... loading ...
آپ کسی بھی دعوت میں چلے جائیں چاہے وہ دعوت گھریلوتقریب ہویا شادی بیاہ یادیگررسومات کی آپ چکن سے تیارشدہ کم ازکم ایک ڈش ضرورنظرآئے گی اوراکثرتقریبا ت میں توتمام کی تمام ڈشیں چکن سے تیارکی ہوئی نظرآتی ہیں ۔دلچسپ بات یہ کہ لوگوں کی اکثریت کودیگرمزیدارکھانے چھوڑکران چکن سے تیارکی گئی ڈشزپرٹوٹتے بھی دیکھاجاتاہے ۔اس کے علاوہ ہمارے گھرو ںمیں بھی گائے اوربکرے کے گوشت کی جگہ اب مرغی کے گوشت سنبھالتاجارہاہے اس کی ایک سادہ سی وجہ اس کاسستا ہونا اور جلد گل جانات بھی ۔لیکن اکثرلوگ اس بات پر بھی فکرمندنظرآتے ہیں کہ آیاچکن کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے یا نہیں؟ یہ وہ سوال ہے جو متعدد افراد کے ذہن میں آتا ہے کیونکہ اس سفید گوشت کا استعمال سب سے زیادہ ہونے لگا ہے۔تو یہاں طبی ماہرین کی رائے جانیں جن کے بقول چکن پروٹین، صحت مند چربی، وٹامنز اور منرلز سے بھرپور گوشت ہے، جس کے فوائد درج ذیل ہیں۔
پروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ
پروٹین امینو ایسڈ سے بننے والا جز ہے جو کہ مسلز بنانے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ چکن پروٹین کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو کہ مسلز بنانے کے ساتھ ساتھ جسم کے دیگر حصوں جیسے خلیات اور ہڈیوں کی ساخت اور مرمت کے لیے مدد دیتا ہے جبکہ زہریلے مواد کے اخراج کو یقینی بناتا ہے۔
مزاج پر خوشگوار اثرات
چکن میں ایک امینو ایسڈ ٹرائیپتھون پایا جاتا ہے جو کہ ریلیف اور سکون کا احساس پیدا کرتا ہے۔ چکن کو کھانے سے دماغ میں سیروٹونین نامی کیمیکل کی مقدار بڑھنے کا بھی امکان ہوتا ہے جو کہ مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے۔
امراض کے خلاف مزاحمت
چکن سیلینیم کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے، یہ ایسا اینٹی آکسائیڈنٹ ہے جو کہ عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والے امراض بشمول جسمانی ورم، خون کی شریانوں اور دماغی مسائل وغیرہ کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اسی طرح یہ جز خلیات کو نقصان پہنچانے والے فری ریڈیکلز کے خلاف بھی مزاحمت کرتا ہے۔
کولیسٹرول کو مستحکم رکھنے میں مددگار
چکن میں وٹامن بی تھری پایا جاتا ہے جو کہ جسم میں کاربوہائیڈریٹ کو توانائی میں بدل کر صحت مند جسمانی خلیات کو مستحکم رکھتا ہے۔ اسی طرح صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاکر امراض قلب کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔
میٹابولزم کو بہتر کرے
چکن میں موجود وٹامن بی سکس یا پیرا ڈائی آکسین میٹابولک پراسیس کو مدد دیتا ہے، اس وٹامن کے بغیر اعصابی نظام، میٹابولزم اور جسمانی دفاعی نظام مناسب طریقے سے کام نہیں کرپاتے۔
ضروری انتباہ
چکن صحت بخش ضرور ہوسکتا ہے مگر احتیاط کی بھی ضرورت ہوتی ہے اور درست جگہ سے لینا ضروری ہے کیونکہ اس میں موجود مختلف بیکٹریا فوڈ پوائزننگ کا باعث بن سکتے ہیں۔ چکن کو پکانے کے لیے ہمیشہ زیادہ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے، اگر وہ تھوڑا سا بھی کچا رہ جائے تو فوڈ پوائزننگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اسی طرح کچے چکن کو دیگر غذائوں سے الگ رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ نقصان سے بچا جاسکے۔ چکن کو ہاتھ لگانے پر ہاتھوں کو لازمی دھونا چاہئے۔
چکن کے خراب گوشت کو
پہچاننے میں مددگار علامات
اگر یہ کہا جائے کہ چکن پاکستان تو کیا دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا گوشت ہے تو غلط نہیں ہو گا ۔ پاکستان میں ہر جگہ اس کا گوشت آسانی سے دستیاب ہے مگر کیا وہ ٹھیک ہوتا ہے ؟آسان الفاظ میں کہیں آپ چکن کا خراب گوشت تو نہیں خرید رہے جو نہ صرف پیسوں کا ضیاع کا باعث بنتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔تاہم آپ آسانی سے خراب چکن کی شناخت کرسکتے ہیں اور خریدنے سے پہلے یہ چیز آپ کو دیگر نقصانات سے بھی بچا سکتی ہے۔درج ذیل علامات کو جانیں جس سے معلوم ہوگا کہ کچا چکن خراب ہے یا نہیں۔
اس کی رنگت بدلی ہوئی ہوگی
اگر چکن کا گوشت گلابی کی بجائے گرے ہوجائے یا اس کے چربی والوں حصوں پر پیلا رنگ نمایاں ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ گوشت کھانے کے قابل نہیں اور اسے نہ لینا ہی بہتر ہوگا۔ خام چکن ہلکے گلابی رنگ کا ہو تو بہترین ہوتا ہے جبکہ چربی سفید رنگ کی ہونی چاہئے۔
بو ہوسکتی ہے
خراب چکن کی ایک نشانی اس میں پیدا ہوجانے والی بو ہے، اگر وہ عام چکن سے ہٹ کر کچھ میٹھی یا گندے انڈوں جیسی ہو تو اسے لینے کا فیصلہ ترک کردیں۔
گوشت لجلجا ہونا
عام طور پر کچا چکن نم تو ہوتا ہے مگر لجلجا نہیں، اگر آپ کو گوشت لجلجا لگے اور دھونے کے بعد بھی لیس دار یا چپچپا رہے تو یہ گوشت خراب ہونے کی نشانی ہے۔
بہت زیادہ وقت سے رکھا ہوا ہو
اس کا تعلق خریداری سے نہیں بلکہ اگر یہ آپ کے فریج میں ایک سے چار ماہ سے منجمد حالت میں رکھا ہے تو زیادہ امکان یہ ہے کہ اس کا معیار خراب ہوچکا ہے، اگر آپ کو اس کے خراب ہونے کا ذرا سا بھی اندیشہ ہے تو اسے استعمال نہ کریں کیونکہ وہ فوڈ پوائزننگ یا معدے کے دیگر امراض کا باعث بن سکتا ہے۔
پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو روکنے اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے قومی نگرانی میں اضافے ، بلا تعطل بین الایجنسی کوآرڈی نیشن ، آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور روایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں پر خصوصی توجہ مرکوز، سلامتی کی موجو...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان کشیدگی پر بند کمرہ اجلاس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال سلامتی کونسل کے ارکان کا پاکستان بھارت پر کشیدگی کو کم کرنے ، فوجی محاذ آر...
مشقوں میں فضائی حملے کی وارننگ، سگنلز، کریش بلیک آٹ اقدامات کے منصوبے شامل شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں آج شروع ہونگیں،پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پر بھارت میں شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں بدھ کو شروع ہوں گی ۔ بھارتی کی وزارتِ داخلہ نے...
افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو تربیت دے کر دہشت گرد تنظیموں کو بیچا جاتا ہے ہر جگہ طالبان ہیں، وہ ہتھیار رکھتے ہیں اور ابھی جنگ سے نہیں تھکے ، معاون خصوصی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو کیمپوں میں تربی...
توہین عدالت کی درخواست بھی اس کیس کے ساتھ ہی سنی جائے گی ، عدالت عظمیٰ کا فیصلہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلاف ،نظر ثانی درخواستیں ناقابل سماعت قرار سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے...
بھارت کی بنگلادیشی برآمدات دیگر ممالک پہنچانے کے لیے ٹرانزٹ سہولت پر پابندی بنگلادیش نے جواباً بھارت سے روڈ کے ذریعے سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی لگا دی بھارت اور بنگلادیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت نے بنگلادیش کیلیے ٹرانز...
بھارتی حکومت غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے ، پاکستان قوم نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا پاکستان دہشت گردی برآمد نہیں کررہا ،خود دہشت گردی کا شکار ہے ، ، قومی اسمبلی میں خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کیخلاف جرم ہے...
بلوچ شناخت کے نام پر دہشت گردی کرنے والے بلوچ غیرت پر دھبہ ہیں،دشمن عناصر بلوچستان میں خوف و انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، سید جنرل عاصم منیر غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی بلوچستان کے لیے سنگین خطرہ ہے ، دہشت گردی کا کوئی مذہب، مسلک یا قوم ن...
دہشت گرد مجید بھارتی فوج کے آفیسرز اور ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھا، آئی ای ڈیز نصب کرنے کے بدلے بھارتی فوج سے پیسہ وصول کر رہا تھا، موبائل فون اور ڈرون فرانزک سے ثابت بھارتی فوجی افسران میجر سندیپ ورما، صوبیدار سکھوندر، حوالدار امیت کے دہشت گرد سے رابطے،’’ دھماکے...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کردی۔پاکستان اور بھارت سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی...
بھارتی جاسوس اور نگراں طیارے P8I کو پاک بحریہ نے مسلسل نگرانی میںرکھا پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے کا سراغ لگایا اور نگرانی میں رکھا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے P8Iکا سراغ لگایا، پاک بحریہ بھارت کے کسی جارحیت کا موثر جواب دین...
افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ذرا...