... loading ...
روشنیوں کاشہرکراچی جس کی کبھی ماضی میں خوبصورتی کی مثالیں دی جاتی تھیں انتظامیہ کی غفلت عد م توجہی اورناقص پلاننگ کے سبب گندگی اورغلاظت کے ڈھیربن چکاہے ۔ شہری انتظامیہ اورصوبائی حکومت کی باہمی چپقلش کانتیجہ غریب عوام کوبھگتناپڑرہاہے ۔ شہرکے جس علاقے میں چلے جائیں گندگی اورکچرے کے ڈھیرآپ کااستقبال کرتے نظرآئیں گے ۔ میئرکراچی سے جب اس حوالے بات کی جائے تووہ اختیارات کاروایتی روناروتے نظرآتے ہیں صوبائی حکومت کے پاس ایک ہی جواب ہے کہ جلد مسائل پرقابوپالیاجائے گا۔ یہی نہیں ترقیاتی کاموں کے نام پرسڑکوں کوبر ی طرح کھودکررکھ دیاگیا ہے ، ایک جانب ایم ا ے جناح روڈتاسرجانی گرین لائن بسوں کی آمدورفت کے لیے ٹریک کی تعمیرجاری ہے تودوسری جانب گذری میں انڈرپاس کی تعمیرہورہی ہے ۔ یہی نہیں اس کے علاوہ شہرکے کئی مقامات پرسڑکیں کھد ی پڑی ہیں ۔
کئی مقامات پراگرتعمیرات ہوبھی چکی ہیں تواردگردکی سڑکیں اپنی تباہی کی داستان سنارہی ہیں ۔ اورجوپل اورسڑکیں مکمل ہوچکی ہیں ان پرسفرکرتے عوام ہروقت دھڑکے کاشکارنظرآتے ہیں ۔شارع فیصل پر ملیر ہالٹ کے مقام پر تعمیر کیے جانے والے برج کا افتتاح ہونے کے ڈھائی سال بعد بھی دیگر متعلقہ ترقیاتی کام مکمل نہیں کیے جاسکے ،ایٹ گریڈ روڈز اور یو ٹرن نامکمل چھوڑدیے گئے ہیں،ملیر ہالٹ سے ملیر کینٹ جانے والے سرکلر ریلوے کی پٹڑی کے ابھار سے روزانہ متعدد موٹر سائیکل سوار الجھ کر گرنے کے باعث زخمی ہورہے ہیں۔ یہی صورت حال شہرکے دیگرعلاقوں کی بھی ہے۔ سڑکوں کو نامکمل چھوڑنے کے باعث روزانہ اس مقام سے گزرنے والی ہزاروں گاڑیاں ٹریفک جام کا شکار ہو رہی ہیں،دھول مٹی سے یہاں سے گزرنے والی گاڑیوں اور خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں کو اس سال پھیپھڑوں کے امراض کا سامنا رہا،قریبی اسپتالوں کے سروے کے مطابق دمہ اور نمونیہ کی شکایات میں اضافہ ہوگیا۔
ملیر سٹی برج سے منسلک کام بھی دو سال سے ادھورے ہیں۔ اگست 2015 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اس برج کا افتتاح کیا تھا اور حکام کو ہدایت کی تھی کہ برج سے متعلق دیگر نامکمل کام جلد مکمل کیے جائیں۔یہ برج 52 کروڑ روپے سے زائد بجٹ میں تیار کیا گیا ہے اور اس کی تکمیل 14 ماہ میں مکمل ہوئی تھی۔شہریوں کے مطابق افتتاح کے بعد ڈھائی سال اور دوران تعمیر 14 ماہ کے عرصے کا مجموعی دورانیہ 4سال بنتا تھا۔اس لحاظ سے اس مقام سے گزرنے والے شہری گزشتہ چار سال سے اذیت کا شکار ہیں۔تین لین پر مشتمل یہ برج ائر پورٹ سے کالا بورڈ جانے والے ٹریفک کو رواں کرنے کے لیے بنایا گیا ہے تاہم اس ایک جانب کے ٹریفک کو روانی ملنے کے بعد ملیر ہالٹ سیکیورٹی پرنٹنگ پریس اور کالا بورڈ سے صدر کی جانب جانے والے ٹریفک کو شدید انتظامی بدنظمی کا سامنا ہے۔ملیر ہالٹ سے وائر لیس گیٹ تک سڑک انتہائی خستہ حالت کا شکار ہے اور آفس جانے والا کوئی موٹر سائیکل سوار سفید شرٹ کے ساتھ آفس جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔پل کے نیچے تمام یو ٹرن کی حالت خراب ہے اور گہرے گڑھے پڑے ہوئے ہیں۔ٹریفک پولیس اہلکار بمشکل یہاں ٹریفک کو سنبھالنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن دفتری اوقات میں کالا بورڈ سے آنے والا ٹریفک ملیر ہالٹ پر گہرے گڑھوں،ابھری ہوئی پٹڑ ی اور تباہ حال یو ٹرن کے باعث شدید متاثر ہوتا ہے۔
اب جائزہ لیں نمائش چورنگی کا تو اس حال سب سے براہے ایک جانب توشہرکی مصروف ترین شاہراہ ایم اے جناح کوجانے والے راستوں پرکی گئی کھدائی اوریہاں موجودخوفناک گڑھے گزرنے والی ٹریفک کے لیے اندھی موت بنے ہوئے ہیں دوسری جانب انتظامیہ نے پتھرکی سلیں رکھ کر رکاوٹیں کھڑی کررکھی ہیں جواورزیادہ خطرنا ک دن کے اجالے توپھربھی یہاں کاسفرآسا ن ہوتاہے لیکن جیسے ہی اندھیراپھیلتاہے ۔ حادثات کاخطرہ مزید بڑھ جاتاہے ۔ دوسری جانب کئی علاقوں میں مین سڑکوں جمع سیوریج کاپانی پھیل کرکچی پکی سڑک کافرق مٹادیتاہے اورگڑھوں میں جمع ہوکرناصرف گاڑیو ں کی آمد ورفت میں خلل ڈالتابلکہ اکثران گڑھوں گرنے سے مو ٹرسائیکل سوارو ںکے زخمی ہونے کی شکایات بھی عام ہیں۔اس دوران اگرکوئی بڑ ی گاڑی ان میں جاپھنسے توایسابدترین ٹریفک جام ہوجاتاہے کہ جسے بیان کرناہی ناممکن ہے ۔
اس کے علاوہ ان ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پرٹریفک جام کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم بھی جاری ہیں روزانہ شہریوں کے موبائل فون ‘نقدی اوردیگرقیمتی سامان چھینے جانے کی خبریں اخبارات کی زینت بنتی رہتی ہیں ۔اس دوران مزاحمت لوگ زخمی بھی ہوتے ہیں اور اکثرواقعات میں جاں بحق بھی ہوجاتے ۔ اس کے علاوہ اس ٹریفک جام میں ایمبولینسز کا گھنٹوں پھنسے رہنا بھی معمول بن چکاہے ۔اس جانب حکومت کوفوری توجہ دہنے کی اشدضرورت ہے ۔ ترقیاتی کام اگرفوری ممکن نہیں توکم ازکم عوام کی سہولت کے دیگرسامان توکیے جاسکتے ہیں ۔ اورکچھ نہیں توسیوریج کاسسٹم درست کرلیاجائے اگریہ بھی ممکن نہیں توکم ان بہتے گٹروں کاپانی سڑکوں پرآنے کے فوری گڑھوں میں بھرنے سے پہلے پہلے صاف کرادیاجائے ۔ جن مقامات ٹریفک جام معمول ہیں وہاں ایسے ٹریفک وارڈن تعینات کیے جائیں جوصرف اورصرف اپنی ذمے داریاں اداکریں ، ادھرادھرموٹرسائیکل سواروں اورلوڈنگ سوزوکیوں کی تاک میں نہ رہیں ۔
اس علاوہ اہم شاہراہوں پرٹھیلوں اورپتھارو ںکی صور ت تجاوزات بھی ٹریفک کی روانی میں خلل اورحادثات کاباعث ہے یہ ٹھیلے اورپتھارے مافیا اس قدرمضبوط ہوتاجارہاہے کہ اس نے شہرکی تمام اہم شاہراہوں پرقبضہ جمارکھاہے خصوصالیاقت آباد‘صدرایمپریس مارکیٹ‘نیوایم اے جناح روڈ‘تین ہٹی ‘لسبیلہ ‘گولیمار ‘نیوکراچی ‘ناگن چورنگی ‘طارق روڈپران کی ہی قبضہ ہے جونہ گاڑیاں سڑکوں پرپارک کرنے دیتے ہیں اورنہ ہی ٹریفک کوآسانی سے گزرنے دیتے ہیں اس حوالے اگرکسی صوبائی وزیر‘اعلی پولیس افسرکی جانب سے احکامات جاری ہوں توپولیس حرکت میں آجاتی ہے اورٹھیلے والوں کوبھگادیاجاتاہے لیکن چندگھنٹوں بعد ہی یہ دوبارہ نمودارہوجاتے ہیں اوراپنا کام شروع کردیتے ہیں ۔ ان کے ایسے کھلے عام سڑکوں پرکھڑے رہنے میں کون کون مددگارہے اس حوالے سے کسی کوبتانے کی ضرورت نہیں ۔
رات گئے فریقین کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے جنگ بندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،دونوں ممالک کو مبارک باد،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برادر اسلامی ممالک یواے ای، قطر، سعودی عرب، ترکیہ کا شکریہ ادا کرنا چا...
مقبوضہ کشمیر میں راجوڑی اور نوشہرہ سے پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز ، کے جی ٹاپ بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ، آدم پور، ادھم پور،سورت گڑھ ایئربیسز ملیامیٹ ، بیاس میں براہموس میزائلوں کا ذخیرہ زمین بوس جے ایف 17تھنڈرز کے ہائپرسونک...
امریکہ نے ثالث کا کردار ادا کیا ،دونوں ممالک کا جنگ بندی کا فیصلہ دانشمندانہ ہے (ڈونلڈ ٹرمپ )مسائل سے بچنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان ہونیوالی میٹنگ میں ساری چیزوں پر بات کی جائیگی (شہباز شریف) پاکستان، بھارت میں جنگ بندی ہوگئی، فوجی کارروائیاں روک دی گئی ہیں، پاک ب...
جارحیت کے آغاز سے پوری دنیا سیزفائر کرانے کی کوششیں کررہی تھیں بھارت تیار نہیںتھا پاکستان کے حملے کے بعدبھارتی اپیل پر امریکی وزیرخارجہ نے سعودی وترک حکام سے رابطہ کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان مکمل اور فوری جنگ بندی کے اعلان کی تصدیق دون...
بھارت نے سکھوں کے علاقوں پر حملہ کیا اور ان کی عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی، 6ڈرونز سے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ہم نے ناکام بنایا، بھارت نے پاکستان پر لانگ رینج میزائلوں سے حملہ کیااور سویلین کو نشانہ بنایا بھارتی حملوں میں 33پاکستانی شہید ، 62زخمی ہوئے ، پاک...
بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج کاشہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال ،5شہری شہید ہوگئے پاک فوج کی دلیرانہ جوابی کارروائی سے لائن آف کنٹرول پر دھرمسال 2 پوسٹ بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھاری نقص...
رفال طیاروں کی تباہی بھارت کیلئے تضحیک آمیز اور خطے میں گیم چینجر ہے پاکستان نے نادیدہ اور خاموش ٹیکنالوجی سے بھارت پر دھاک بٹھا دی ؎ پاکستان نے بھارتی تکبر کے پرخچے اڑا دیئے ، برطانوی اخبار ٹیلی گراف بھی پاک افواج کا معترف ہو گیا۔دی ٹیلی گراف کے مطابق رفال طیاروں کی تباہی بھا...
مختلف شہروں پر اسرائیلی ساختہ فائر کیے گئے ڈرونزہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ گزشتہ رات سے اب تک مزید 48ڈرونز تباہ کر دیے گئے ، سیکیورٹی ذرائع پاکستان کے دفاعی نظام نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے اب تک 77ڈرونز تباہ کر دیے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 8مئی کی شام تک 29بھارتی ڈرونز ...
بھارت نے حملہ کیا، پاکستان نے جواب دیا، دونوں ممالک کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنا چاہیے ہم مداخلت نہیں کر سکتے ، البتہ امریکا سفارتکاری کا راستہ اختیار کرسکتا ہے، نائب امریکی صدر امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے ...
حالیہ تاریخ کی طویل لڑائی ، دونوں طرف کے 125 جنگی طیارے اپنی فضائی حدود سے باہر نہیں نکلے یہ جھڑپ آئندہ جنگوں کے لیے حکمت عملی اور جنگی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے کا ایک بہترین موقع ہے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ نے دنیا بھر کی توجہ حاص...
شرکاء کے پاکستان، عمران خان زندہ باد کے نعرے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے ، یہ تبھی ممکن ہوگا جب عمران خان کو رہا کیا جائے، شرکاء پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں کارکنان کی بہت بڑی تع...
بھارت کا فوجی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے ،پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے 5طیارے گرائے ہیں ، بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے ایسی حرکتیں کر رہا ہے ،نائب وزیراعظم اسحق ڈار کوئی بھی میزائل جب چلایا جاتا ہے تو اپنے ڈیجیٹل نشانات چھوڑتا ہے ، اگر 15مقامات پر حملہ ...