... loading ...
اللہ تعالیٰ زمان و مکان کے خالق و مالک ہیں،تمام اوقات اور مقامات اسی ہی کے پیدا کردہ ہیں ، ان میں بعض اوقات و مقامات ایسے ہیں جن میں کی جانے والی دعاؤں کو قبولیت کا درجہ بہت جلد نصیب ہوتا ہے۔ اللہ کریم کے احسان و کرم کا معاملہ دیکھیے کہ ان قیمتی اوقات و مقامات میں سے بعض تو ہمیں زندگی میں کئی بار اور بعض باربار نصیب فرماتے ہیں لیکن ہماری غفلت و سستی کی انتہاء بھی دیکھیے کہ ان لمحات و مقامات کی قدر نہیں کرتے اور انہیں ضائع کر دیتے ہیں۔ اللہ رب العزت ہمیں اپنے انعامات و احسانات کی قدر کرنے توفیق عطاء فرمائے۔ ذیل میں چند ایسے اوقات و مقامات کا تذکرہ کیا جاتا ہے جن میں دعائیں جلد قبول ہوتی ہیں۔
1:رات کو بیداری کے وقت:
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص رات کو بیدار ہو ا اور یہ کلمات پڑھے: لا الہ اللہ اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیء قدیر الحمد للہ وسبحان اللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولا قوۃ الا باللہ۔ اس کے بعد اس نے یوں دعا کی اللھم اغفرلی اے اللہ میری مغفرت فرما ، راوی کہتے ہیں کہ یا اس نے دعا مانگی تو اس کی دعا کو قبول کیا جاتا ہے۔(صحیح بخاری ، باب فضل من تعار من اللیل فصلی، حدیث نمبر 1154)
2:تہجد کے وقت:
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ(رات کے آخری حصے میں اعلان) فرماتے ہیں کہ کوئی ہے جو مجھ سے دعا مانگے میں اس کی دعا کو قبول کروں۔(صحیح بخاری، باب الدعاء والصلاۃ من آخر اللیل ، حدیث نمبر 1145)
3:اذان اور قتال فی سبیل اللہ کے وقت :
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو وقت ایسے جن میں دعاء رد نہیں کی جاتی یا بہت کم رد کی جاتی ہے : اذان کے وقت دعا اور جہاد فی سبیل اللہ کے وقت کی جانے والی دعا۔ (سنن ابی داؤد ،باب الدعاء عند اللقاء ، حدیث نمبر 2540)
4:اذان و اقامت کے درمیانی وقت:
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اذان اور اقامت کے درمیانی وقت میں مانگی جانے والی دعا رد نہیں کی جاتی۔ (سنن ابی داؤد ، باب ماجاء فی الدعاء بین الاذان والاقامۃ ، حدیث نمبر 521)
5: فرض نمازوں کے بعد :
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کون سی دعا جلد قبول ہوتی ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو رات کے آخری حصے میں اور فرض نمازوں کے بعد کی جائے۔ (جامع الترمذی ، باب، حدیث نمبر 3499)
6 :سجدے کے وقت
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بندہ سجدے کی حالت میں ہوتا ہے تو اپنے رب کے قرب کو زیادہ حاصل کرنے والا ہوتا ہے تو(اس وقت) کثرت سے دعاء مانگا کرو ۔ (صحیح مسلم، باب مایقال فی الرکوع والسجود، حدیث نمبر 1017)
7: سورج ڈھلنے کے بعد:
حضرت عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سورج ڈھلنے کے بعد چار رکعات نماز ادا کی اور( اسی کے متعلق) فرمایا:بے شک یہ ایسا وقت ہے کہ جس میں آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور میں اس بات کو پسند کرتا ہوں کہ اس وقت میرا کوئی نیک عمل ہی اوپر کو جائے۔ (جامع الترمذی ، باب ماجاء فی الصلاۃ عندالزوال ، حدیث 440)
8:آزمائش اور پریشانی کے وقت:
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مچھلی والے(حضرت یونس علیہ السلام )کی دعا جو انہوں نے مچھلی کے پیٹ میں مانگی تھی(وہ یہ تھی )لا الہ انت سبحانک انی کنت من الظالمین۔ اس لیے (آزمائش اور پریشانی کے وقت) جو مسلمان انہی الفاظ سے اللہ سے دعا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی دعا کو ضرور قبول فرماتے ہیں۔ (جامع الترمذی، باب ، حدیث نمبر 3505)
9:مظلومیت کے وقت:
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب معاذ بن جبل( رضی اللہ عنہ) کو یمن کی طرف ( گورنر بنا کر)بھیجا تو فرمایا: مظلوم کی (بد)دعا سے ڈرو اس لیے کہ اس کے درمیان اور اللہ کے درمیان کوئی پردہ(رکاوٹ ) نہیں ۔ (صحیح بخاری،باب الاتقاء والحذر من دعوۃ المظلوم، حدیث نمبر 2448)
ایک اور حدیث میں ہے :حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مظلوم شخص کی دعا قبول ہوتی ہے اگرچہ وہ گناہ گار بھی ہو۔ اس کے گناہ کا وبال اس کے اپنے اوپر ہے۔(مسند احمد ، حدیث نمبر 8795)
10:مریض کی عیادت اور جنازہ کے وقت:
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کسی مریض کی عیادت کے لیے یا کسی میت کے جنازے پر جاؤ تو اچھی بات کہو (دعا مانگو) اس لیے کہ فرشتے تمہاری باتوں(دعاؤں ) پر آمین کہتے ہیں۔ (صحیح مسلم، باب مایقال عند المریض والمیت، حدیث نمبر 1527)
11: بارش برسنے کے وقت:
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بارش کے وقت کی جانے والی دعا رد نہیں ہوتی یا بہت کم رد ہوتی ہے ۔ (سنن ابی داؤد ،باب الدعاء عند اللقاء ، حدیث نمبر 2540)
نوٹ:یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ ہر وہ دعاء جس کی تعلیم سنت میں موجود ہو یعنی مسنون دعائیں وہ ضرور قبول ہوتی ہے، کیونکہ اللہ کریم سنت کو پسند بھی فرماتے ہیں اور قبول بھی اور جو چیز سنت میں موجود ہو وہ بھی قبول فرماتے ہیں۔ اس لیے مسنون دعائوں کا اہتمام کرنا چاہیے بطور خاص مذکورہ بالا اوقات میں دعائیں ضرور کرنی چاہیے۔
پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو روکنے اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے قومی نگرانی میں اضافے ، بلا تعطل بین الایجنسی کوآرڈی نیشن ، آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور روایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں پر خصوصی توجہ مرکوز، سلامتی کی موجو...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان کشیدگی پر بند کمرہ اجلاس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال سلامتی کونسل کے ارکان کا پاکستان بھارت پر کشیدگی کو کم کرنے ، فوجی محاذ آر...
مشقوں میں فضائی حملے کی وارننگ، سگنلز، کریش بلیک آٹ اقدامات کے منصوبے شامل شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں آج شروع ہونگیں،پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پر بھارت میں شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں بدھ کو شروع ہوں گی ۔ بھارتی کی وزارتِ داخلہ نے...
افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو تربیت دے کر دہشت گرد تنظیموں کو بیچا جاتا ہے ہر جگہ طالبان ہیں، وہ ہتھیار رکھتے ہیں اور ابھی جنگ سے نہیں تھکے ، معاون خصوصی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو کیمپوں میں تربی...
توہین عدالت کی درخواست بھی اس کیس کے ساتھ ہی سنی جائے گی ، عدالت عظمیٰ کا فیصلہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلاف ،نظر ثانی درخواستیں ناقابل سماعت قرار سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے...
بھارت کی بنگلادیشی برآمدات دیگر ممالک پہنچانے کے لیے ٹرانزٹ سہولت پر پابندی بنگلادیش نے جواباً بھارت سے روڈ کے ذریعے سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی لگا دی بھارت اور بنگلادیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت نے بنگلادیش کیلیے ٹرانز...
بھارتی حکومت غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے ، پاکستان قوم نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا پاکستان دہشت گردی برآمد نہیں کررہا ،خود دہشت گردی کا شکار ہے ، ، قومی اسمبلی میں خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کیخلاف جرم ہے...
بلوچ شناخت کے نام پر دہشت گردی کرنے والے بلوچ غیرت پر دھبہ ہیں،دشمن عناصر بلوچستان میں خوف و انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، سید جنرل عاصم منیر غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی بلوچستان کے لیے سنگین خطرہ ہے ، دہشت گردی کا کوئی مذہب، مسلک یا قوم ن...
دہشت گرد مجید بھارتی فوج کے آفیسرز اور ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھا، آئی ای ڈیز نصب کرنے کے بدلے بھارتی فوج سے پیسہ وصول کر رہا تھا، موبائل فون اور ڈرون فرانزک سے ثابت بھارتی فوجی افسران میجر سندیپ ورما، صوبیدار سکھوندر، حوالدار امیت کے دہشت گرد سے رابطے،’’ دھماکے...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کردی۔پاکستان اور بھارت سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی...
بھارتی جاسوس اور نگراں طیارے P8I کو پاک بحریہ نے مسلسل نگرانی میںرکھا پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے کا سراغ لگایا اور نگرانی میں رکھا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے P8Iکا سراغ لگایا، پاک بحریہ بھارت کے کسی جارحیت کا موثر جواب دین...
افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ذرا...