... loading ...
سال 2008 میں آغاز ہونے والے آئی پی ایل کے پہلے سیزن کے بعد سے اب تک پاکستانی کھلاڑیوں نے اس لیگ میں شرکت نہیں کی۔ تاہم پاکستان سپر لیگ، کرکٹ کے افق پر ابھرنے اور یونیک ٹیلنٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد کئی ایسے پاکستانی کرکٹرز ہیں جو عالمی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں خاصی شہرت رکھتے ہیں۔
جیسا کہ آپ سب ہی جانتے ہیں آئی پی ایل 2018 اپریل میں کھیلا جائے گا اور گذشتہ دنوں اسی سلسے میں ڈرافٹنگ کا عمل بھی ہوا۔ ایسے میں ایک عالمی معروف ویب سائٹ نے جب آئی پی ایل فرینچائزز سے سوال کیا کہ اگر پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل میں شامل ہوسکتے تو آپ کسے اور کتنے میں اپنی ٹیم میں شامل کرتے؟
شاداب خان
ٹی ٹوئنٹی ٹیمیں: اسلام آباد یونائیٹڈ
برسبن ہیٹ اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو
شاداب خان پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر ہیں۔ وہ لیگ بریک کے ساتھ ساتھ شاندار گوگلی کے بھی مالک ہیں۔ انہیں خود پر اور اپنی بولنگ پر بے حد اعتماد ہے جسے ہم چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھی دیکھ چکے ہیں جب انہوں نے یووراج سنگھ کو آؤٹ کیا۔یہی نہیں شاداب خان اپنی بائولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی شناخت بناتے جارہے ہیں حال ہی میں نیوزی لینڈمیں کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں انھوں نے اپنی گھومتی گیندوں سے ہی نہیں بلے سے کمالات دکھاکربھی بہت دادحاصل کی ہے ۔
کردار: اننگز کے کسی بھی حصے میں شاداب کو جارحانہ انداز میں وکٹیں لینے کا ٹاسک دیا جاتا۔
کمائی: 5 سے 6 کروڑ بھارتی روپے یعنی تقریباً 10 کروڑ 38 لاکھ روپے۔
حسن علی
ٹی ٹوئنٹی ٹیمیں: پشاور زلمی، کومیلا وکٹورینزسینٹ کٹس اور نیوس پیٹریوٹس۔
سال 2017 میں حسن علی اپنی بولنگ کے ذریعے مختصر دورانیے کی کرکٹ میں چھائے رہے، وہ فیلڈ میں بھی چیتے کی سی اینرجی رکھتے ہیں۔ وہ نئی گیند سے 140 یا اس سے زائد رفتار سے گیند کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ لیکن ان کا خاصا ون ڈے میچ کے مڈل اوورز میں وکٹیں اڑانا ہے۔ انہوں نے پوری چیمپئنز ٹرافی میں مخالفین کی ناک میں دم کئے رکھا۔ حسن علی اپنی بلے کے ذریعے لمبی ہٹس بھی انتہائی خوبی سے مارتے ہیں۔دن بہ دن ان کی کارکردگی میں نکھارآتاجارہاہے ۔ اورقومی ٹیم میں تویہ اہم ترین کھلاڑی تصورکیے جاتے ہیں۔
کردار: نئی گیند سے بھی گیند کروائی جاسکتی ہے اور پھر اختتامی اوورز میں واپسی جہاں اپنا ٹیلنٹ اور ویریئیشن دکھا سکیں۔
کمائی: 3 سے 5 کروڑ بھارتی روپے یعنی تقریباً 8 کروڑ 65 لاکھ روپے۔
شعیب ملک
ٹی ٹوئنٹی ٹیمیں‘ملتان سلطانز، بابیڈوس ٹریڈنٹس، ہوبارٹ ہریکین، کومیلا وکٹورینز اور دہلی ڈیر ڈیولز
پاکستان کی جانب سے ابھی تک اپنی کرکٹ جاری رکھنے والے ٹی ٹوئنٹی کے سب سے تجربے کار کھلاڑی ہیں۔ وہ مڈل اوورز میں ٹیم کو ایک اچھا سہارا دیتے ہوئے آخر میں کمال جارح مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے لئے بے شمار میچوں میں مثالی کارکردگی دکھائی۔ شعیب ملک ایک شاندار فیلڈر بھی ہیں۔ انہوں نے باؤنڈری پر لاجواب کیچز لئے ہیں۔اس کے علاوہ شعیب ملک کی اضافی خوبی ان اسپن بائولنگ بھی ہے ۔ جب بھی کپتان ان کے ہاتھ میں گیندتھماتا ہے وہ رنزروکنے کے ساتھ ساتھ وکٹیں بھی نکال جاتے ہیں ۔
کردار: چند اوورز بولنگ اور اپنی بلے بازی کے ذریعے ٹیم کو سہارا۔
کمائی: 2 سے 4 کروڑ بھارتی روپے یعنی تقریباً 6 کروڑ 92 لاکھ روپے۔
محمد عامر
ٹی ٹوئنٹی ٹیمیں:کراچی کنگز
ڈھاکہ ڈائنامائٹس اور چٹاگانگ وائیکنگز۔
محمد عامر دنیا کے کسی بھی بلے باز کو سمجھ کر آؤٹ کرنے کا فن انتہائی خوبی سے جانتے ہیں۔ انہوں نے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹاپ آرڈر کی دھجیاں اڑا کر خود کو ایک مکمل بولر ثابت کیا۔ ان کے پاس پیس ہے، سوئنگ ہے، جارح مزاجی ہے اور سب سے بڑھ کر دماغ بھی ہے۔ عامر سوئنگنگ کنڈیشن میں انتہائی خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔کبھی کبھارجارحانہ اندازمیں بلے بازی بھی کرلیتے ہیں ۔ خصوصا کرائسزمیں ایک اینڈروک کررکھ سکتے ہیں ۔
کمائی: 3 سے 6 کروڑ بھارتی روپے یعنی تقریباً 10 کروڑ 38 لاکھ روپے۔
فہیم اشرف
ابھی تک کوئی فرینچائز کرکٹ نہیں کھیلی۔
فہیم اشرف پاکستان کا ایک ابھرتا ہوا ٹیلنٹ ہیں۔ وہ اپنی بولنگ اور بیٹنگ اسکلز سے کسی بھی ٹیم کو کسی بھی وقت نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ہیٹرک اسکور کی۔ جبکہ ان کی بلے بازی بھی کسی طور نظر انداز نہیں کی جاسکتی۔ وہ لمبی ہٹس لگانے میں کمال مہارت رکھتے ہیں۔عالمی کرکٹ میں انھوں نے شائقین کی توجہ اس وقت حاصل کی جب چیمپئنزٹرافی کے ایک پریکٹس میچ میں انھوں نے دھواں دھار بلے بازی سے بنگلہ دیش سے لازمی فتح چھین کراس کے ہوش اڑادیئے تھے۔
کردار: آل راؤنڈر
سیلاب کے نقصانات سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جانے چاہئیں، فوج عوامی فلاح کے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی،سید عاصم منیر کا اچھی طرز حکمرانی کی اہمیت پر زور انفرا سٹرکچر ڈیولپمنٹ تیز کرنا ہوگی، متاثرین نے بروقت مدد فراہم کرنے پر پ...
وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا بنوں کا دورہ،جنوبی وزیرستان آپریشن میں 12 بہادر شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت،سی ایم ایچ میں زخمی جوانوں کی عیادت، دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہے گا،پاکستان میں دہشت گردی کرنیوالو...
45 لاکھ افراد اور 4 ہزار سے زائد دیہات متاثر،25 لاکھ 12 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل دریائے راوی ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری بھارتی آبی جارحیت کے باعث پنجاب میں آنے والے سیلاب میں اب تک 101 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، 45 لاکھ 70 ہزار ا...
سکیورٹی حکام نے نیتن یاھو کو خبردار کیا غزہ پر قبضہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے پانچ گھنٹے طویل اجلاس کا ایجنڈا غزہ پر قبضہ تھا، قیدیوں کو لاحق خطرات پر تشویش اسرائیل کے تمام اعلی سکیورٹی حکام نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو خبردار کیا ہے کہ غزہ شہر پر قبضہ انتہائی خطرناک ث...
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کارکنان آپے سے باہر ، قیادت کی جانب سے کارکنان کو نہیں روکا گیا تشدد کسی صورت قبول نہیں،پی ٹی ائی کا معافی مانگنے اور واضع لائحہ عمل نہ دینے تک بائیکاٹ کرینگے، صحافیوں کا اعلان توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان...
پہلے ہی اِس معاملے پر بہت تاخیرہو چکی ہے ، فوری طور پر اقوام متحدہ جانا چاہیے، پاکستان کے دوست ممالک مدد کرنا چاہتے ہیں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہوناچاہیے، ملک میں زرعی ایمرجنسی لگائی جانی چاہیے، ملتان میں متاثرین سے خطاب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ...
محکمہ موسمیات نے اگلے 2 روز میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کردیا،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت پورٹ قاسم سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، ایک ماہی گیر ڈوب کر جاں بحق جبکہ تین کو بچا لیا گیا، ریسکیو حکام کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے...
قدرتی آفات کو ہم اللہ تعالیٰ کی آزمائش سمجھ کر اِس سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں ، امیر جماعت اسلامی چالیس سال سے مسلط حکمران طبقے سے صرف اتنا پوچھتا ہوں کہ یہ کس کو بے وقوف بناتے ہیں، گفتگو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصانات میں ہمارے حکمرانوں کی...
کسی بھی معاہدے میں اسرائیل کا فلسطین سے مکمل انخلا شامل ہو نا چاہئے ہم اپنے عوام پر جارحیت کو روکنے کی ہر کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں، بیان فلسطینی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی آخری وارننگ کے بعد فوری طور پر مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے تی...
بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، مزید سیلابی صورت حال کا خدشہ،متعلقہ اداروں کا ہنگامی الرٹ جاری،ملتان میں ریلے سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ایک عملی منصوبہ تیار کر لیا ،وزارت آبی وسائل صوبے بھر میں مختلف مقامات پر طوفانی بارشوں کا خطرہ ،پنجاب سے آنیو...
نماز فجر کے بعد مساجد اور گھروں میں ملکی ترقی اورسلامتی کیلئے دعا ئیں مانگی گئیں، فول پروف سکیورٹی انتظامات کراچی سے آزاد کشمیر تک ریلیاں اورجلوس نکالے گئے، فضائوں میں درود و سلام کی صدائوں کی گونج اٹھیں رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، ہادی عالم حضرت محمد ﷺ کی ولادت ...
قوم کو پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر فخر ہے،پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملکی حدود کا دفاع کیا،صدرآصف علی زرداری پاکستانی فضائیہ ہمیشہ کی طرح ملکی خودمختاری، جغرافیائی سرحدوں اور سالمیت کا بھرپور دفاع کرتی رہے گی،شہبازشریف صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے ...