... loading ...
پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچز نہ ہونے کے باعث مایوس مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ اب پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے کرکٹرز کے درمیان دنیا کے ایسے حصے میں ’پانی‘ پر کرکٹ میچ ہونے جا رہے ہیں جہاں اس سے پہلے کرکٹ نہیں کھیلی گئی۔
جی ہاں! کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ برف پر ٹی20 میچ ہونے جا رہے ہیں جس میں پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر، بھارت کے مایہ ناز سابق بلے باز وریندر سہواگ بھی اپنا جادو جگاتے نظر آئیں گے۔ یہ دو ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے سینٹ مورریٹز جھیل پر، جو سوئٹزر لینڈ میں واقع ہے۔
اس جھیل کی سطح پر ہر سال 6 مہینوں کیلئے برف جم جاتی ہے جو اتنی مضبوط ہوتی ہے کہ 200 ٹن یعنی 33 ہاتھیوں یا پھر 26 سو افراد کے برابر وزن برداشت کر سکتی ہے جس کے باعث اس پر ’آئس ہاکی، گھڑ ریس اور ایڈونچرز سے متعلق مختلف کھیل کھیلتے جاتے ہیں لیکن اب تاریخ میں پہلی مرتبہ یہاں کرکٹ میچ بھی کھیلے جائیں گے۔
یہ جھیل سطح سمندر سے 5 ہزار 910 فٹ بلندی پر ہے اور یہ بلندی 6 ایفل ٹاورز کے برابر ہے جبکہ اسے دنیا کی چھت بھی کہا جاتا ہے۔ سینٹ موریٹز آئس کرکٹ ٹورنامنٹ کے تحت یہاں 8 اور 9 فروری کو 2 ٹی 20 میچ ہوں گے جس میں بائونڈری صرف 30 گز رکھی جائے گی۔
اب اس ٹورنامنٹ سے کیا توقعات وابستہ کی جا سکتی ہے؟ تو جناب! یہاں دیکھنے کو ملیں گے روائتی حریف مقابلہ کرتے ہوئے، یعنی شعیب اختر تیز رفتار گیندوں سے برف پر آگ لگائیں گے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ برف پر تیز ترین گیند بھی کروائیں گے جبکہ وریندر سہواگ، بلا گھما کر چوکے، چھکے لگائیں گے۔
تباہ کن یارکرز کروانے والے لاستھ ملنگا بھی شائقین کو محظوظ کریں گے اور شاہد آفریدی لمبے لمبے چھکے لگائیں گے اور ہو سکتا ہے کہ ایک مرتبہ پھر وہ برف پر تیز ترین سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن جائیں، یہ مقابلہ ہو گا دو ٹیموں کے درمیان۔ جن کے نام ہیں رائلز اور ڈائمنڈز۔ رائلز میں پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی شامل ہوں گے جبکہ ڈائمنڈز میں آسٹریلیا، بھارت، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی شامل کئے جائیں گے۔
٭ ٭ ٭
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...