... loading ...
کراچی کی سیاست میں گزشتہ پانچ روز سے جاری ہلچل تھمنے کا نام نہیں لے رہی ،سونے کے تاجر کامران خان المعروف کامران ٹیسوری کی ایوان بالا کے لیے ایم کیو ایم کی جانب سے نامزدگی پر پیدا ہونے والا بحران اب نہ صرف پوری جماعت بلکہ ایوان بالا کے انتخابات ہی کو لے بیٹھنے تک آپہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں گروپس کے حوالے سے تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال لمحہ بہ لمحہ ٹی وی اسکرینز کی زینت بن رہی ہے لیکن بادی النظر میں پہلے دن پیدا ہونے والا ڈیڈ لاک نہ صرف یہ کہ حل نہیں ہوسکا بلکہ اب یہ خدشات ہیں کہ یہ بحران پوری جماعت کو تتر بتر کرنے کا سبب بن جائے گا، ڈاکٹر فاروق ستار کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ان کے گروپ کے ایک نامزد امیدوار احمد چنائے کی جانب سے ایوان بالا کے انتخابات سے دستبردار ہونے سے ڈاکٹر فاروق ستار کو دھچکاپہنچا ہے۔ اندرونی اطلاعات کے مطابق احمد چنائے کی دستبرداری میں ایم کیو ایم کے دوسرے دھڑے کا کوئی ہاتھ نہیں بلکہ ان پر دبائو کچھ ’’ہمدردوں ‘‘ کی جانب سے ڈالا گیا اور ان ہی ہمدردوں کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کو گزشتہ ایک برس سے کسی نہ کسی طور مالی معاونت بھی فراہم کی جارہی تھی، اب دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کے نامزد کردہ دو مزید امیدوار بھی اپنے کاغذات واپس لے لیں گے۔ دوسری جانب عامر خان کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کے اراکین کی اکثریت نے ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف حتمی رائے بنالی ہے اور امید ہے کہ کسی بھی لمحے نئے کنوینر کے انتخاب کی خبر سامنے آسکتی ہے۔ ایم کیو ایم کے اندرونی معاملات سے باخبر حلقوں کا دعویٰ ہے کہ ایم کیو ایم دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح نہیں، یہاں کارکنوں کو راضی رکھنا سب سے زیادہ اہم بات ہے، ورنہ لیڈران کبھی بھی کارکنان کے غیض وغضب کا سامان بن سکتے ہیں۔ ایم کیو ایم کا کارکن دوسری جماعتوں کے کارکنوں کی طرح خاموش اکثریت کا حصہ نہیں بنا رہتا اور عام کارکن کی نظر میں کامران ٹیسوری کے لیے ڈاکٹر فاروق ستار کی غیر معمولی الفت ان کے خلاف جذبات کا ایندھن بن رہی ہے۔ جمعہ کی شام ڈاکٹر فاروق ستار کی ایماء پر عوامی طاقت کے مظاہرے کے لیے شاہد پاشا، علی رضا عابدی اور دیگر کی جانب سے کارکنوں کو پی آئی بی کالونی پہنچنے کی ہدایت کی گئی تاہم کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد بمشکل دو، ڈھائی سو افراد جمع کیے جاسکے۔ ذرائع کے مطابق وجہ سیدھی سی ہے کہ ایک عام کارکن کو کم از کم کامران ٹیسوری سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار اب خود بھی آخری انتہا پر جانے کو تلے بیٹھے ہیں اور جنرل ورکرز اجلاس طلب کرکے رابطہ کمیٹی میں اکھاڑ پچھاڑ کا ارادہ رکھتے ہیں، اسی نوعیت کا ایک اجلاس اُنہوں نے کے ایم سی گراونڈ میں طلب کررکھا ہے۔ تاہم امید نہیں کی جاسکتی کہ وہ کارکنوں کی بڑی تعداد کی حمایت حاصل کرسکیں گے البتہ یہ ضرور خدشہ ہے کہ اس صورتحال میں علاقوں اور سیکٹرز کی سطح پر ایم کیو ایم کے بہت سارے دھڑے بن جائیں گے یعنی کامران ٹیسوری کی نامزدگی سے شروع ہونے والا جھگڑا خود ایم کیو ایم کے خاتمے پر منتج ہوسکتا ہے۔ ایک اہم عہدیدار نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ خود ڈاکٹر فاروق ستار بھی کسی پریشانی کا شکار ہوسکتے ہیں کیونکہ کوئی جذباتی اور سرپھرا کارکن انتہائی قدم بھی اٹھاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ فیصل سبزواری جمعہ کے روز اپنی میڈیا بریفنگ میں یہ اشارہ دے چکے ہیں کہ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم اپنے گھر چلے جائیں گے اور پھر کارکن جانیں اور فاروق بھائی جانیں۔ایم کیو ایم کی اندرونی صفوں میں کامران ٹیسوری کے اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ ہونے کا تاثر اب زائل ہوچکا ہے کیونکہ اگر ایسا ہی ہوتا تو وہ پی ایس 114 کے ضمنی انتخابات میں شکست سے دو چار نہ ہوتے۔ دوسری جانب یہ تاثر شدت سے موجود ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کے کروڑوں روپوں کا حساب کامران ٹیسوری کے پاس ہے لہذا وہ مجبور ہیں۔ بہرحال موجودہ صورتحال میں یہ بآسانی کہا جاسکتا ہے کہ اب ایم کیو ایم کا ایک بھی امیدوار ایوان بالا کے انتخابات میں کامیاب نہیں ہوسکے گا ۔ایک اہم رہنما نے ’’جرأت‘‘ کو غیر رسمی طورپر بتایا کہ ایم کیو ایم کے ایک رہنما ذاتی رابطوں کے ذریعے کم از کم 10 اراکین اسمبلی کا ایک گروپ خاموشی سے تشکیل دے چکے ہیں ۔یہ گروپ عامر خان اور فاروق ستار سے بالا ہی بالا تیسرے فریق کو اپنا ووٹ فروخت کرنے کے لیے ڈیل طے کررہا ہے لیکن ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ سینیٹ کے ایک امیدوار اور ملک کے معروف قانون دان ڈاکٹر فروغ نسیم سینیٹ انتخابات کو التواء میں ڈالنے کے لیے آئینی درخواست تیار کررہے ہیں اور ممکن ہے کہ عدالتی حکم امتناع ملنے کی صورت میں 3 مارچ کو سینیٹ کے انتخابات ہو ہی نہ سکیں۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...