... loading ...
سرمائی ہو یا گرمائی، اولمپک مقابلوں میں پانچ مختلف رنگ کے دائرے ایک جیسے ہی ہوتے ہیں جو ایک دوسرے میں پیوست ہوتے ہیں، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ان رنگز کا مطلب کیا ہے؟تو اس کا سیدھا جواب تو یہ ہے کہ یہ پانچ رنگز درحقیقت دنیا کے پانچ آباد براعظموں کی نمائندگی کرتے ہیں (یوریشیا، افریقہ، امریکا، انٹارکٹیکا، آسٹریلیا)۔مگر اس کا زیادہ تفصیلی جواب کچھ پیچیدہ ہے، ویسے یہ تو آپ دیکھ چکے ہوں گے کہ ان پانچ رنگز کے رنگ بھی مختلف ہوتے ہیں یعنی نیلا، زرد، سیاہ، سبز اور سرخ جبکہ درمیان میں سفید رنگ یا یوں کہہ لیں کہ یہ چھ رنگوں پر مشتمل ہیں۔
1894 میں ایک فرانسیسی بیرن پیری ڈی فریڈے کوبیرٹن نے پیرس میں ایک کانگریس کو اس بات پر قائل کیا کہ تاریخی اولمپک گیمز کو بحال کیا جائے ، انہوں نے یہ خیال سب سے پہلے 1889 میں پیش کیا تھا اور پانچ سال بعد کانگریس نے جدید اولمپکس پر اتفاق ظاہر کیا، جس کے بعد عالمی اولمپک کمیٹی کی تشکیل ہوئی، جسے 1896 میں پہلے ایتھنز گیمز کی منصوبہ بندی کا کام دیا گیا۔اس وقت اولمپک گیمز میں تمام براعظموں کے ایتھلیٹ شامل نہیں تھا اور 1912 کے اسٹاک ہوم گیمز پہلا اولمپک تھا جس میں دنیا کے آباد تمام براعظموں کے ایتھلیٹس نے شرکت کی۔
اس موقع پر بیرن ڈی فریڈے نے ان پانچ رنگز کو ڈیزائن کرتے ہوئے کہ جو اس کے بقول تمام براعظموں کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ ان دائروں کے رنگ اور پس منظر کی سفیدی اس دور کے تمام ممالک کے جھنڈوں سے لیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا ‘جیسے نیلا اور زرد سوئیڈن، نیلا اور سفید یونان، فرانس، برطانیہ، امریکا، جرمنی، بیلجیئم، اٹلی اور ہنگری کے تین رنگوں کے جھنڈے، زرد اور سرخ اسپین، برازیل اور اسٹریلیا، قدیم جاپان اور چین وغیرہ۔ یہ حقیقی معنوں میں بین الاقوامی علامت ہے’۔ انہوں نے یہ اولمپک رنگز 1914 میں عالمی اولمپک کمیٹی کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر پیش کیا اور ایک سال بعد یہ آفیشل اولمپک علامت بن گئے۔اس سب سے پہلے 1916 کے گیمز میں استعمال کیا جانا تھا مگر وہ جنگ عظیم اول کے باعث منسوخ ہوئے اور اس طرح ان رنگز کا ڈیبیو 1920 کو بیلجیئم کے انٹورپ گیمز میں ہوا۔
دشمن جان لے پاکستان کیخلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطر ناک اور تکلیف دہ ہوں گے،معرکہ حق دو ممالک کے درمیان لڑی جانیوالی جنگ نہ تھی یہ دونظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا افغانستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے مراکز اور آماجگاہوں کا خاتمہ کرے،بھارت پھر دہشتگردی کا سہارا...
مریکی منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ،پہلے مرحلے میں ایران امریکا جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان جبکہ دوسرے میں آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرکے جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی تیسرے میں 30 روزہ مذاکراتی دور میں بڑے سیاسی اور جوہری معاملات پر بات چیت ہوگی، دونوں ممالک آبنائے ہرمز ک...
بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بے بنیاد الزامات لگائے ،شہباز شریف اسلام آباد میں معرکہ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا۔اسلا...
ایران میں قیمت 6 روپے فی لیٹر،بنگلہ دیش میں 288 روپے میں دستیاب سری لنکا 370 ،بھارت 302 ،چین میں360 روپے فی لیٹرمیں فروخت حکومت نے رواں ہفتے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحرا...
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...
ایک ریسکیو اہلکار شامل، اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جھڑپیں 2مارچ کے بعد سے 2ہزار 700افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،لبنانی حکام لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 31 افراد شہید ہوگئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ...
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...