... loading ...
اب لیکشن صرف پیسے والے لوگ ہی لڑیں گے اور وہی جیتیں گے۔ اب تو تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر قانون پاس کر دیا ہے جس کے مطابق ایک تو الیکشن کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے ہزاروں روپے سیکورٹی ہے اور پھر قانونی طور پر اجازت ہے کہ ایک صوبائی اور قومی اسمبلی کا امیدوار 20سے40لاکھ روپے تک خرچ کر سکتا ہے۔پھر کوئی بھی پارٹی بغیر سرمائے کے ایک دفتر نہیں بنا سکتی۔سیاسی قائدین کہتے ہیں میرٹ پر الیکشن ٹکٹ دیئے جائیں گے۔ اللہ کرے ایسا ہی ہو کیونکہ عوام واقعتا ًا سٹیٹس کو کو توڑنا چاہتے ہیں اور آپ سے اس کی امید لگائے بیٹھے ہیں لیکن اگر آپ نظریاتی بنیادوں پر اپنی تنظیم سازی نہیں کرتے اور پارٹی چلانے کے لیے ا سٹیٹس کو پر انحصار کریں گے تو نہ کبھی تبدیلی آئے گی اور نہ ہی قانون کی حکمرانی قائم ہوسکتی ہے۔ملک کی سیاسی صورتحال سے ایک مرتبہ تو یہ لگتا تھا کہ شاید سینیٹ کے انتخابات نہ ہوں اور بلوچستان ، کے پی کے اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں۔ عملی مظاہر ہ بھی اس وقت نظر آیا جب سینیٹ الیکشن سے کچھ عرصہ پہلے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی اور ایک ایسے ممبر صوبائی اسمبلی کو وزیراعلیٰ منتخب کر لیا گیا جو صرف ساڑھے پانچ سو ووٹ لیکر ممبر منتخب ہوئے تھے۔ یہ تو بھلاہو الیکشن کمیشن کا جس نے فوری سینیٹ الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا ، اب اسمبلیاں توڑنے کے امکانات بہت ہی کم ہوگئے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ سیاسی جماعتوں کی لالچ ہے، انہیں معلوم ہے کہ 3مارچ کو ہونیوالے سینیٹ انتخابات میں 52سینیٹرز کاانتخاب ہوگا جس میں 12سندھ، 12پنجاب اور گیارہ گیارہ بلوچستان اور خیبر پختوانخوا جبکہ چار سینیٹرز فاٹا اور دو اسلام آباد سے منتخب ہوںگے، ہر ایک کو ڈر ہے کہ موجودہ سینیٹرز کی اکثریت کا دوبارہ منتخب ہونا مشکل ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سینیٹ الیکشن میں ہمیشہ خصوصاً بلوچستان ، کے پی اور فاٹا میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہے لیکن اس مرتبہ تو یہ اپنے عروج پر ہے۔ فاٹا کے گیارہ ارکان کو 4سینیٹرز منتخب کرنے ہیں اور خدشہ یہ ہے کہ فی سینیٹر کا خرچہ مبینہ طور پر ڈیڑھ ارب تک ہوگا۔ بلوچستان میں اکثریت آزاد منتخب ہوگی اور حالات یہ بتا رہے ہیں کہ وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو جائیں گے حالانکہ بلوچستان اسمبلی میں ایک بھی رکن پیپلز پارٹی کا نہیں۔ بلاول بھٹو تو یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ تحت لاہور میں لڑائی کا فائدہ سینیٹ انتخابات میں اٹھائیں گے ،ادھرکے پی میں اسفند یار ولی ، مولانا فضل الرحمن ، آصف زرداری اور آفتاب شیر پائو اپنے مفاہمتی انداز میں سیاسی گھوڑوں کی خریدوفروخت کی تاریخ رقم کریں گے۔
اس وقت سینیٹ میں اپنی مدت پوری کرنے والے52ارکان میں سے پیپلز پارٹی کے 18، ن لیگ کے کل 27میں سے 9ریٹائرڈ ہو جائیں گے،ق لیگ کے چاروں سینیٹرز ریٹائر ہو ں گے۔ اسی طرح جے یو آئی ف کے تینوں سینیٹرز فارغ ہوںگے۔ ایم کیو ایم کے 4جبکہ اے این پی کے 6 میں سے 5سینیٹرز ریٹائر ہوںگے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے 2سینیٹرز اپنی مدت پوری کریں گے ، دس آزاد میں سے 5ریٹائر ہو ںگے۔ جبکہ تحریک انصاف کے 7سینیٹرز میں سے ایک ریٹائر ہو رہے ہیں ،عام انتخابات میں بہت ہی کم وقت رہ گیا ہے اور خریدو فروخت کے جدید ترین طریقے ایجاد ہوچکے ہیں اس لیے ’’ہماری بدترین جمہوریت ‘‘ اپنے آخری انجام کو ہے۔ ممکن ہے کہ سینیٹ الیکشن کے بعد جمہوریت کی نئی تعریف سامنے لائی جائے جس کی ذمہ دار حکومت اور تمام سیاسی جماعتیں ہونگیں ، جنہوں نے کئی سال تک الیکشن ریفارمز کے نام پر قوم کا پیسہ ضائع کیا اور ’’ مفادات ریفامز‘‘ بنائیں اور جان بوجھ کے سینیٹ کے الیکشن کے طریقہ کار میں بہتری نہ لائے۔ سیاستدان اپنے آپ کو مقدس گائیں سمجھتے ہیں کہ ان کے خلاف توہین عدالت اور سوموٹو نہیں ہونا چاہئے۔ بس ان سب حکمرانوں اور سیاستدانوں کے حوالے سے اتنا ہی کہا جا سکتا ہے کہ اپنے ہاتھوں سے لگائی گئیں گرہ کو دانتوں سے بھی نہیں کھول سکیں گے۔
٭ ٭ ٭
افغان ترجمان کی جانب سے بدنیتی پر مبنی اور گمراہ کن تبصروں سے حقائق نہیں بدلیں گے، پاکستانی قوم، سیاسی اور عسکری قیادت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ قومی سلامتی کے امور پر متحد ہیں،خواجہ آصف عوام افغان طالبان کی سرپرستی میں جاری بھارتی پراکسیوں کی دہشت گردی سے بخوبی واقف ہیں،طالبان کی...
مال خانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ، اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، واقعہ کی تحقیقات جاری پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔کیپیٹل سٹی پولیس آف...
کام نہ کرنیوالے اہلکار ٹریفک پولیس سے ضلعی پولیس میں تبادلے کرا رہے ہیں، ڈی آئی جی ٹریفک ہمیں انھیں روکنے میں دلچسپی نہیں،اب فورس میں وہی رہے گا جو ایمان داری سے کام کریگا،گفتگو ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد سے ٹریفک اہلکار تباد...
کارکنان کا یہ جذبہ بانی پی ٹی آئی سے والہانہ محبت کا عکاس ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر کی ملاقات ، وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پاکستان تحریک انصاف (...
ہمیں اسلام آباد مارچ پر مجبور نہ کرو، اگر کوئی مذہب کے بغیر زندگی گزارنے کا فلسفہ رکھتا ہے تو وہ دور جہالت میں ہے،بین الاقوامی ایجنڈا ہے مذہبی نوجوان کو مشتعل کیا جائے،سربراہ جے یو آئی تم اسلامی دھارے میں آؤ ہم قومی دھارے میں آئیں گے،پاکستان کو جنگوں کی طرف نہ لے کر جائیں،ا...
سویلین حکومت تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے، اسٹیبلشمنٹ اس کی اجازت نہیں دیتی،پاکستانی سرزمین پر ہونیوالے واقعات کو روکنے کا اختیار نہیں، ترجمان کا ٹی وی چینل کو انٹرویو امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرزمین پر ہونیوالے واقعات کو...
پاکستان کیخلاف افغانستان کے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں،ہم نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور یہ مؤقف ریکارڈ پر موجود ہے، وزارت اطلاعات وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پاکست...
حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے وہاں کے عوام کو خود کرنا ہے جنرل اسمبلی میں بھارتی نمائندے کے ریمارکس پرپاکستانی مندوب کا دوٹوک جواب پاکستان نے اقوام متحدہ میں واضح کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا، ...
دہشت گردوں سے دھماکہ خیزمواد،خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمدہوا خطرناک دہشتگرد شہرمیں دہشتگردی کی پلاننگ مکمل کرچکا تھا،سی ٹی ڈی حکام محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں ایک ماہ کے دوران 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 18 دہشت گرد گرفتار کرلئے ۔دہشتگردی کے خدشات ...
مقامی حکومتوں کے معاملے پر کھل کر بات ہونی چاہئے، تحفظ کیلئے آئین میں ترمیم کرکے نیا باب شامل کیا جائے،اسپیکرپنجاب اسمبلی مقررہ وقت پر انتخابات کرانا لازمی قرار دیا جائے،بے اختیار پارلیمنٹ سے بہتر ہے پارلیمنٹ ہو ہی نہیں،ملک احمد خان کی پریس کانفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک مح...
امید ہے 6 نومبر کو افغان طالبان کیساتھ مذاکرات کے اگلے دور کا نتیجہ مثبت نکلے گا،ترجمان پاکستان خودمختاری اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر اقدام اٹھائے گا،طاہر اندرابی کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ 6 نومبر کو افغان طالبان کے سات...
بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا،محکمہ داخلہ پنجاب سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات بانی پی ٹی آئی کے خلاف 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کردیٔے گئے،ان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت میں چلیں گے...