... loading ...
شریف خاندان کاقومی سیاست میں مستقبل ہر گزرتے دن گہناتا جارہا ہے۔ عدالت عظمیٰ سے نوازشریف کی پارٹی صدار ت کے لیے نااہلی سے وہ خبر پس منظر میں چلی گئی جو آشیانہ اسکینڈل میں ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کی گرفتاری کے حوالے سے تھی۔ اطلاعات کے مطابق احد چیمہ کی گرفتاری شہباز شریف کے لیے اب تک کی سب سے بُری خبر ہے۔ جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جارہا ہے کہ نوازشریف کے بعد اب احتساب نے چھوٹے بھائی اور بڑے صوبے کے ’’خادمِ اعلیٰ‘‘ شہبازشریف کا بھی رخ کر لیا ہے۔
شہباز شریف اب تک نوازشریف کے احتساب کا ہدف بننے کے دوران میں اب تک قومی اداروں کی طرف سے زیادہ نشانا نہیں بنے تھے۔جس کا ایک سیاسی پہلو یہ نکالا گیا کہ شاید شہبازشریف نوازشریف کے متبادل اور مسلم لیگ نون کی قیادت کے لیے مقتدر حلقوں کو قابلِ قبول ہو۔مگر اب تمام اشارے یہ بتا رہے ہیں کہ نوازشریف ہی نہیں شہبازشریف بھی احتساب کی ’’تپش‘‘ کو محسوس کرنے والے ہیں ۔ ہوسکتا ہے کہ شہباز شریف نے وہ موقع گنوادیا ہو،جب وہ کچھ حلقوں کے لیے قابلِ قبول ہوں۔ مگر اب نوازشریف کے بعد شہبازشریف بھی مستقبل کے کسی نقشے میں ایک دشوار پوزیشن پر نظر آتے ہیں ۔بظاہر یوں لگتا ہے کہ شہبازشریف کو اندرونِ جماعت قیادت کی رسہ کشی کا شکار ہونا ہے اور دوسری طرف اُنہیں مختلف مقدمات کا سامنا کرنا ہے،جو بدعنوانیوں کے علاوہ سنگین نوعیت کے ٹارگٹ کلنگ سے متعلق بھی ہوسکتے ہیں۔
موثق ذرائع کے مطابق اگلے چند دنوں میں شریف خاندان کے لیے نئے امتحانات شروع ہو رہے ہیں۔ جس کے بعد نوازشریف کے ساتھ شہباز شریف کے لیے بھی اپنی ساکھ بچانا مشکل ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ تین روز میں ایک اہم گرفتاری کی توقع کی جارہی ہے جس کے بعد ایک نیا پنڈورابکس کھلنے کا امکا ن ہے۔ واضح رہے کہ اگلے چند ہفتوں میں احتساب عدالت کے فیصلے قریب آجائیں گے۔ اس دوران میں توہین عدالت کے تحت جاری مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کے خلاف عدالتی کارروائی بھی اپنے منطقی انجام تک پہنچ رہی ہوگی۔ اس پورے تناظر میں سب سے اہم معاملہ احد چیمہ کی گرفتاری تھا۔ جس میں مسلم لیگ نون اور شہبازشریف جو ردِ عمل دینا چاہ رہے تھے وہ نہ دے سکے۔
تفصیلات کے مطابق احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد لاہور میں موجود بیورو کریسی کو جی او آر میں جمع کیا گیا۔ مذکورہ بیورو کریٹس کو شہبازشریف کی طرف سے یہ اشارہ دیا گیا تھا کہ وہ احد چیمہ کی گرفتاری پر احتجاجاً جلوس نکالیں اور اگلے روز ہڑتال بھی کریں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون اور شہبازشریف اس طرح نیب کو ایک سخت پیغام دینا چاہتے تھے۔ مگر بیوروکریٹس نے وقت کی بدلتی کروٹوں کا درست اندازا لگاتے ہوئے اس کھیل میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ جب جی او آر میں بیورو کریسی کے سرکردہ لوگ بیٹھے احد چیمہ کی گرفتاری اور اس کے ممکنہ اثرات پر غور کررہے تھے تو ملک کے ’’بیدار حلقوں‘‘ نے فوراً ہی ان ناموں کو اکٹھا کرنا شروع کیا جو اس اجلاس میں شریک تھے۔ ابھی یہ خبر عام ہی ہو ئی تھی کہ بیورو کریسی کے حلقوں میں کھلبلی مچ گئی اور اُنہوںنے متعلقہ حلقوں کو وضاحت کرنا شروع کردی کہ وہ اس اجلاس میں شریک ہونے سے قبل اجلاس کے ایجنڈے سے آگاہ نہ تھے۔ یہ معاملہ اس تاثر کو تقویت پہنچا رہا ہے کہ شاید اب شریف خاندان کی گرفت پنجاب میں ڈھیلی پڑنے کا وقت قریب آپہنچا ہے۔ اوراس کے اثرات بہت دوردور تک پڑنے کے امکانات ہیں۔
توانائی شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی اور مالی اہداف سے متعلق مذاکرات جاری،پروٹیکٹڈ صارفین کے علاوہ دیگربجلی اور گیس صارفین کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے گا،حکام حکومت کی عالمی توانائی قیمتوں کا مکمل بوجھ صارفین تک منتقل کرنے کی پالیسی برقرار، گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کا آڈ...
کراچی واٹر کارپوریشن میں مبینہ بدانتظامی اور پانی کی تقسیم کے نظام پر سوالات اٹھ گئے سرکاری نرخ پر بک ہونیوالے آن لائن ٹینکرپانی مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں، شہری شہر قائد میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ کراچی واٹر کارپوریشن کے انتظامی امور، ہائیڈرنٹ نظام اور آن ل...
صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی دلخراش ویڈیو سامنے آگئی اغوا ہوئے 26 روز گزر چکے، حکومت رہائی کیلئے اقدامات کرے، سیکنڈ آفیسر حسین یوسف صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی جس میں انہوں نے رہائی کی اپیل کی...
لبنانی بچے مسلسل تشدد، نقل مکانی، خوفناک واقعات کا سامنا کر رہے ہیں،عالمی ادارہ لبنان میں بچوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، عالمی برادری سے مطالبہ یونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 200 بچے شہید ہو چکے ہیں۔یونیسیف ...
عوام مشکل میں ہیں، آئندہ بجٹ مشکل ہو گا، 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی،امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی،پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ...
وزیرداخلہ کا بارکھان میںجامِ شہادت نوش کرنے والے میجر توصیف احمد بھٹی اور دیگر کو سلام عقیدت پیش قوم بہادر شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد رکھے گی، شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا صدرِ مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نق...
علیمہ خانم نے بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میںنئی درخواست دائرکردی کسی بھی عدالت نے بانی کو تنہائی میں قید کی سزا نہیں سنائی،بشریٰ بی بی کو روزانہ 24 گھنٹے تنہائی میں رکھا جاتا ہے بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف اسلام آ...
ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے،ایرانی وزیر خارجہ مذاکرات کے حامی ہیں،قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بیان ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب...
حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں علیحدگی کا نعرہ لگ چکا،نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں اگر نہیں آئے تو حالات خطرناک ہوتے جائیں گے، اپوزیشن لیڈر ملک خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے، طاقت اور پیسے کی بنیاد پر7 پارٹیوں کو اکٹھا کیا گیا، اسرائیلی جیلوں س...
بحریہ ٹاؤن ہلز میں واقع 67ایکڑ پر مشتمل علی ولا کو منجمد کر دیا ، جو مبینہ طور پر علی ریاض ملک کے نام پر تعمیر کی گئی تھی، رہائش گاہ میں جدید سہولیات جیسے ہیلی پیڈ، منی چڑیا گھر اور سوئمنگ پولز شامل ہیں،ذرائع حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات کی ملکیت1338ایکڑ اراضی بھی منجمد،مبینہ طو...
پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم متحرک ہوگئی ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم مت...
اجلاس ختم ہونے کے بعداقبال آفریدی اور جنید اکبر میں تلخ کلامی ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش ، جنید اکبر کے روکنے پر سیخ پا ہوگئے،ذرائع قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ اجلاس ختم ہونے کے بعد پی ٹ...