... loading ...
نوازشریف کی نااہلی کے بعد سے مسلم لیگ ن کی مشکلات کسی صورت کم ہوتی نظرنہیں آرہیں ۔ایک جانب توسابق وزیراعظم اوران کے خاندان کوکرپشن کے الزامات کے تحت کئی مقدمات کاسامناہے تودوسری جانب کئی لیگی رہنمائوں کوتوہین عدالت کے الزامات میں عدالتوں کے چکر کاٹنے پڑرہے ہیں ۔ جبکہ سینیٹرنہال ہاشمی کوتوعدالت عظمی سے سزابھی سنائی جاچکی ہے ۔ طلال چوہدری اور دانیا عزیز کو طلبی کے نوٹس مل چکے ہیں ۔ منگل کے روز سپریم کورٹ نے توہین عدالت از خود نوٹس کے کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں ایک ہفتے میں وکیل کی خدمات حاصل کرنے کی مہلت دے دی۔سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کی سربراہی جسٹس اعجاز افضل کررہے تھے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، ان کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سمیت دیگر پارٹی رہنما اور کارکن بھی عدالت میں موجود تھے۔
طلال چوہدری نے عدالت عظمیٰ سے وکیل کی خدمات حاصل کرنے کے لیے تین ہفتے کا وقت مانگا تاہم عدالت نے یہ استدعا مسترد کر دی۔اس موقع پر طلال چوہدری نے عدالت سے کہا کہ مجھے وکیل کرنے کے لیے تین ہفتے کی مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے طلال چوہدری کو شو کاز نوٹس جاری کیا۔عدالت نے طلال چوہدری کو شوکاز نوٹس آئین کے آرٹیکل 204 کی ذیلی دفعہ 3 کے تحت جاری کیا۔
جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نا تین سال دے دیں یا آپ کو اس کے لیے تین ماہ کیوں نا دے دیں؟عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کتنا وقت لگتا ہے وکیل کی خدمات حاصل کرنے میں؟ جس پر مسلم لیگ کے رہنما نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے وکلاء بہت مصروف ہوتے ہیں اس لیے وقت مانگا۔تاہم عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو آئندہ ہفتے منگل تک وکیل کی خدمات حاصل کرنے اور جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار یکم فروری کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو عدلیہ کے خلاف تقریر کرنے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔عدالت نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو ذاتی حیثیت میں عدالت عظمیٰ طلب کیا تھا۔اس حوالے سے یادرہے کہ طلال چوہدری نے گزشتہ ماہ مسلم لیگ (ن) کے جڑانوالہ میں جلسے کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ایک وقت تھا جب کعبہ بتوں سے بھرا ہوا ہوتا تھا، آج ہماری عدالت جو ایک اعلیٰ ترین ریاستی ادارہ ہے میں پی سی او ججز کی بھرمار ہے’۔
انہوں نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘میاں صاحب انہیں باہر پھینک دو، انہیں عدالت سے باہر پھینک دو، یہ انصاف نہیں دیں گے بلکہ اپنی نا انصافی جاری رکھیں گے’۔
کم وپیش اسی قسم کی بیان بازی کے باعث دانیال عزیز کوبھی آج عدالت میں پیش ہونا ہے ۔یہی نہیں اسلام آباد ہائی کورٹ بھی نواز شریف، مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کو اس ہی جلسے کے حوالے سے ایک پٹیشن پر سماعت کے دوران توہین عدالت کا نوٹس جاری کرچکی ہے۔یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جس دن سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نہال ہاشمی کو دھمکی آمیز تقریر اور توہینِ عدالت کیس میں ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 5 سال کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ، مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے بعد ایک اور وزیر دانیال عزیز کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کرچکی ہے اور انہیں 7 فروری کو طلب کررکھا ہے۔
لگتا ہے سابق وزیراعظم نوازشریف نے نااہلی کے چندلمحوں بعد سے اعلی عدلیہ پراپناغصہ نکالنے کاجوسلسلہ شروع کررکھاہے وہ ہرگزرتے دن کے ساتھ مزید بڑھتا جارہاہے ۔یہی نہیں ان بعض کم عقل رفقاء بھی عدلیہ مخالف بیانات جاری کرکے اپناسیاسی کیئریئردائوپرلگانے کے درپے ہیں ۔ کوئی جلسہ‘کارنرمیٹنگ ہو‘کارکنوں سے خطاب ہویامیڈیاٹاک نوازشریف اوران کے رفقاء ہی نہیں ان کی صاحبزادی کے منہ سے عدلیہ مخالف پھول جھڑتے نظرآتے ہیں ۔ کشمیر ڈے پریوم کشمیرکے موقع پرآزادکشمیرمیں جلسہ عام سے خطاب کے دوران بھی وہ کشمیریوں سے اظہارہمدرد ی کم اوراپنے زخموں کاواویلاکرتے زیادہ نظرآئے ،کم وپیش یہی لب ولہجہ ان کی صاحبزادی مریم نوازکابھی تھا۔اس کے ایک روزبعدنوازشریف پنجاب ہائوس میں وکلاء اورکارکنوں سے گفتگوکی اس کابھی سارالب لباب عدلیہ مخالف تھاانھوں نے کہاکہ عوامی عدالت نے اْن کی نااہلی مسترد کردی، تمام مقدمات کا مقابلہ کریں گے، وقت ثابت کرے گا کہ انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ان کے خلاف نہیں ملکی ترقی کے خلاف سازش ہے۔ عوامی مینڈیٹ چھیننے کا سلسلہ اب رکنا چاہیے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ یہ میرے نہیں ملکی ترقی کے خلاف سازش کی جارہی ہے، ہم ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی آئندہ بھی کریں گے۔اس موقع پر مریم نواز، امیر مقام اور آصف کرمانی بھی موجودتھے۔
موجود ہ صورت حال اورسابق وزیراعظم وان کے رفقاکی عدلیہ مخالف بیان بازی اس جانب اشارہ ہے کہ نوازشریف نے ساری مسلم لیگ کے رہنمائوں کوعدلیہ مخالف مہم میں جھونک رکھا ہے اوردوسری جانب ان کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح عوام کے جذبات ابھارکراسے بھی اعلی ترین عدلیہ کے مقابل لاکھڑاکیاجائے ۔ اس حوالے سے وہ ہرحدتک جانے کوتیارہیں جاہے وہ جیل بھروتحریک ہی کیوں نہ ہو۔
اس ساری صورت حال میں مسلم لیگ ن کے سنجیدہ حلقے کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں تیل دیکھو تیل کی دھاردیکھوں کے مصداق خاموش تماشائی بنے نظرآرہے ہیں ۔
رات گئے فریقین کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے جنگ بندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،دونوں ممالک کو مبارک باد،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برادر اسلامی ممالک یواے ای، قطر، سعودی عرب، ترکیہ کا شکریہ ادا کرنا چا...
مقبوضہ کشمیر میں راجوڑی اور نوشہرہ سے پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز ، کے جی ٹاپ بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ، آدم پور، ادھم پور،سورت گڑھ ایئربیسز ملیامیٹ ، بیاس میں براہموس میزائلوں کا ذخیرہ زمین بوس جے ایف 17تھنڈرز کے ہائپرسونک...
امریکہ نے ثالث کا کردار ادا کیا ،دونوں ممالک کا جنگ بندی کا فیصلہ دانشمندانہ ہے (ڈونلڈ ٹرمپ )مسائل سے بچنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان ہونیوالی میٹنگ میں ساری چیزوں پر بات کی جائیگی (شہباز شریف) پاکستان، بھارت میں جنگ بندی ہوگئی، فوجی کارروائیاں روک دی گئی ہیں، پاک ب...
جارحیت کے آغاز سے پوری دنیا سیزفائر کرانے کی کوششیں کررہی تھیں بھارت تیار نہیںتھا پاکستان کے حملے کے بعدبھارتی اپیل پر امریکی وزیرخارجہ نے سعودی وترک حکام سے رابطہ کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان مکمل اور فوری جنگ بندی کے اعلان کی تصدیق دون...
بھارت نے سکھوں کے علاقوں پر حملہ کیا اور ان کی عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی، 6ڈرونز سے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ہم نے ناکام بنایا، بھارت نے پاکستان پر لانگ رینج میزائلوں سے حملہ کیااور سویلین کو نشانہ بنایا بھارتی حملوں میں 33پاکستانی شہید ، 62زخمی ہوئے ، پاک...
بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج کاشہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال ،5شہری شہید ہوگئے پاک فوج کی دلیرانہ جوابی کارروائی سے لائن آف کنٹرول پر دھرمسال 2 پوسٹ بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھاری نقص...
رفال طیاروں کی تباہی بھارت کیلئے تضحیک آمیز اور خطے میں گیم چینجر ہے پاکستان نے نادیدہ اور خاموش ٹیکنالوجی سے بھارت پر دھاک بٹھا دی ؎ پاکستان نے بھارتی تکبر کے پرخچے اڑا دیئے ، برطانوی اخبار ٹیلی گراف بھی پاک افواج کا معترف ہو گیا۔دی ٹیلی گراف کے مطابق رفال طیاروں کی تباہی بھا...
مختلف شہروں پر اسرائیلی ساختہ فائر کیے گئے ڈرونزہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ گزشتہ رات سے اب تک مزید 48ڈرونز تباہ کر دیے گئے ، سیکیورٹی ذرائع پاکستان کے دفاعی نظام نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے اب تک 77ڈرونز تباہ کر دیے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 8مئی کی شام تک 29بھارتی ڈرونز ...
بھارت نے حملہ کیا، پاکستان نے جواب دیا، دونوں ممالک کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنا چاہیے ہم مداخلت نہیں کر سکتے ، البتہ امریکا سفارتکاری کا راستہ اختیار کرسکتا ہے، نائب امریکی صدر امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے ...
حالیہ تاریخ کی طویل لڑائی ، دونوں طرف کے 125 جنگی طیارے اپنی فضائی حدود سے باہر نہیں نکلے یہ جھڑپ آئندہ جنگوں کے لیے حکمت عملی اور جنگی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے کا ایک بہترین موقع ہے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ نے دنیا بھر کی توجہ حاص...
شرکاء کے پاکستان، عمران خان زندہ باد کے نعرے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے ، یہ تبھی ممکن ہوگا جب عمران خان کو رہا کیا جائے، شرکاء پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں کارکنان کی بہت بڑی تع...
بھارت کا فوجی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے ،پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے 5طیارے گرائے ہیں ، بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے ایسی حرکتیں کر رہا ہے ،نائب وزیراعظم اسحق ڈار کوئی بھی میزائل جب چلایا جاتا ہے تو اپنے ڈیجیٹل نشانات چھوڑتا ہے ، اگر 15مقامات پر حملہ ...