... loading ...
22اگست 2016بانی متحدہ کی ملک دشمن تقاریر کے بعدچند ہی لمحوں میں قائد سے تمام تر تعلقات ختم کرنے کے بعد بننے والی متحدہ پاکستان میں رہنمائوںکے درمیان اختلافات کا سلسلہ نہ رک سکا فاروق ستار کی قیادت ماضی میں مہاجر سیاست سے اپنی زندگی کا آغاز کرنے والے رہنمائوں کو ایک آنکھ نہ بھائی کئی رہنمائوں نے متحدہ کی سیاست سے خود کو علیحدہ کر لیا تو کسی نے فاروق ستار کے ساتھ مل کر متحدہ قومی موئومنٹ پاکستان کی صورت میں اس فلسفے کو آگے بڑھانے کو ضروری سمجھا متحدہ پاکستان میں اختلافات کا آغاز اس وقت سامنے آیا جب پارٹی میں من پسند رہنمائوں کو تنظیمی ذمہ داریاں دی گئیں اور ماضی میں مہاجر سیاست سے جڑے کئی رہنمائوں کو نظر انداز کر دیا گیا وقت کا پہیہ تیزی سے گھومتا رہا اور بانی متحدہ بانی کاتعلق پارٹی سے ختم ہو جانے کے بعد ابھرتی ہوئی نوجوانوں کی سیاسی جماعت کا جیسے زوال انتظار کرنے لگا۔ رہنمائوں کے آپس کے اختلافات اور تنظیمی فیصلے بغیر مشاورت ہونے پر متحدہ پاکستان میں دھڑے بندی کی صورتحال پیدا ہو گئی ۔
ایم کیوایم پاکستان کا ایک دھڑا فاروق ستار کے گروپ میں شامل ہو گیا جبکہ دوسرا دھڑا سینئر رہنما عامر خان کے گروپ میں شامل ہوکر انہیں اپنا لیڈر ماننے لگا گروپ بندی کا آغاز ہوتے ہی متحدہ تنظیمی بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی، پارٹی میں کھل کر اختلافات اس وقت کھل کرسامنے آناشروع ہوئے جب گذشتہ دنوں فنکشنل لیگ کو خیر باد کہہ کر متحدہ میں شمولیت حاصل کرنے والے کامران ٹیسوری کو بھاری فنڈنگ کرنے کے عیوض پارٹی میں شامل کرکے نہ صرف ڈپٹی کنوینر بنا دیا گیا بلکہ انہیں متحدہ کے اہم حلقے پی ایس 114کے ضمنی الیکشن میں بطور امیدوار نامزد کر دیا گیا ،متحدہ پاکستان کے اس فیصلے پر کئی رہنمائوں نے قیادت کے اقدام کی بھر پور مذمت کی جبکہ کئی رہنمائوں نے قیادت سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اپنی وفاداریاں تبدیل کر لیں وفاداریاں تبدیل کرنے والوں رہنمائوں میں ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ،سلمان مجاہد بلوچ و دیگر شامل ہیں۔
یہی نہیں اس دوران متحدہ پاکستا ن میں شامل سینئررہنمابھی ناراض رہنے لگے اورانھوں نے ایک دوسرے کے خلاف صف آرائی کرلی۔ رفتہ دونوں گروپ کھل کرسامنے آگئے ۔ معاملات نے ایسی گھمبیرصورت اختیارکرلی ۔ نوبت یہاں تک پہنچی کہ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف پریس کانفرنس کرڈالی اورمعاملہ میڈیاکی زینت بناجسے مرچ مسالہ لگاکرپیش کیاگیا۔حالانکہ فاروق ستاراوران کے قریبی حلقو ں نے معاملات کواندرونی طورپردبانے کی بھرپورکوشش کی ۔دونوں جانب سے لاکھ وضاحتیں سامنے آئیں لیکن سمجھنے والے سمجھ چکے تھے۔ اس پرستم یہ کہ تنظیمی کی ٹوٹ پھوٹ اس وقت حقیقت میں بدلی جب متحدہ کو خیر باد کہنے والے رہنمائوں نے پارٹی چھوڑنے سے متعلق اہم انکشافات کیے اس ضمن میں متحدہ کی سابق ایم پی اے ارم عظیم فاروقی نے متحدہ میں جاری اندرونی اختلافات کی نہ صرف تصدیق کر دی بلکہ متحدہ قیادت کی جانب سے پارٹی میںشمولیت کی پیش کش کو بھی مسترد کر دیا اندرون پارٹی اختلافات دورکرنے کے لیے متحدہ پاکستان کی جانب سے حالیہ دنوں میں کئی اجلاس بھی طلب کیے گئے جس میں قیادت کو کو ئی مثبت نتائج نہ مل سکے۔
صورتحال اس حدتک بگڑی کہ ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کی تبدیلی کامطالبہ ہی سامنے آگیا، ا ب بھی متحدہ پاکستان کی قیادت تبدیل کروانے کا مطالبہ کرنے والے اپنے فیصلے پرقائم ہیں۔باخبرذرائع کے مطابق متحدہ کے کئی اہم رہنمائوں نے پارٹی کی موجودہ قیادت ڈاکٹر فاروق ستار سے قیادت واپس لینے پر زور دینا شروع کر دیا ہے اور اندرونی سطح پر پارٹی میں عامر حان کی سربراہی میں ایک لابی بھی قائم ہو چکی ہے جو متحدہ کی قیادت کو ہٹانے اور اہم رہنمائوں کو اکسانے میںاپنا کلیدی کر دارادا کر رہی ہے۔
مہاجرسیاست کو زندہ رکھنے اور متحدہ قومی موومنٹ،پی ایس پی،مہاجر قومی موومنٹ کی شکل میں بننے والے تمام دھڑوں کو ایک کرنے کے لیے ماضی میں متحدہ کی بنیاد رکھنے والے وہ رہنما جن میں متحدہ کے سابق وائس چیئر مین سلیم شہز،ڈاکٹر سلیم حیدر د و دیگرشامل ہیںکی جانب سے تمام دھڑوںکو ایک کرنے کے لیے کی گئی آخری کوششیں بھی دم توڑ گئیں ہیں جس کے بعد متحد ہ پاکستان کا سورج آہستہ آہستہ غروب ہونے کا منظر پیش کرنے لگا ہے ،متحدہ پاکستان میں جاری ا ختلافات کے باعث کئی رہنما جن میںعبد الر شید گوڈیل ، شاہد پاشا ، ڈاکٹر فوزیہ،حیدر عباس رضوی و دیگر رہنما شامل ہیں نے مہاجر سیاسست سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کر لی ہے تاہم ان تمام رہنمائوں کی جانب سے اب تک کسی دوسری جماعت کا انتخاب نہیں کیا جا سکا ہے جس کے تحت یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہاکہ 2018 انتخابات سے قبل یہ تمام رہنما کسی دوسری جماعت میں شمولت اختیار کر کے اپنے سیاسی مستقبل کا آغاز کریںگے ۔
متحدہ پاکستان کی قیادت نے ان تمام ترمعاملات کوتنظیمی سطح پر دبانے کے لیے سلمان مجاہد بلوچ کو نجی ٹی وی چینل میں پارٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کیخلاف کے بعد کسی بھی چینل کے ٹاک شوز میں رہنمائوں کی شرکت سے متعلق کئی عرصے سے پابندی عائد کر رکھی ہے ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں متحدہ پاکستان میں سینیٹ الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو چکا ہے جس میں من پسند افراد کو ٹکٹ دینے پر اہم رہنمائوں نے سخت بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے قیادت کو دوسری سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا عندیہ دے دیا ہے نیز ان رہنمائوں کومنانے کے لیے متحدہ پاکستان کی قیادت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے گذشتہ روز متحدہ پاکستان کے اندر بننے والے دونوں گروپوں کے فریقین کے درمیان سینیٹ انتخابات میں کامران ٹیسوری کو ٹکٹ دینے پر بھی شدید اختلافات سامنے آئے ہیںجس پر رابطہ کمیٹی کی ایک کثیر تعداد نے عامر خان کی حمایت اور فاروق ستار کی جانب سے کامران ٹیسوری کو سینیٹر بنانے کے لیے ٹکٹ فراہم کرنے کے فیصلے کی مخالفت کر دی ہے تاہم متحدہ کے سینیٹ انتخابات میں ٹکٹوں کے حصول پر رہنمائوں کی جانب سے شدید محاذ آرائی سامنے آنے کے بعد چند مخصوص راکین کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے تحت یہ خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے کہ پارٹی میں رہنمائوں اور قیادت کے درمیان اختلافات کا سلسلہ اب بھی زورو شور سے جاری ہے ۔
سیاسی قوت کے طور پر مضبوط ہونا عوام اور سیاست دانوں کا حق ہے، فلسطین فوج بھیجنے کی غلطی ہرگز نہ کی جائے،نہ 2018 نہ 2024 کے الیکشن آئینی تھے، انتخابات دوبارہ ہونے چاہئیں کوئی بھی افغان حکومت پاکستان کی دوست نہیں رہی،افغانی اگر بینکوں سے پیسہ نکال لیں تو کئی بینک دیوالیہ ہوجائیں،...
ایف بی آر نے کسٹمز قوانین میں ترامیم کیلئے 10فروری تک سفارشات طلب کرلی فیلڈ فارمیشن کا نام، تجاویز، ترامیم کا جواز، ریونیو پر ممکنہ اثرات شامل ،ہدایت جاری نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، ایف بی آر نے نئے بجٹ کے حوالے سے ٹیکس تجاویز مانگ لیں۔ایف بی آر کے مطابق...
کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد اور لاڑکانہ میں مظاہرے بانی کی ہدایت پر اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز،پوری قوم سڑکوں پر نکلے گی،حلیم عادل شیخ پاکستان تحریک انصاف کے سرپرستِ اعلی عمران خان، ان کی اہلیہ بشری بی بی، اور اس سے قبل ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں ...
عوام متحد رہے تو پاکستان کبھی ناکام نہیں ہوگا،ہماری آرمڈ فورسز نے دوبارہ ثابت کیا کہ ہماری سرحدیں محفوظ ہیں قوم کی اصل طاقت ہتھیاروں میں نہیں بلکہ اس کے کردار میں ہوتی ہے، کیڈٹ کالج پٹارو میں تقریب سے خطاب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیڈٹ کالج پٹارو م...
تحریک تحفظ کانفرنس کے اعلامیے کا علم نہیں،غلط فیصلے دینے والے ججز کے نام یاد رکھے جائیں گے عمران کو قید مگر مریم نواز نے توشہ خانہ سے گاڑی لی اس پر کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ مذاکر...
پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز کے تحت کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری پانچ روزہ کراچی ورلڈ بک فیٔر علم و آگاہی کی پیا س بجھا تا ہو ا کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ کراچی ورلڈ بک فیٔر نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ساڑھے 5لاکھ افراد نے پانچ روز...
اصل سوال یہ ہے کہ حکومت کس کی ہے اور فیصلے کون کر رہا ہے، آئین کیخلاف قانون سازی کی جائے گی تو اس کا مطلب بغاوت ہوگا،اسٹیبلشمنٹ خود کو عقل کل سمجھتی رہی ،سربراہ جمعیت علمائے اسلام عمران خان سے ملاقاتوں کی اجازت نہ دینا جمہوری ملک میں افسوس ناک ہے، میں تو یہ سوال اٹھاتا ہوں وہ گ...
سہیل آفریدی اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے،تفتیشی افسر پیش سینئر سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ پختونخوا کیخلاف درج مقدمے کی سماعت کی خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں عدم حاضری پر عدالت ن...
حکومت ایک نیا نظام تیار کرے گی، وزیرِ داخلہ کو نئے اختیارات دیے جائیں گے، وزیراعظم تشدد کو فروغ دینے والوں کیلئے نفرت انگیز تقریر کو نیا فوجداری جرم قرار دیا جائیگا،پریس کانفرنس آسٹریلوی حکومت نے ملک میں نفرت پھیلانے والے غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔...
حملہ آور کا تعلق حیدرآباد سے تھا، ساجد اکرم آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعدجائیداد کے معاملات یا والدین سے ملنے 6 مرتبہ بھارت آیا تھا،بھارتی پولیس کی تصدیق ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا،گودی میڈیا کی واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں، بھارتی میڈی...
سہیل آفریدی، مینا آفریدی اور شفیع اللّٰہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جا رہی ہے عدالت نے متعدد بار طلب کیا لیکن ملزمان اے ٹی سی اسلام آباد میں پیش نہیں ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔اسلام آباد کی انسدادِ...
سور کے سر اور اعضا رکھ دیے گئے، قبرستان کے دروازے پر جانوروں کی باقیات برآمد مسلم رہنماؤں کا حملہ آوروں کی میتیں لینے اوران کے جنازے کی ادائیگی سے انکار آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملے کے بعد سڈنی میں موجود مسلمانوں کے قبرستان کی بے حرمتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔جنوب مغربی س...