... loading ...
یہ سندھ کے غریب لوگوں کی بدقسمتی ہے کہ سیکرٹری صحت سندھ ڈاکٹر فضل اللہ پیجوہو سپریم کورٹ آف پاکستان میں مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں لیکن حیرت ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان عدالت عظمیٰ کو مسلسل اندھیرے میں رکھنے کا کوئی نوٹس نہیں لے رہے ہیں، ویسے تو محکمہ صحت سندھ میں اب بھی بہت سے ایسے اقدامات کھلم کھلا ہورہے ہیں جو صریحاً توہین عدالت کے دائرے میں آتے ہیں۔ لیکن سب سے بڑا مسئلہ سرکاری ڈاکٹروں کی ترقیوں کا سنگین معاملہ ہے جہاں ڈاکٹرز گزشتہ 23 برس سے اپنی ترقیوں کے منتظر ہیں جبکہ یکم جون 2011ء سے سندھ ہائیکورٹ اور 7 اگست 2015ء سے ڈاکٹروں کی ترقیوں کیلئے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے بلکہ محکمہ صحت سندھ عدلیہ کے حکم پر عمل کرنے کے بجائے رشوت کے عوض ڈاکٹروں کو ترقیاں دے کر ان کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا کر ایک جانب توہین عدالت کا ارتکاب کررہا ہے تو دوسری جانب بوگس ترقیوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرکے عدالت عظمیٰ کی تضحیک کا بھی مرتکب ہورہا ہے۔ متاثرہ ڈاکٹرز 14 فروری سے کراچی پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر ہیں۔ تاحال ایک بھوک ہڑتالی ڈاکٹر نثار شاہ طبیعت زیادہ بگڑ جانے پر ہسپتال پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ متعدد بھوک ہڑتالی ڈاکٹروں کو بھی وقفے وقفے سے گلوکوز ڈرپ لگانے کی نوبت آپہنچی ہے اس دوران منتخب وزیر صحت نے تاحال مذکورہ ڈاکٹروں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی کوئی کوششیں نہیں کی۔ شاید یہ پہلو بھی جمہوریت کے حسن کا کوئی پہلو ہو۔ اس پس منظر میں کمیشن اور کرپشن کے دلدل میں ڈوبی محکمہ صحت سندھ کی انتظامیہ کا کیا ذکر کیا جائے۔ 17 فروری ہفتہ کو چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ رجسٹری میں بنفس نفیس موجود تھے، وہ ہسپتالوں کی حالت زار کیس کی سماعت کے دوران اچانک غیر متوقع طور پر سنگین الزامات میں ملوث قیدیوں کو جناح ہسپتال سے واپس جیل بھجوانے کیلئے سماعت موخر کرکے جناح ہسپتال تو تشریف لے گئے لیکن عدالت میں موجود ہٹ دھرم سیکرٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیجوہو سے نہ تو انہوں نے ڈاکٹروں کی ترقیوں پر ان کی بندربانٹ سے متعلق کچھ پوچھنے کو ضروری جانا اور نہ ہی شاید انہیں کسی نے یہ بریفنگ دی کہ جن ڈاکٹروں کو آپ نے 7 اگست 2015ء کو انصاف دیا تھا وہ مسیحا انصاف پر عمل کے حصول کیلئے کراچی پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کئے ہوئے زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔ جبکہ ان ڈاکٹروں نے 16 فروری کو ایک پریس کانفرنس کرکے چیف جسٹس آف پاکستان کی اپنے ساتھ جاری ناانصافی کی جانب توجہ مبذول کروانے کی کوشش کی۔ ان مسیحائوں کی مذکورہ پریس کانفرنس 17 فروری کو کم و بیش اخبارات میں شائع بھی ہوئی۔ متاثرہ ڈاکٹرز ترقیوں میں ہونے والی سنگین بدعنوانیوں کے ثبوت و شواہد بھی پیش کرچکے ہیں۔ پھر وہ کیا پردے داری ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان محکمہ صحت کے خلاف توہین عدالت سے کیوں گریزاں ہے؟ یہ کیا بے حسی ہے کہ جمہوری دور میں مسیحا اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر انصاف پر عمل داری کیلئے نوحہ و کناں ہیں جبکہ اس تحریک کے بانی اور پی ایم اے سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹروں کے حقوق کی جنگ لڑتے لڑتے خود ذیا بیطس اور امراض قلب جیسے امراض کے مریض ہو چکے ہیں چند ماہ قبل ان کی انجیو پلاسٹی بھی ہو چکی ہے۔ ڈاکٹروں کی ممانعت کے باوجود وہ سندھ کے ڈاکٹروں کے حقوق کی تحریک کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے اپنی حیات اور صحت کو دائو پر لگا کر چند ساتھیوں سمیت عدالت عظمیٰ کے حکم پر کراچی پریس کلب کے سامنے ہیں محکمہ صحت کے بے حسی اور حکومت سندھ کی جانب سے کھلم کھلا توہین عدالت کا اب خود سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لینا چاہئے اور ڈاکٹروں کے حقوق یا موت کا کوئی اب ایک فیصلہ ہو جانا چاہئے۔
تیسرے ملکوں کے پرچم بردار جہازوں کو بھی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا بھارت نے پاکستان کی ایکسپورٹ کو متاثر کرنے کے لیے نیا ہتھکنڈا اختیار کرلیا، رپورٹ بھارت نے پاکستان کی بین الاقوامی تجارت پر وار کرتے ہوئے پاکستانی کنٹینرز لے کر بھارتی بندرگاہ پر لن...
وفاقی وزرا کی تنخوا ہیں2لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزارروپے کر دی گئیں صدر مملکت نے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا آرڈیننس جاری کردیا سرحدوں پر تناؤ اور ملک کے جنگی حالات سے دوچار ہو نے کے باوجود حکمران اپنے اپنے اللوں تللوں میں کوئی کمی کرنے کو تیار نہیں۔ بھارت کی طرف سے ب...
کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے جب مناسب وقت آئے گا تو پاکستان اجلاس بلانے کی درخواست کرے گا دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، نہ صرف پاکستان بلکہ شمالی امریکا تک کے معاملات میںیہ بات دستاویزی ...
ہمارے لوگوں کو بے عزت کروگے ، ہماری نسل کشی کروگے ، ہماری خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹو گے ، ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکو گے تو اس کے بعد بھی آپ کہو گے کہ ہم خاموش رہیں ہم پاکستان کی پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز پر گئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا...
پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے ، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے ۔پریس کان...
عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر رپورٹ جاری عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم ان...
بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، شہباز شریف وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے با...
موجودہ حالات میںچین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے قریبی ساتھی فضل الرحمان کا بھارت کو کرار جواب بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7شمال مشرقی ریا...
بھارت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے پاکستان کی جاری امداد روکنے کا مطالبہ کیا تھا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا، نمائندہ آئی ایم ایف آئی ایم ایف نے پاکستان مخالف بھارتی مطالبہ مسترد کردیا ہے جب کہ پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا بھی امکان ہ...
زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل450کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینا تھا، آئی ایس پی آر پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا ہے ...
فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی غیر قانونی قید افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، ذرائع بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکس...
پوری قوم پہلگام واقعے کے غم میں مبتلا ہے اور مودی بہار انتخابات میں مصروف ہیں، میڈیا مودی پہلگام واقعے کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کررہے ہیں، سیاسی تجزیہ کار پہلگام فالس فلیگ کے فوراً بعد مودی کی بہار الیکشن کے لیے اچانک سرگرمیاں بھارتی میڈیا کی شہ سرخیوں...