... loading ...
کھانسی نظام تنفس کی سب سے عام خرابی ہے لیکن کھانسی بذات خود کوئی بیماری نہیں بلکہ یہ نظام تنفس کی بہت سی بیماریوں کی ایک علامت ہے کھانسی کا تدارک متعلقہ بیماری کے انسداد ہی سے کیا جاسکتا ہےلیکن ایک عام آدمی ان تمام بیماریوں کی تشخیص اور ان میں تمیز نہیں کرسکتا سہولت کے پیش نظر ہم یہاں صرف دو قسم کی کھانسی کا ذکر کریں گے یہ قسمیں نظام تنفس کی اکثر بیماریوں میں پائی جاتی ہیں اور یہ ہیں خشک کھانسی اور بلغم والی کھانسی دونوں قسم کی کھانسی کا اصل سبب نظام تنفس میں کسی مقام پر خارشIrritation ہے یہ خارش ناک میں ہوسکتی ہیں ،گلے میں،نرخرے میں،ہوا کی نالی میں ہوسکتی ہیں پھیپھڑوں میں ہوسکتی ہیں یا پھر اس تھیلی میں ہوسکتی ہیں جس میں پھیپھڑے لیٹے ہوتے ہیںکان کے کسی حصے میں ہونے والی خارش کھانسی کا باعث بنتی ہیں یہ خارش کان کے میل،پھوڑے،پیپ یا کسی دوسری بیماری کی وجہ سے ہوسکتی ہیں ہسٹیریاHysteria بھی کھانسی کا ایک سبب ہے نظام تنفس میں خارش کا اہم ترین سبب سردی ہیں سردی کی وجہ سے جراثیم کو ناک،گلے،سانس کی نالی یا پھیپھڑوں پر قابض ہونے کا موقع مل جاتا ہے اور یہ جراثیم ہی کھانسی کا سبب بنتے ہیں دوسرا بڑا سبب الرجی ہے جو گرد وغبار دھوئیں، گیسوں، بالوں،روئی،ریشم یا اون کے ریشوں اور پھولوں کے بور وغیرہ کی وجہ سے ہوسکتی ہیں۔
خشک کھانسی
اس میں بلغم نہیں آتی تاہم بعض صورتوں میں کھانستے وقت درد ہوتا ہے یہ کھانسی ناک گلے نرخرے اور کان کی خارش کی وجہ سے ہوتی ہے اگر گلا خراب ہو تو ساتھ درد بھی ہوتا ہے پھیپھڑوں کی بیماریوں مثلاً ٹی بی،برانکائیٹس Bronchitis اور نمونیا میں پہلے کھانسی خشک قسم کی ہوتی ہے لیکن کچھ عرصے بعد اس میں بلغم آنے لگتی ہے۔
علاج:روزانہ چار دفعہSteam Inhalation لیں ہیٹر یا چولھے پر پانی کا دیگچہ رکھ کر اس کے قریب کرسی پر بیٹھ جائیں اگر ابلتے ہوئے پانی میں چمچ بھر ٹنکچر بینزوئین ملا لیا جائے تو یہ سادہ بھاپ سے زیادہ مفید رہتا ہے کوریکسCorex ایفریلکسEphrilex ٹوریکسTorex یا بینا ڈرلBenadril کے سیرپ کھانسی کے لیے بہترین دوا ہیں ایفریلکس اس لحاظ سے زیادہ مفید ہے کہ یہ کھانسی اور الرجی دونوں کے خلاف جنگ کرتی ہے سیرپ کا ایک چمچہ(چھوٹا) ہر چار گھنٹے بعد استعمال کریں کھانسی کے ساتھ بخار اور درد ہوتو اسپرین لیں۔
بلغم والی کھانسی
:یہ پھیپھڑوں اور پھیپھڑوں میں بکھری ہوئی سانس کی نالیوں کی خارش کی وجہ سے ہوتی ہے یہ بیماریاں عموماً زیادہ خطرناک اور طویل المیعاد ہوتی ہے اگر ایسی کھانسی میں چند روز تک افاقہ نہ ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
علاج
کھانسی کے علاج کے بنیادی اصول یہ ہے کہ خشک کھانسی کو دبانے کی کوشش کی جائے اور بلغم والی کھانسی کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ ناقص مواد جسم سے باہر نکل جائے بستر میں مکمل آرام کریں اوپر بیان کیے گئے سیرپ اس قسم کی کھانسی میں بھی مفید ہیں خصوصاً کوریکس ، ٹوریکس اور فالکوڈین زیادہ اثر انگیز ہیں پیٹھ کے نیچے تکیہ رکھنے سے بلغم آسانی سے منہ کی طرف آسکے گی سوتے وقت بھی منہ کو عام سطح سے نیچے رکھ کر سوئیں بلغم خارج کرنے کے ہر موقع سے پورا فائدہ اٹھائیں بلغم نگلیے مت،بلکہ اسے کسی ایسے برتن میں تھوکیں جسے ڈھکا بھی جاسکے اپنے آپ کو سردی سے محفوظ رکھیں کھانسی خشک ہو یا بلغم والی اس کا سبب معلوم کرکے اس سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کریں خصوصاً ان اشیا سے بچ کر رہیں جن سے آپ الرجک ہیں۔
درج ذیل حالات میں ڈاکٹر سے ملے:
1۔اگر کھانسی کو ختم کرنے کے گھریلو طریقے ناکام رہیں۔
2۔اگر کھانسی سے آپ کو بخار ہوگیا ہو۔
3۔اگر آپ کے سر میں درد ہو یا سردی لگ گئی ہو یا کھانسی کی وجہ سے جسم کے کسی دوسرے حصے میں درد ہونے لگا ہو۔
4۔جب بلغم میں خون آرہا ہو یا بلغم کا رنگ زنگ کی مانند ہو۔
5۔جب کھانسی کے دوران آپ کے سینے میں درد ہو یا بوجھ محسوس ہو یا پھر سانس پھول جائے یا گہری سانس لینے سے درد ہو۔
6۔جب بلغم کی مقدار بہت زیادہ ہو یا یہ پیپ کی طرح ہو اور اس سے بو آتی ہو۔
7۔بلغم کے ساتھ غلیظ مواد آتا ہو۔
8۔جب ننھے بچوں کو کھانسی کے ساتھ تیز بخار ہو اور سانس لیتے وقت ان کے منہ سے گڑگڑاہٹ کی آواز آتی ہو۔
9۔جب مریض کالی کھانسی میں مبتلا ہو(کھانستے وقت”ہووو،،،،،“کی آواز نکلتی ہے)
10۔اگر آپ کی کھانسی پرانی ہو یا کچھ عرصہ بعد لوٹ آتی ہو۔
آر ایل این جی سے گھریلو صارفین کو معیاری ایندھن کی فراہمی ممکن ہوگی،شہبازشریف خوشی کا دن ہے،پورے ملک کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، تقریب سے خطاب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی...
نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،طلباو طالبات کی ہزاروں میں ٹیسٹ میں شرکت نوجوان نہیں مستقبل میں سیاسی قبضہ گروپ مایوس ہوگا، بنو قابل پروگرام سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو ساتھ ملا کر نومبر میں...
ڈی جی آئی ایس پی آر نے میرے خلاف پریس کانفرنس کی، وفاقی وزرا نے گھٹیا الزامات لگائے میرے اعصاب مضبوط ، ہم دلیر ہیں، کسی سے ڈرنے والے نہیں، سہیل آفریدی کی پریس کانفرنس وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق سے اپنے حقوق طاقت کے زور پر لیں گے ، صوبے میں امن ل...
27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے اپنی فوجیں اتاری تھیں اوربڑے حصے پر ناجائز قبضہ کیا مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی، کل جماعتی حریت کانفرنس کی پریس کانفرنس کشمیریوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہن...
افغانستان بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے، 40 سال تک افغانوں کی مہمان نوازی کی افغان مہاجرین نے روزگار اور کاروبار پر قبضہ کیا ہوا ہے، خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے اگر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر...
پاکستان کا آبی دفاع اور خودمختاری کا عزم،طالبان رجیم دریائے کنڑ پر بھارتی حکومت کے تعاون سے ڈیم تعمیر کرکے پاکستان کو پانی کی فراہمی روکناچاہتی ہے،انڈیا ٹو ڈے کی شائع رپورٹ افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے بعد پانی کو بطور سیاسی ہتھیاراستعمال کرنے کی پالیسی واضح ہو گئی،بھارت ک...
صوبے ایک خاندان، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،شہباز شریف پورا پاکستان ایک فیملی،کہیں بھی آگ لگے اسے مل کر بجھانا ہوگا، ورکشاپ کے شرکا سے خطاب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان ایک گ...
ویکسین لگانے جائو تو کہا جاتا ہے کہ یہ سازش ہے،لوگوں کو مریض بننے سے بچانا ہے یہاں ہیلتھ کیٔر نہیں،ویکسین 150 ممالک میں استعمال ہوچکی ہے،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ گلگت سے کراچی تک سیوریج کا نظام ٹھیک نہیں۔ویکسین لگانے جائو تو کہا جاتا ہے کہ یہ سازش ...
ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا جائزہ لیا پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں ساحل سے سمندر تک بلند حوصلوں کی طرح مضبوط اور مستحکم ہیں،آئی ایس پی آر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ سرکریک سے جیوانی...
افغان سرزمین سے ہونیوالی دہشت گردی پر بات ہوگی، عالمی برادری سے کیے وعدے پورے کریں،دوحا مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان اسرائیل کے مغربی کنارے کے حصوں کو ضم کرنے کی کوششوں کی سخت مذمت کرتا ہے، ہم فلسطین کاز کے لیے اپنی بھرپور ح...
ضامن مفرور ہونے پرپیش کردہ پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کردیا ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے لیکن عدالت پیش نہیں ہوتی، عدالت کے سخت ریمارکس انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے وارنٹ گرفتاری کے باوجود علیمہ خان کے پیش نہ ہونے پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے اور بینک ...
صوبے میں تمام فیصلے عمران خان کے ویژن کے مطابق ہوں گے،سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پورے ملک میں انقلاب لائیں گے،جلسہ سے خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملٹری آپریشن اور ڈرون حملے کسی صورت قبول نہیں ، صوبے میں تمام فیصلے عمران خان کے ویژن...