... loading ...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن آج دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ ا سٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے ،ہر گذرتے دن کے ساتھ شائقین کا جوش و جذبہ عروج پر پہنچ چکا ہے جس کے جادو کے سحر نے پوری قوم کے علاوہ دنیا بھر میں کرکٹ کے دیوانوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے،پی ایس ایل کی مقبولیت اتنی ہو چکی ہے کہ اب شائقین سارا سال اس کا انتظار کرنے لگے ہیں اور یہ پاکستان میں کھیلوں کا سب سے بڑا ایونٹ بن چکا ہے جو نہ صرف نئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھا رہا ہے بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے ثابت ہو رہا ہے،گذشتہ ایڈیشنزکی طرح اس بار بھی تمام ٹیموں نے اپنے اپنے نام کی تھیم پر آفیشل گانے بنا کر اپنے مداحوں کو پر جوش اور کھلاڑیوںکا جوش جذبہ بڑھانے کا کام شروع کر رکھا ہے ،اس سال پانچ کی بجائے چھٹی ٹیم ملتان سلطان کی وجہ سے مقابلے مزیدجاندار ہوں گے، پی ایس ایل کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جو رات آٹھ بجے شروع ہو گی جس میںایک بار پھر پاکستان کے ٹاپ ٹرینڈ گلوکار علی ظفر کے ساتھ فوک گلوکارہ عابدہ پروین ،امریکی پاپ سنگر جیسن ڈیرینولا اور شہزاد رائے اپنی آوزوںکا جادو جگائیں گے اس کے علاوہ اس تقریب میں شاندار تقریب میں آتش بازی سمیت کئی دلچسپ پروگرام شامل ہیں۔
علی ظفر نے پی ایس ایل 1میں ریگے گلوکار شان پال اورپی ایس ایل 2 میں معروف انگلش گلوکار شیگی نے افتتاحی تقاریب کا چار چاند لگائے تھے ،پہلا میچ رات دس بجے دفاعی چیمپئن پشاورزلمی اور پی ایس ایل کا پہلی مرتبہ حصہ بننے والی ٹیم ملتان سلطان کے مابین کھیلا جائے گا،پی ایس تھری کے تیسرے ایڈیشن جس میں مجموعی طور پر34میچز جو دبئی ،شارجہ ،لاہور اور(فائنل) کراچی میںکھیلے جائیں گے کی تیاریاں اکتوبر میں شروع ہو گئی تھیں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے بعد پی سی بی کو یہ خطرہ لاحق ہو گیا تھاکہ فرنچائزرز کو اسپانسرز نہ ملنے پرمالی بحران کا سامنا ہے ،تاہم بعد میں وہ خدشہ ٹل گیا، کوئٹہ گلیڈیٹرز کے علاوہ تمام فرنچائزرز کے ذمے گذشتہ واجبات بھی تھے اور کوئٹہ گلیڈیٹرز واحد ٹیم ہے جس نے 2016 میں ہی اپنے تمام واجبات کلیئر کر دئے تھے یہ ٹیم معروف کاروباری ٹائیکون ندیم عمر کی ملکیت ہے۔
یہ مسئلہ حل ہوا تو فرنچائزرز نے ہائی فائی تقریبات کا آغاز کیا جو کھلاڑیوں کی دبئی روانگی تک جاری رہا اس وجہ سے پاکستان سپر لیگ کا ماحول مزید سحر انگیز ہوتا چلاگیا،لاہور میں دو میچز اورکراچی کے نیشنل ا سٹیڈیم میں فائنل کی تیاریاں بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں ،سیکیورٹی کے لیے فل ڈریس ریہرسل ہو چکی ہے، آئی سی سی کے سیکیورٹی مبصرین کی ٹیم ریگ ڈیکاس کی سربراہی میں دورہ مکمل اور مطمئن ہو کر واپس جا چکے ہیںاس ریہرسل میں 10کے قریب اہلکاروں نے حصہ لیا تھا فائنل کی سیکیورٹی پولیس،رینجرز کے علاوہ فوج کے سپرد بھی کی جا چکی ہے،،پی ایس ایل کی تمام ٹیمیں دبئی پہنچ کر آئی سی سی کی کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں،غیر ملکی کھلاڑی بھی اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کر چکے ہیں،توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان سپر لیگ اپنی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث آئندہ ایڈیشن تک آئی پی ایل کے بعد دوسری بڑی اور دلچسپ کرکٹ لیگ کا روپ دھار لے گی کیونکہ یہ پی ایس ایل عالمی حیثیت حاصل کر چکی ہے۔
پر عزم اور با صلاحیت کھلاڑیوں کو میدان میں دیکھنے کے لیے جہاں ہر کوئی بے چین ہے، وہیں اس سے ماضی میں حسن علی،فخر زمان،عماد وسیم،محمد نوازاور انڈر19کے کپتان حسان خان ۔کی طرح اس بار بھی نئے ا سٹارز ابھرکرکرکٹ افق پر چمکنے کاامکان ہے ۔
پی ایس ایل کے موجودہ ایڈیشن میں شامل ٹیمیں پشاور زلمی ،کوئٹہ گلیڈیٹرز،اسلام آباد یونائیٹڈ،لاہور قلندر ،کراچی کنگز اور ملتان سلطان کی ٹیمیں پلے آف گروپ سے پہلے گروپ کی سطح پر دو دو میچ کھیلیں گی جہاں سے چار ٹیمیں اگلے مرحلے میں چلی جائیں گی، پی ایس ایل انتظامیہ نے ٹیم کے چنائو کے لیے پلاٹینئیم ،گولڈ ،سلور ،ایمرجنگ کھلاڑیوں میں سے انتخاب کے بعد دیگر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا،پی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں حصہ لینے والوں غیر ملکی کھلاڑیوں کا تعلق ویسٹ انڈیز،سری لنکا،بنگلہ دیش،نیوزی لینڈ ،آسٹریلیا ،افغانستان اور انگلینڈ سے ہے،غیر ملکی کھلاڑیوں سب سے زیادہ کا تعلق ویسٹ انڈیز سے ہے، اس پی ایس ایل میں گیارہ میچز ڈے اینڈ نائٹ کھیلے جائیں گے ،جس روز صرف ایک میچ ہو گا وہ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے اور جب دو میچ کھیلیں جائیں گے تب پہلا میچ 4.30اور دوسرا میچ رات 9بجے کھیلا جا ئے گا،سب سے پہلے 26 فروری تک دبئی ،28فروری سے 4مارچ تک شارجہ ، 6مارچ سے11مارچ تک دبئی ، 13 سے 16مارچ تک شارجہ ،18مارچ کو پہلا پلے آف میچ دبئی،20اور21مارچ کو لاہور میں دو میچ جبکہ 25کو کراچی میں فائنل اور اختتامی تقریب کا انعقاد ہو گا،
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شائقین کی گنجائش 30ہزار،شارجہ میں 15 ہزار ، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 27ہزار جبکہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں یہ تعداد34228ہے،پی ایس کے سابق دو ایڈیشنز میں سب سے زیادہ 21 میچ کھیلنے کااعزاز دفاعی چیمپئین پشاور زلمی کو حاصل ہے سب سے زیادہ فتوحات 12 بھی اسی ٹیم نے حاصل کی 8میں ہاری جبکہ ایک بلا نتیجہ رہااس کی کامیبابی کا تناسب60فیصد رہا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اب تک پی ایس ایل کے20میچ کھیل کر اسلام آباد یونائٹیڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر زیادہ میچ کھیلنے والی ٹیموں میں دوسرے نمبر پر ہے جس کی کامیابی کا تناسب 63.15فیصد ہے جو پی ایس ایل کی تمام ٹیموں سے زیادہ ہے اس نے سب سے کم سات میچ ہارے جبکہ اس کا بھی ایک میچ بلا نتیجہ رہا حالانکہ اس ٹیم کو فائنل لاہور میں منعقد ہونے پر اہم انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے محروم ہونا پڑا تھا،اسلام آباد یونائٹیڈ نے 20میچ کھیل کر 9میں 55فیصد کے تناسب سے کامیابی حاصل کی ،کراچی کنگر نے 19میچ کھیل کر سات جیتی اور 12میں شکست سے دوچار ہوئی اس کی کامیابی کا تناسب صرف36.89فیصد ہے گزشتہ دونوں ایڈیشننز میں کراچی کنگز نے سب سے زیادہ میچ ہارے ، سب سے کم میچ لاہور قلندر کے حصہ میں آئے وہ اب تک پی ایس ایل کے 16میچ کھیل سکی ہے جس میں صرف پانچ میں وہ سرخرو ہوئی اور 11میں ہار اس کا مقدر بنی،کسی ایک میچ میں سب سے بڑا ٹوٹل 202رنز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اور سب سے کم مجموعہ لاہور قلندر کا ہے وہ پشاور زلمی کے خلاف کھیلتے ہوئے صرف59 رنز بنا پائی تھی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے احمد شہزاد532رنز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں دوسرے نمبر پر پشاور زلمی کے کامران اکمل 504رنز،لاہور قلندر کے عمر اکمل نے15میچ کھیل کر 499سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پرہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کیون پیٹرسن18میچوں میں456اور کراچی کنگز کے روی بوپارہ بھی18ہی میچوں میں 448رنز بنا بیٹسمینوں کی فہرست میں نمایاں ہیں۔
پشاور زلمی کے کامران اکمل نے گذشتہ ایڈیشن2017میںسب سے زیادہ 353رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ2016میں یہی اعزاز ان کے بھائی عمر اکمل نے 325رنز بنا کر حاصل کیا تھا،پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں ا سپاٹ فکسنگ میں ملوث شرجیل خان نے ایک اننگز میں62 گیندوں پر117رنز کی شاندارباری کھیلی جبکہ دوسرے ایڈیشن میں کامران اکمل نے65گیندوں پر 104رنز بنائے،دونوں ایڈیشنز میں عمر اکمل نے 11اننگز میں سب سے زیادہ 25چھکے لگائے ہیں،شاہد آفریدی پی ایس ایل میں سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ168.15رکھتے ہیں، بائولنگ کے شعبہ میں پشاور زلمی کے وہاب ریاض19میچوں میں 30وکٹیں لے کر پہلے نمبر،اسلام آباد یونائٹیڈ کے محمد سمیع 24 دوسرے اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز23 تیسرے نمبر پر ہیں،گذشتہ سال کراچی کنگز کے سہیل خان نے 9میچوں میں 16وکٹیں لے کر سب سے زیادہ وکٹ ٹیکر بائولر رہے، سہیل خان گذشتہ سال کراچی کنگز کے ساتھ تھے بہترین کارکردگی کے باوجود کوچ مکی آرتھر نے انہیں ڈانٹ پلائی تھی سہیل خان اس بار لاہور قلندر کے ساتھ بہت پر عزم ہیں ،2016 اور 2017میں وہاب ریاض نے15.15وکٹیں حاصل کیں،پی ایس ایل میں اب تک کسی ایک اننگز میں بہترین بائولنگ کا اعزاز 16رنز کے عوض6وکٹ روی بوپارہ کے پاس ہے،اسی طرح شاہد آفریدی کی بہترین بائولنگ سات رنز کے عوض5وکٹیں اور محمد سمیع کی 8رنز دے کر 5وکٹیں ہیں۔
دوسرے ایڈیشن کے پہلے ہی میچ میں ا سپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے پاکستانی کرکٹ حلقوں پر سکتہ جاری کر دیا تھا پہلے ایڈیشن کے ہیرو شرجیل خان اور خالد لطیف کو فوری طور پر واپس بھیج دیا گیا بعد میں محمد عرفان کا نام بھی اسی اسکینڈل میں سامنے آیا تھا،پی ایل ایس کو مزید چار چاند لگانے والے غیرملکی کھلاڑیوں میں آندر ے سیموئل بدری ،لیوک رونچی،سیم بلنگز،جین پال ڈومینی ،ایلکس ہیلز،ڈیوڈ ولی،روی بوپارہ،کولن بلنگرام،مچل جانسن،برینڈن میک کولم،کرس لن،مستفیض الرحمان،سمیت پاٹیل ،سنیل نرائن،کیمرون ڈیلپورٹ،،ڈیرن برائوو،کیران پولارڈ،کمارا سنگا کارا،نکولس پوران،عمران طاہر،کیون پیٹرسن،رلی روسو،شین واٹس،ڈیرن سیمی،تمیم اقبال،شکیب الحسن،کرس جورڈن،ڈیوین برائوو اور شامل ہیں، جبکہ سپلیمنٹری غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ایلکس ہیلزس،،کولن منرو ،آئن مورگن،مچل میک کلینیگن،روز وائٹلی ،اسٹیون فن،ہرڈس ولجوئن،راشد خان (افغانستان) ، آندرے فلیچر،ایوپین لوئیس کا نام فپرست میں ہے،کراچی کنگز کے 6غیر ملکی
کھلاڑیوں میں سے 6کامیابی کی صورت میں پاکستان آئیں گے جبکہ انگلش کپتان آئن مورگن مصروفیت کی وجہ سے دیر سے شرکت اور جلدی پی ایس ایل سے واپس چلے جائیں گے،عمران طاہر بھی پہلے دو میچوں میں ملتان سلطان کو دستیاب نہیں ہوں گے ،پی ایس ایل تھری ایڈیشن میں سب سے کم عمر مگر ابھرتا ہوافاسٹ بائولر 17سالہ شاہین آفریدی ہے جنہوں نے ورلڈ کپ انڈر19میں بہترین بائولنگ کے ساتھ سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل چکے ہیں۔
پی ایس ایل تھری کی ٹراافی کی تقریب رونمائی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم دبئی میں منعقد ہوگی جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی ،ٹیموں کے کپتان سرفراز احمد،شعیب ملک ،عماد وسیم،مصباح الحق ،ڈیرن سیمی ، برینڈن میک کولم ،تمام ٹیموں کے فرنچائزر زمالکان ،ٹیم منیجرز،کوچ اور دیگر آفیشل نے شرکت کی،اس موقع پر چیر مین نجم سیٹھی اور تمام کپتانوں نے پریس کانفرنس میں کرکٹ کی بہتری اور اعلیٰ کاکردگی کے عزم کا اظہار کیا،ننجم سیٹھی کے مطابق دو سال تک پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں ہوا کرے گی۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کارکنان آپے سے باہر ، قیادت کی جانب سے کارکنان کو نہیں روکا گیا تشدد کسی صورت قبول نہیں،پی ٹی ائی کا معافی مانگنے اور واضع لائحہ عمل نہ دینے تک بائیکاٹ کرینگے، صحافیوں کا اعلان توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان...
پہلے ہی اِس معاملے پر بہت تاخیرہو چکی ہے ، فوری طور پر اقوام متحدہ جانا چاہیے، پاکستان کے دوست ممالک مدد کرنا چاہتے ہیں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہوناچاہیے، ملک میں زرعی ایمرجنسی لگائی جانی چاہیے، ملتان میں متاثرین سے خطاب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ...
محکمہ موسمیات نے اگلے 2 روز میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کردیا،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت پورٹ قاسم سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، ایک ماہی گیر ڈوب کر جاں بحق جبکہ تین کو بچا لیا گیا، ریسکیو حکام کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے...
قدرتی آفات کو ہم اللہ تعالیٰ کی آزمائش سمجھ کر اِس سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں ، امیر جماعت اسلامی چالیس سال سے مسلط حکمران طبقے سے صرف اتنا پوچھتا ہوں کہ یہ کس کو بے وقوف بناتے ہیں، گفتگو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصانات میں ہمارے حکمرانوں کی...
کسی بھی معاہدے میں اسرائیل کا فلسطین سے مکمل انخلا شامل ہو نا چاہئے ہم اپنے عوام پر جارحیت کو روکنے کی ہر کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں، بیان فلسطینی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی آخری وارننگ کے بعد فوری طور پر مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے تی...
بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، مزید سیلابی صورت حال کا خدشہ،متعلقہ اداروں کا ہنگامی الرٹ جاری،ملتان میں ریلے سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ایک عملی منصوبہ تیار کر لیا ،وزارت آبی وسائل صوبے بھر میں مختلف مقامات پر طوفانی بارشوں کا خطرہ ،پنجاب سے آنیو...
نماز فجر کے بعد مساجد اور گھروں میں ملکی ترقی اورسلامتی کیلئے دعا ئیں مانگی گئیں، فول پروف سکیورٹی انتظامات کراچی سے آزاد کشمیر تک ریلیاں اورجلوس نکالے گئے، فضائوں میں درود و سلام کی صدائوں کی گونج اٹھیں رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، ہادی عالم حضرت محمد ﷺ کی ولادت ...
قوم کو پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر فخر ہے،پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملکی حدود کا دفاع کیا،صدرآصف علی زرداری پاکستانی فضائیہ ہمیشہ کی طرح ملکی خودمختاری، جغرافیائی سرحدوں اور سالمیت کا بھرپور دفاع کرتی رہے گی،شہبازشریف صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے ...
افواج پاکستان نے 6 ستمبر 1965 کو بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے،امیر جماعت اسلامی پاکستان کسی ایکس وائی زی صدر وزیراعظم یا بیوروکریٹ کا نہیں ہے بلکہ پاکستانیوں کا ہے،میڈیا سے گفتگو لاہور(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کان کھول ...
6ستمبرشجاعت اور بہادری کاتاریخ ساز دن،شہدا اور غازیوں کے ورثے سے ملنے والی طاقت ، جذبہ اور شجاعت ہماری اصل قوت ہے،محسن نقوی یومِ دفاع ہماری جرات کی روشن علامت ہے،پاک فوج نے ایک طاقت رکھنے والے دشمن کو شکست دی ،غرور کو توڑ کر ملک کا نام روشن کیا،مصطفی کمال وفاقی وزرا نے کہا ہے...
ایٔر فورس ڈے پر پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت اور غازیوں کی جرأت کو سراہتا ہوں، چیئرمین پیپلز پارٹی 7 ستمبر ہماری تاریخ میں جرأت، قربانی اور پاکستان ایٔر فورس کی بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیت کا دن ہے،پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکس...
پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا؟سپریم کورٹ رولز کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے کیوں کی گئی؟اختلافی نوٹ کو جاری کرنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کیلئے انفرادی طور مشاورت کیوں کی گئی؟ ججز کی چھٹیوں پر جنرل آرڈر کیوں جاری کیا گیا؟ آپ ججز کوکنٹرولڈ فورس کے طور پ...