... loading ...
وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے کشمیریوں کے ساتھ ہمارا خونی رشتہ ہے ہم ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان میں آنے والے تمام دریاکشمیر سے نکلتے ہیں قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا جبکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایک ہزار سال تک کشمیر کے لئے جنگ لڑنے کا اعلان کیا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدنے 5فروری کو چھٹی کا اعلان کیا جو ہر سال قومی سطح پر ہورہی ہے ۔ ہمیں کشمیریوں کی آزادی کی تحریک میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی رات آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے مرکزی ترجمان عبدالمجید ملک، آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ، کرنل(ر)مختار بٹ، کشمیری رہنما سردار نزاکت اور دیگر نے خطاب کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کشمیری جو اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں پاکستان کا بچہ بچہ ان کے ساتھ ہے۔ اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیر میں رائے شماری کا اعلان کروائے تاکہ کشمیریوں کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے اور خطے میں امن قائم ہو۔ انہوں نے کہا کہ سات دہائیوں سے پہلے کشمیریوں سے جو وعدہ کیاگیا تھا وہ تاحال پورا نہیں ہوا جب تک بھارتی قیادت اپنا وعدہ پورا نہیں کرتی خطہ عدم استحکام کا شکار رہے گا لہذا بھارتی قیادت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ آرٹس کونسل کشمیری عوام کے ساتھ ہے ہم کشمیریوں کی حق خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں کشمیری عوام کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں جس طرح جمو ں و کشمیر میں کشمیری جدوجہد آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہے۔ انہوں نے کہاکہ دْنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کشمیری عوام کو اپنی مرضی سے جینے کا حق نہیں دے رہی۔اس موقع پر سری نگر سے آئے ہوئے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے مرکزی ترجمان عبدالمجید ملک نے کہاکہ پاکستان دْنیا کے ہر فورم پر کشمیر کی جنگ لڑرہا ہے مجھے جو محبتیں پاکستانیوں کی جانب سے ملی ہیں میں سری نگر جاکر ان کو ضرور بیان کروں گا۔ کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں اور پاکستانیوں کو 5فروری کے دن کی طرح پورا سال بھی کشمیر کے لئے آواز اٹھانی چاہئے۔ کشمیر میں چھ لاکھ سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں اور لاکھوں خواتین بیوہ ہوچکی ہیں مگر ان ناانصافیوں اور مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے وہ اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک دنیا ہمارے ساتھ کیا ہوا وعدہ پورا نہیں کرتی ہم اس تحریک کو جاری رکھیں گے۔ دریا جہلم کا پانی تو تھم سکتا ہے کشمیر کی تحریک آزادی میں زور کم نہیں ہو سکتا۔ سردار نزاکت خان نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ جنگ ہم خود لڑ لیں گے پاکستان اور پاکستانی عوام کے اخلاقی اور سیاسی حمایت چاہیے امین میمن، کرنل (ر) مختار بٹ، صبا شیخ، اور ابصار احمد نے خطاب کیا۔ جبکہ طلبہ و طالبات میں تقرری مقابلے کا بھی انعقاد کیاگیا۔
٭ ٭ ٭
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...