... loading ...
پاکستان کی پہچان نانگا پربت اپنے حسن کے جلوے بکہیرتا پاکستان کے صوبے گلگت بلتستان کے ضلع استور میں واقع ہے ۔ دنیا کی نویں اور پاکستان میں K-2 کے بعد دوسری بلند ترین چوٹی ہے جو سلسلہ کوہ ہمالیہ میں واقع ہے ۔ سطح سمندر سے اسکی بلندی تقریباً 8126 میٹر یا 26,660 فٹ ہے، سال بہر برف سے ڈہکی یہ چوٹی اپنے اندر بے پناہ حسن اور کشش رکہتی ہے اور خاص طور پر چودہویں کی رات کو جب چاند اپنے پورے جوبن پرہوتا ہے اور کہکشائیں اس سے باتیں کرتی ہیں تو اسکی خوبصورتی انسانی عقل کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہے ۔
چاندی راتوں کو چاند کی روشنی اسکی ساتہی ہووتی ہے، تو دن کے اجالے میں سورج ا سکاہمسفر ہوتا ہے اور اندہیری راتوں میں سفید برف کے گا لے اسے روشنی فراہم کرتے ہیں ۔ الغرض نانگا پربت ہر لمحے قدرت کی عطاء کردہ روشنی کا منیارہ محسوس ہوتا ہے ۔ شاہراہ قرا قرم پر سفر کوتے ہوئے یہ دور سے اسکا نظارہ کیاجائے تولگتا ہے یہ اپنے مہمانوں کو خوش آمدید کہہ رہا ہے ۔
نانگا پربت کوہ ہمالیہ کے مغربی حصے کے آخر حصے میں واقع ہے ۔کوہ پیمائی کی بات کی جائے تو اس کو سب سے پہلے کوہ پیما ہر میں بوہل نے 1953ء میں سر کیا جسکا تعلق جرمنی سے تہا ۔ نانگا پربت اپنے خدوخال کے لحاظ سے دنیا کی خطرناک چوٹیوں میں شمار کی جاتی ہے جیسا کہ اسکے نام سے بھی ظاہر ہے یعنی ” نانگا” ” پربت ” نوکیلی پہاڑ ۔
نانگا پربت کو سر کرنے کی کوشش میں اب تک تقریباً 47 کوہ پیما خان کی بازی ہار چکے ہیں اور اگر جنوری 2018ء کے موجودہ واقعے کو شامل کرلیا جائے تو یہ تعداد 49 تک پہنچ جاتی ہے ۔ بعض کوہ پیما اسے ماؤنٹ ایوریسٹ سے بہی زیادہ چیلنجگ تصور کرتے ہیں ۔ موسم سرما میں نانگا پربت بہت زیادہ خطرناک اور دشوار گزار ہوجاتا ہے ۔ نانگا پربت کو موسم سرما میں سب سے پہلے فروری 2016ء کو سائمن مورو ۔ ایلکس ٹیکسکون اور پاکستانی کوہ پیما علی سدد پارہ نے سر کیا جو پاکستان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔
موسم سرما میں نانگا پربت کو سر کرنے کے لیے ایک ٹیم جو ٹام میکسوچ ( پولینڈ ) اور خاتون کوہ پیما ایلز بتھ )فرانس ) پرمشتمل نفری نے اس کٹھن اور دشوار گزار سفر کا آغاز کیا جیسے جیسے سفر آگے بڑھتا گیا موسم خراب ہوتا چلا گیا اور بالآخر خراب موسم کی وجہ کہ وجہ کے مزید سفر کو روک دیا گیا ۔
43 سالہ پولینڈ کے کوہ پیماء ٹام میکسوچ ” منفی 60 ڈگری شدید سردی سے لڑتے معزود کر دینے والی برفانی بیماری ” سنو بلا ٹنڈس ” اور ” فراسٹ ہائٹ ” شکارر ہوگیا اسکی ساتھی کوہ پیما ایلز بتھ نے 7400 میٹر کی بلندی سے دیس کیو کال کی اور بہادری کی اعلٰی مثال قائم کرتے ہوئے ٹائم کو 7280 میٹر بلندی تک نیچے لانے میں کامیاب ہوگئی ، حالانکہ ایلزبتھ خود بھی بائیں پاؤں کی پانچویں انگلی میں فراسٹ ہائیٹ کا شکار تہی ۔ یہاں پر ٹائم کولانے کے بعد خاتون کوہ پیمانے ٹائم میکسوچ کو قدر لے ہموار سطح پر لٹا دیا ۔
یہاں میں آپکو فراسٹ ہائیٹ کے بارے میں بتاتا چلوں کے عام طور پر یہ بیماری ہاتھوں اور پاؤں پر حملہ کرتی ہے ۔ اس میں انگلیاں بے جان ہوجاتی ہے، ان پر پر دباؤں یا سردی کا اثر محسوس نہیں ہوتا شروع میں متاثرہ عضو گرم ہوتا ہے،بعدازاں اس میں سوجن آجاتی ہے اور وہ خاصا نرم ہوجاتا ہے ،کچھ عرصے بعد بلسٹر بن جاتے ہیں جن کے اندرسرخی مسائل اور پھر گہرے رنگ کا مائع جمع ہوجاتا ہے ،عضوٹھنڈا ہوجاتا ہے اور آخر کار یہ حصہ بالکل بے حس ہوجاتا ہے اس میں خون کا دورہ نہیں ہوتا ورتقریبامفلوج ہوجاتاہے۔
ٹام میکسوچ کو لٹانے کے بعد ایلز بتہ مدد لینے کے لیے اکیلی نیچے روانہ ہوگئی ۔ ایلز بتھ نے آخری رابطہ 6671 میٹر پر کر کے بتایا کہ میں ٹام میکسوچ کی مدد کے کرنیچے آرہی ہوں ۔ اس پورے ریسکیو میں سب سے خاص بات کہ K-2 کو سردیوں میں سر کرنے کے لیے موجود پولینڈ اور روس کے کوہ پیماؤں کی شاندارکوشش تھی ان کوہ پیمائوں کو جب واقع کا علم حاصل کیا تو فوراً اپنی مہم روک کہ نانگا پربت کا سفر اختیار کیا ۔
چنانچہ ریسکیو کے دوران انہوں نے ایلز بتھ کو تو بچالیا لیکن ٹام میکسوچ شاید اب یہی رہنا چاہتا تھا ہمیشہ کے لیے اس لئے وہ بچایانہیں جاسکا۔ لیکن جاتے جاتے ٹام میکسوچ نے جستجو کی عظیم داستان رقم کردی وہ اس سے پہلے بہی نانگا پربت کی اس خوبصورت چوٹی کو سر کرنے کی 6 بار ناکام کوشش کرچکا تھاا اور بالآخر وہ ہمیشہ کے لیے نانگا پربت کے ساتھ رہنے کا گویا عہد کرگیا ۔ زندگی روانی کا نام ہے اور جستجو اسکی پہچان ہے ۔
بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، مزید سیلابی صورت حال کا خدشہ،متعلقہ اداروں کا ہنگامی الرٹ جاری،ملتان میں ریلے سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ایک عملی منصوبہ تیار کر لیا ،وزارت آبی وسائل صوبے بھر میں مختلف مقامات پر طوفانی بارشوں کا خطرہ ،پنجاب سے آنیو...
نماز فجر کے بعد مساجد اور گھروں میں ملکی ترقی اورسلامتی کیلئے دعا ئیں مانگی گئیں، فول پروف سکیورٹی انتظامات کراچی سے آزاد کشمیر تک ریلیاں اورجلوس نکالے گئے، فضائوں میں درود و سلام کی صدائوں کی گونج اٹھیں رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، ہادی عالم حضرت محمد ﷺ کی ولادت ...
قوم کو پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر فخر ہے،پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملکی حدود کا دفاع کیا،صدرآصف علی زرداری پاکستانی فضائیہ ہمیشہ کی طرح ملکی خودمختاری، جغرافیائی سرحدوں اور سالمیت کا بھرپور دفاع کرتی رہے گی،شہبازشریف صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے ...
افواج پاکستان نے 6 ستمبر 1965 کو بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے،امیر جماعت اسلامی پاکستان کسی ایکس وائی زی صدر وزیراعظم یا بیوروکریٹ کا نہیں ہے بلکہ پاکستانیوں کا ہے،میڈیا سے گفتگو لاہور(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کان کھول ...
6ستمبرشجاعت اور بہادری کاتاریخ ساز دن،شہدا اور غازیوں کے ورثے سے ملنے والی طاقت ، جذبہ اور شجاعت ہماری اصل قوت ہے،محسن نقوی یومِ دفاع ہماری جرات کی روشن علامت ہے،پاک فوج نے ایک طاقت رکھنے والے دشمن کو شکست دی ،غرور کو توڑ کر ملک کا نام روشن کیا،مصطفی کمال وفاقی وزرا نے کہا ہے...
ایٔر فورس ڈے پر پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت اور غازیوں کی جرأت کو سراہتا ہوں، چیئرمین پیپلز پارٹی 7 ستمبر ہماری تاریخ میں جرأت، قربانی اور پاکستان ایٔر فورس کی بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیت کا دن ہے،پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکس...
پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا؟سپریم کورٹ رولز کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے کیوں کی گئی؟اختلافی نوٹ کو جاری کرنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کیلئے انفرادی طور مشاورت کیوں کی گئی؟ ججز کی چھٹیوں پر جنرل آرڈر کیوں جاری کیا گیا؟ آپ ججز کوکنٹرولڈ فورس کے طور پ...
خیبر پختونخوا میں گورننس کا بحران نہیں ، حکومت کا وجود ہی بے معنی ہو چکا ہے،حکومت نے شہریوں کو حالات کے رحم پہ کرم پہ چھوڑ دیا ہے لیکن ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ، ہزاروں خاندان پشاور سے لیکر کراچی تک ٹھوکریں کھانے پہ مجبور ہوئے خطہ کے عوام نے قیام امن کی خاطر ری...
حکمران ٹرمپ سے تمام امیدیں وابستہ نہ رکھیں، بھارتی آبی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے، امیر جماعت اسلامی الخدمت کے 15ہزار رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف، قوم دل کھول کر متاثرین کی مددکرے، منصورہ میں پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سی...
شیخ وقاص نے جنید اکبر کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا، جس پر جنید اکبر نے شیخ وقاص کو سیاسی خانہ بدوش کہہ دیا پارٹی کا معاملہ خان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ ،کسی ایسے شخص سے پیغام اڈیالہ پہنچایا جائے جو متنازع نہ ہو،ذرائع پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی اجلا...
سی ٹی ڈی کی بہاولنگر میں بروقت کارروائی،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اورجدید موبائل برآمدکرلیا ملزمان دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے،انڈین ایجنسی را کی فنڈنگ کے شواہد ملے ہیں، سی ٹی ڈٰی حکام محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بہاولنگر میں بروقت کارروائی کرکے ...
دونوں پولیس اہلکار ڈیوٹی پر جانے کیلئے نکلے تھے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے،نجی ٹی وی لاچی کے نواحی علاقے میںپولیس کی بھاری نفری نے دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کردیا لاچی کے نواحی علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر طاہر نواز اور کانسٹیبل مح...