وی چینل کو انٹرویو امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرزمین پر ہونیوالے واقعات کو...
پاکستان کیخلاف افغانستان کے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں،ہم نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور یہ مؤقف ریکارڈ پر موجود ہے، وزارت اطلاعات وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پاکست...
حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے وہاں کے عوام کو خود کرنا ہے جنرل اسمبلی میں بھارتی نمائندے کے ریمارکس پرپاکستانی مندوب کا دوٹوک جواب پاکستان نے اقوام متحدہ میں واضح کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا، ...
دہشت گردوں سے دھماکہ خیزمواد،خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمدہوا خطرناک دہشتگرد شہرمیں دہشتگردی کی پلاننگ مکمل کرچکا تھا،سی ٹی ڈی حکام محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں ایک ماہ کے دوران 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 18 دہشت گرد گرفتار کرلئے ۔دہشتگردی کے خدشات ...
مقامی حکومتوں کے معاملے پر کھل کر بات ہونی چاہئے، تحفظ کیلئے آئین میں ترمیم کرکے نیا باب شامل کیا جائے،اسپیکرپنجاب اسمبلی مقررہ وقت پر انتخابات کرانا لازمی قرار دیا جائے،بے اختیار پارلیمنٹ سے بہتر ہے پارلیمنٹ ہو ہی نہیں،ملک احمد خان کی پریس کانفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک مح...
امید ہے 6 نومبر کو افغان طالبان کیساتھ مذاکرات کے اگلے دور کا نتیجہ مثبت نکلے گا،ترجمان پاکستان خودمختاری اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر اقدام اٹھائے گا،طاہر اندرابی کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ 6 نومبر کو افغان طالبان کے سات...
بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا،محکمہ داخلہ پنجاب سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات بانی پی ٹی آئی کے خلاف 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کردیٔے گئے،ان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت میں چلیں گے...